اسلام آباد (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جرائم پیشہ افراد اور نوسربازوں کی طرف سے ٹیکس دہندگان کے قومی شناختی کارڈز کو استعمال کرتے ہوئے پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ سے گاڑیاں خریدنے اور بے نامی ٹرانزیکشنز کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ ایف بی آر کو اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ایف بی آر کو کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے قومی شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز ہونا اور سوزوکی کمپنی سے گاڑیوں کی خریداری کی تحقیقات میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ایک شہری کی طرف سے وفاقی ٹیکس محتسب کو کمشنر (اپیل) سکھر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔شکایت میں 13فروری 2023ئکے ایک اپیلیٹ آرڈر کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں سوزوکی کمپنی کی 20گاڑیوں کی خریداری پر سال 2020اور 2021ا بالترتیب 40لاکھ 8ہزار 450روپے اور 54لاکھ 15ہزار 100روپے ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام گاڑیاں شکایت درج کرانے والے شہری کے شناختی کارڈ پر جعلی طور پر خریدی گئی تھی۔
قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی
بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
خیبر پختونخواہ میں 32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان
پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل
کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی ٹی سی ایل گروپ کے لیے بہترین ادارہ برائے 2023‘ کا ایوارڈ
کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یوفون4G) نے ملازمین کی بہتری اوراپنی ملازمت کے حوالے سے اطمینان کے فروغ پر مرکوز اپنے مثالی ادارہ جاتی کلچر کی بدولت ’ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے شعبے میں ملازمت کے لیے بہترین ادارہ برائے سال 2023‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ایوارڈز کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) اور انگیج کنسلٹنگ نے کیا تھا۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے گروپ چیف پیپل آفیسر شعیب بیگ کا کہنا تھا، ”اس اعزاز کے حصول سے پی ٹی سی ایل گروپ کا مقام انڈسٹری میں مزید بلند اور مستحکم ہوا ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان میں کام کرنے والی بہترین کمپنیوں کا ایک معیار مقرر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایوارڈپی ٹی سی ایل گروپ کے مثبت ادارہ جاتی کلچر کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لیے اس کے مسلسل عزم کا بھی ثبوت ہے۔
عالمی برادری خصوصا سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت بند کرائے:او آئی سی
ریاض(پی پی آئی) او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا ہے جس میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔او آئی سی نے اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،او آئی سی نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرائے۔فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں۔او آئی سی نے سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قرارداوں کے مطابق دو ریاستی حل کے تصور کی بنیاد پر جامع اورمنصفانہ امن قائم کرائے۔
دنیابھرکے بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کیلئے سندھ میں سیاحتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی) محکمہ سیاحت سندھ نے دنیا بھر میں آباد بدھ اور جین و سکھ مت کے یاتریوں کے لیے سندھ میں بین الاقومی ٹورازم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس پروگرام کے تحت کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کو عبادت گاہوں کی زیارتوں کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی
کراچی: قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی، ملک بھر سے ٹاپ32کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کراچی جمخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیر شیخ نے سال2014 کے کلینڈر شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود قومی اسنوکر کھلاڑی رواں سال14 قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ نئے سیزن کا آغاز قومی جونیئر چیمپئن شپ سے ہوگا۔ جس میں32 کیوئیسٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے بعد تین بہترین کھلاڑی ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے۔ پا کستان رواں سال اگست کے دوران ایشیئن ٹیم اور سکس ریڈ اسنوکر ایونٹ کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔

بارسلونا نے اٹالین فٹ بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
میڈرڈ: بارسلونا نے ریال سوسیڈ اڈ کو شکست دے کر اٹالین فٹبال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل لیگ کا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ۔بارسلونا کی ٹیم پہلے لیگ میچ میں دو صفر سے کامیابی پر فائنل میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوئی ۔

خیبر پختونخواہ میں 32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر سورن سنگھ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔اور اس سلسلے میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے مزید گراﺅنڈز اور32نئے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں ۔

پاکستان تائیکوانڈو ایتھلیٹ احمد امین امریکی ہال آف فیم میںشامل
کراچی: پاکستان تائیکوانڈو کے بلیک بیلٹ احمد امین یوایس اے مارشل آرٹس کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ۔ امریکی ریاست ایریزونا میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں احمد امین کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ احمد امین کو رواں برس جون میں شیڈول ہال آف فیم کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا بھرپور شوق پیدا کروں گا : کوچ شعیب محمد
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا شوق پیدا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، بین الاقوامی کرکٹ کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے پھرتیلے فیلڈرز چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، فیلڈنگ کا شعبہ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کیلئے مسئلہ بنا ہوا ہے جس میں بہتری کیلئے اپنی انتہائی صلاحیتوں کا استعمال کروں گا۔شعیب محمد نے مزید کہا کہ جادو کی چھڑی نہیں جو پلک جھپکتے نتائج دے دوں، نتائج وقت کے ساتھ ہی آئیں گے۔شعیب محمد کے مطابق حالیہ پرفارمنسز کے باعث پاکستان کی ٹیم ایشیاءکپ کیلئے فیورٹ ہے۔

عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست جمع کرادی گئی
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر نے چیف ٹریفک آفیسر کو کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر امداد حسین نے چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری کو کرکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ خود کو بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ درخواست ملنے کے بعد سی ٹی او لاہور نے اعلٰی افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لائسنس منسوخ کرنے سمیت ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ لینے بارے فیصلہ کریگی۔