کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کی پولیس کراچی کے مختلف علاقوں میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے درست اعداد و شمار سے لاعلم نکلی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اب تک 82 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے ہیں، اور 361 شہری زخمی ہوئے۔ جب کہ دوسری طرف پولیس تھانہ جات، اسپتال اور ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔کراچی پولیس نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کے مطابق 9 ماہ کے دوران 755 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 123 ملزمان ہلاک ہوئے۔جن ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ان کی تعداد 926 ہے، اور دیگر گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہزار 339 ہے۔ اے آئی جی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے۔
کرکٹر عمر اکمل کی شادی میں ایشیا کپ رکاوٹ بن گیا
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پی ایچ ایف صدر سے ملاقات
سوات گالف کورس 21 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے شروع ہوگا
برطانوی گالفر میکلرائے کی جوناتھن ٹروٹ سے اظہار ہمدردی
بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نائلہ کیانی مناسلو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
کھٹمنڈو (پی پی آئی) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی نٹ مناسلو کامیابی سے سر کر لی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔پی پی آئی کے مطابق نیپال میں واقع ماونٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے، نائلہ نیبدھ کی شام چھ بجے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اور جمعرات کی صبح سوا سات بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ اس سے قبل ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں۔ نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ نائلہ اس سیزن میں چین کی چوایو اور شیشاپنگما بھی سر کریں گی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ نائلہ کیانی کا تعلق پنجاب کی تحصیل گوجر خان سے ہے۔
کراچی سائٹ سے بنگالی ڈکیت گروپ کے3 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے تھانہ سائٹ اے کی حدود میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بنگالی ڈکیت گروپ کے3 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار کرلیے۔پی پی آئی کے مطابق رات گئے تھانہ سائٹ اے کی حدودمیں کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت عمران نذیر، عمر فاروق، عبید اللہ عرف وحید کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے ایک 9 ایم ایم اور دو30بور کیٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نیشریف آباد میں موبائل فون کی دکان لوٹنے کے دوران مزاحمت پر دکاندارکوگولی مارکرزخمی کردیاتھا۔۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
چھینے گئے موبائل فون خریدنیوالے دکان داروں کی نشاندہی کردی، ملوث دکانداروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
کراچی (پی پی آئی)سی ٹی ڈی سندھ نے صوبہ بھر میں پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فونزکی خریدو فروخت میں ملوث دکان داروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا ہے جس کے گرفتار کارندوں کی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فون خریدنیوالے دکان داروں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر شہروں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکی بھیجی گئی ہیں
تلاش کریں
خبریں

کرکٹر عمر اکمل کی شادی میں ایشیا کپ رکاوٹ بن گیا
لاہور: قومی کرکٹر عمراکمل کی طے کردہ شادی کی تاریخ میں ایشیاءکپ آڑے آگیا،اس سے قبل وکٹ کیپر بیٹسمین کی شادی ستائیس فروری کو ہونا تھی۔کرکٹر عمر اکمل کی لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور قادر سے شادی کی تاریخ دونوں خاندانوں کی مشاورت سے پچیس سے ستائیس فروری مقرر کر دی گئی تھی لیکن اب عمر اکمل اس تاریخ پر دولہا نہیں بن سکیں گے، شیڈول کے مطابق ایشیاءکپ چوبیس فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے کے بعد اب عمر اکمل کی شادی کی نئی تاریخ طے پائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پی ایچ ایف صدر سے ملاقات
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر اختر رسول چوہدری سے خصوصی ملاقات کی ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں ایاز صادق نے نے اختر رسول کو پی ایچ ایف کا صدر بننے پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر اختر رسول نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ پی ایچ ایف کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی اور ان سے ہاکی کے فروغ کے لیے تعاون کی اپیل کی ۔ ایاز صادق نے پی ایچ ایف معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اختر رسول کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سوات گالف کورس 21 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
سوات: 21سال تک بند رہنے والے سوات کے کبل گالف کورس کو دوباہ کھول دیا گیا ۔ کبل میں آج (جمعرات )سے کلب کی تاریخ کے پہلے اوپن ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں 27 سینئر پروفیشنل اور 54 پروفیشنل سمیت 200 گالفر شریک ہوں گے۔ اس موقع پر سوات کے ڈپٹی کمشنر امتیاز حسین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کیلیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ خیبر پختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل (ر) شہادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امتیاز حسین نے بتایا کہ 1964 میں سابق گورنر اور سوات کے ولی، میاں گل اورنگزیب کی جانب سے تعمیر کردہ گالف کلب نے 1992 تک متعدد ٹورنامنٹس کی میزبانی کی۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں سے علاقے میں شدت پسندی اور دیگر مسائل کے باعث یہاں قومی سطح کا کوئی بھی ایونٹ منعقد نہیں ہوسکا لیکن اب کلب کو فوج کی مدد سے بحال کر دیا گیا ہے۔ امتیاز نے بتایا کہ تین دن تک جاری رہنے والے اس ایونٹ سے وادی میں سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر کرنل شہادت نے بتایا کہ کبل میں ملک کا سب سے بڑا گالف کورس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ گالف کورس ماضی کی طرح کھیل کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔

خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے شروع ہوگا
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نویں خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل راﺅنڈ 4دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8ٹیمیں شرکت کریں گی ۔کوارٹر فائنل چار اور پانچ دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنلز 7دسمبر اورفائنل 9دسمبر کو شیڈول ہے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نوید حیدر خان کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر خواتین کے اندر فٹبال کو فروغ دینا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

برطانوی گالفر میکلرائے کی جوناتھن ٹروٹ سے اظہار ہمدردی
لندن: برطانوی گالف چیمپئن رائے میکلرائے نے ایشز سیریز سے ذہنی دباﺅکے باعث آﺅٹ ہونے والے کرکٹر جوناتھن ٹروٹ سے ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ برطانوی گالفر کا کہنا تھا کہ کھیل کی موجودہ صورتحال کی اکثر کھلاڑی دباﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں۔میکلرائے نے خود بھی گالف کے پورے سال میں انتہائی سخت حالات کا سمامنا کیاہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کھیلوں میںپریشر کی وجہ سے اس طرح کی بیماریاں عام ہورہی ہے ۔

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی
کانپور: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ویسٹ انڈینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ سیموئلز 71 اور کیرون پاول 70 رنز کے ساتھ ٹوٹل کو 263 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روی چندران ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف چھیالیس اعشاریہ ایک اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیکھر دھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یو وراج سنگھ نے 55 رنز اسکور کر سکے۔
