لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہوں یا باتھ روم میں، جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ مجھے دیسی چکن چاہیے،جیل کی دال روٹی کھائی، تب سے دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقامہ کیس میں نکالا گیا، اس فیصلے کے بعد ملک کی ترقی رْک گئی۔انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، میں دو سو کے قریب پیشیاں بھگت کر سب کے سامنے کھڑی ہوں۔
دوسرے ٹی 20میں ڈیل اسٹین کی شوخیاں ،عمر اکمل سے بیٹ کھینچ لیا
پاکستان نے نئی ٹی 20رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
برازیلین گراں پری : نیکوروس برگ کی پریکٹس سیشن میں برتری
کرکٹر سلمان بٹ کا آئی سی سی بحالی پروگرام تاخیر کا شکارہوگیا
رینکنگ اسنوکرکپ :محمد آصف،عمران شہزاد ،محمد بلال سیمی فائنل میںپہنچ گئے
پیلے نے زیڈان کو لیونل میسی سے اچھا فٹ بالر قرار دے دیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی پولنگ 31اکتوبر کو ہوگی
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق جاری شیڈول کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 31اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 29ستمبر تا 6اکتوبر جمع کرائے جاسکیں گے،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 9،اعتراضات اور اپیلین 16اکتوبر تک نمٹائی جائینگی۔سپریم کورٹ بار انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست 18اکتوبر کو جاری ہوگی،عاصمہ جہانگیرگروپ کے شہزادشوکت، حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس صدارتی امیدوار کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد بیگ چیئرمین سائنس فاونڈیشن کے عہدے پر بحال
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد بیگ کو چیئرمین سائنس فاونڈیشن کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایم پی ون سکیل کے ڈاکٹر شاہد بیگ کو 7اگست کو جبری رخصت پر بھجوایا گیا،عدالت نے ڈاکٹر شاہد بیگ کو 2ماہ کی جبری رخصت پر بھیجنے کا آرڈر کالعدم قراردیدیا۔چیئرمین سائنس فاونڈیشن کا چارج گریڈ20کے جوائنٹ سیکرٹری کو دیا گیاتھا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست منظور کرکے عہدے پر بحال کردیا۔
لال حویلی پرقبضہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر،ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں سماعت آج ہوگی
راولپنڈی(پی پی آئی)ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی قبضہ کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس جواد حسن جمعہ کو پٹیشن کی سماعت کریں گے،پٹیشن میں کہا گیاہے کہ لال حویلی کیس ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے، جبری قبضہ کرلیاگیا، ملکیتی رجسٹری پراپرٹی کی منسوخی تسلیم کی گئی تو کسی کا گھر محفوظ نہیں۔
تلاش کریں
خبریں

دوسرے ٹی 20میں ڈیل اسٹین کی شوخیاں ،عمر اکمل سے بیٹ کھینچ لیا
(November 23, 2013)
کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اسٹین نے محمد حفیظ کو آوٹ کر کے ایک بار پھر مذاق اڑایا، جب کہ عمر اکمل کا بلا تھام کر چلتے بنے۔پاکستان کی اچھی بیٹنگ کے باوجود جنوبی افریقہ کی گن کے فائر جاری رہے، اور شوخیاں بھی عروج پر رہیں۔ لگاتار دوسری بار حفیظ کو پویلین بھیجا تو ڈیل اسٹین پھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔عمر اکمل پر بالنگ کا جادو نہ چل سکا تو انوکھا مذاق سوجھا، انہوں نے عمر اکمل کا بیٹ ہی لے کر بالنگ کے لئے چلنے لگے، پھر واپس آکر بیٹ واپس کیا۔ بعد میں ڈیل اسٹین نے ہی عمر اکمل کو بھی آوٹ کیا۔

پاکستان نے نئی ٹی 20رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی
(November 23, 2013)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی 20 میں شکست دے کے رینکنگ میں دوبارہ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کیپ ٹاﺅن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حفیظ الیون نے فتح اپنے نام کرکے نہ صرف سیریز ایک ایک سے برابر کر دی بلکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی بہتری حاصل کر لی ہے۔ قومی شاہینوں کی کامیابی سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انہیں دوبارہ چوتھی پوزیشن مل گئی ہے جبکہ جنوبی افریقن ٹیم ایک درجہ تیزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے،سری لنکا کی ٹیم بدستورنمبرون پوزیشن پرموجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم دوبارہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گی ہے۔

