لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر نے چیف ٹریفک آفیسر کو کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر امداد حسین نے چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری کو کرکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی پاسداری کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جبکہ وہ خود کو بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ درخواست ملنے کے بعد سی ٹی او لاہور نے اعلٰی افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو لائسنس منسوخ کرنے سمیت ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ لینے بارے فیصلہ کریگی۔