لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر اختر رسول چوہدری سے خصوصی ملاقات کی ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں ایاز صادق نے نے اختر رسول کو پی ایچ ایف کا صدر بننے پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر اختر رسول نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ پی ایچ ایف کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی اور ان سے ہاکی کے فروغ کے لیے تعاون کی اپیل کی ۔ ایاز صادق نے پی ایچ ایف معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اختر رسول کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
Next Post
کرکٹر عمر اکمل کی شادی میں ایشیا کپ رکاوٹ بن گیا
Wed Nov 27 , 2013
لاہور: قومی کرکٹر عمراکمل کی طے کردہ شادی کی تاریخ میں ایشیاءکپ آڑے آگیا،اس سے قبل وکٹ کیپر بیٹسمین کی شادی ستائیس فروری کو ہونا تھی۔کرکٹر عمر اکمل کی لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور قادر سے شادی کی تاریخ دونوں خاندانوں کی مشاورت سے پچیس سے ستائیس فروری مقرر کر دی گئی تھی لیکن اب عمر اکمل اس تاریخ […]