برازیلین گراں پری : نیکوروس برگ کی پریکٹس سیشن میں برتری
(November 23, 2013)
ساﺅپالو: نیکو رو س برگ نے برازیلین گراں پری کے پریکٹس سیشن میں برتری حاصل کر لی۔برازیل کے شہر ساو پالو میں جاری فارمولا ون پریکٹس سیشن میں جرمنی کے نیکو روس برگ نے سب کو پچھاڑ دیا۔انھوں نے بارش کے دوران ریس ٹریک پر تیز ترین ڈرائیونگ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 24اعشاریہ 78سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔دوسرے نمبر پر برطانیہ کے لیوس ہیملٹن رہے،انھوں نے فاصلہ25اعشاریہ 23سیکنڈز میں طے کیا جبکہ تیسری پوزیشن جرمنی سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپئن سباستین ویٹل کے پاس رہی۔انھوں نے مقررہ فاصلہ 25اعشاریہ 39سیکنڈز میں طے کیا۔

کرکٹر سلمان بٹ کا آئی سی سی بحالی پروگرام تاخیر کا شکارہوگیا
(November 23, 2013)
لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کا پی سی بی کے اندرونی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی بحالی پروگرام تاخیر کا شکار ہوگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ اپنے اندرونی معاملات میں الجھاﺅکا شکار ہے اور تمام تر حقائق اور مواد فراہم کرنے کے باوجود تاحال پی سی بی ان کے بحالی پروگرام پر کام کا آغاز نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پی سی بی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کریں گے تاکہ پروگرام شروع ہوسکے۔ سلمان بٹ نے مصباح الحق کو قیادت کیلئے موزوں ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہے۔سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے چار پانچ کھلاڑی آﺅٹ آف فارم ہیں،انہیں فارم کی بحالی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے کھیل میں نکھار لانا چاہیے۔

رینکنگ اسنوکرکپ :محمد آصف،عمران شہزاد ،محمد بلال سیمی فائنل میںپہنچ گئے
(November 23, 2013)
کراچی: عالمی چیمپئن محمد آصف، عمران شہزاد، محمد بلال اوربابرمسیح نے چو تھے رینکنگ اسنوکرکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب اورمحمد سجاد فائنل فورمیں جگہ نہ بناسکے۔کراچی میں جاری ایونٹ کے چوتھے روزسیکنڈ سیڈ عمران شہزاد نے اسجد اقبال کوایک کے مقابلے میں چارفریمزسے شکست دی۔ عمران کودوسرے میچ میں عبدالستارکیخلاف شکست ہوئی۔ ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے ٹاپ سیڈ شاہد آفتاب کودلچسپ مقابلے کے بعد چارتین جبکہ فرحان نورکوچارصفرفریمزسے مات دی۔ محمد بلال نیابوصائم اورخرم آغاکیخلاف کامیابی سمیٹی۔ بابرمسیح بھی فائنل فورکیوئیسٹس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل محمد بلال اوربابرمسیح جبکہ دوسرا سیمی فائنل محمد آصف اورعمران شہزاد کے درمیان کھیلا جائیگا۔

پیلے نے زیڈان کو لیونل میسی سے اچھا فٹ بالر قرار دے دیا
(November 23, 2013)
ساﺅ پالو: برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے نے فرانس کے سابق مڈفیلڈر زین الدین ریڈان کو ارجنٹائن کے لیونل میسی سے بہتر قرار دے دیا ۔ پیلے کو فٹبال کی تاریخ کا سب سے بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے ،جبکہ میسی کو اکثر ان کے کھیل کے باعث پیلے سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ساﺅ پالو میں ایک تقریب سے گفتگو میں پیلے نے کہا کہ بارسلونا میسی کو بارسلونامیں ان کے ساتھی کھلاڑیوں سے ملنے والی مدد کے باعث اچھا کھلاڑی سمجھا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ میسی کو دنیا کا بہترین فٹبالر بننے کے لئے زیڈان سے آگے بڑھنا ہوگا ۔
