سلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کے معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہونے کے باعث شرح نمو میں بھی بہتری آنے لگی ہے۔مالی سال 2024 کیلئے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی، سال 2023 کیلئے یہ شرح 0.3 تھی۔اگست 2023 تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11 فیصد اور پٹرول سیل میں 8 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ سیل میں 45، یوریا سیل میں 49 اور ا?ٹو سیلز میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد سے 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندروزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور غیرقانونی شہریوں کی ملک بدری سے بھی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ماہ ستمبر میں تجارتی خسارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی ہے، فصل کی پیداوار میں بہتری کی وجہ سے پاکستان 5 ارب ڈالر تک فارن ایکسچینج بچا سکے گا،۔
جنوبی افریقی کرکٹر پیٹرسن کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
ڈومیسٹک میچ فکسنگ ،پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کا لاہور میں اجلاس
سابق کرکٹر جیک کیلس کی اعزاز میں تقریب منعقد ہوگی
فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران اٹلی میں پہنچ گئی
کوئنٹن ڈی کوک کا جنوبی افریقاکرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کیپ مل گئی
ورلڈ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر انتہائی خوش ہوں : مارٹن گپٹل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پولیس سے مذاکرت کے بعد لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے بن قاسم میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف لاش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے لواحقین نے پولیس سے مذاکرت کے بعد نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کردیا۔پی پی آئی کے مطابق لواحقین اور علاقہ مکیں مقتول علی گل کی لاش کو نیشنل ہائی وے پر رکھ کر قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرے کے باعث سڑک بند ہونے پر نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، واضح رہے کہ مقتول علی گل کو گزشتہ شب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس سے مذاکرت کے بعد مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کیا۔
اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے والوں میں قطر، بنگلہ دیش، کویت، یمن، ملائیشیا،سعودیہ، عمان، برونائی، فغانستان شامل
کراچی (پی پی آئی)فلسطینی سر زمین پرقبضہ کر کے قائم کیے جانے والے اسرائیل کی حیثیت اب تک متنازع ہی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بات سب کے علم میں ہے لیکن دنیا بھرمیں پاکستان کے علاوہ بھی متعدد ممالک اسرائیل کا قیام تسلیم نہیں کرتے۔پی پی آئی کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ قطر، ایران، بنگلہ دیش، کویت، یمن، ملائیشیا، بھوٹان، سعودی عرب، عمان، برونائی، لیبیا، صومالیہ اورافغانستان شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکرہے کہ ایران اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا مسلم اکثریتی ملک تھا لیکن انقلاب ایران کے بعد یہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا 5 ماہ روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر
پشاور (پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ’تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر دباؤ ڈال کر انہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، روپوش رہنا میری سیاسی حکمت عملی تھی۔‘ تیمور سلیم جھگڑا پانچ ماہ روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’مجھے 150 دن گھر سے دْور رہنا پڑا جو مشکل کام تھا۔‘’تاہم یہ فیصلہ میری سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ تھا، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ خوفزدہ ہو کر پارٹی کو چھوڑ دیں۔‘
تلاش کریں
خبریں

جنوبی افریقی کرکٹر پیٹرسن کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز پیٹرسن کی وائرل انفیکشن میں مبتلاءہونے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز پیٹرسن کا حال ہی میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق پیٹرسن وائرل انفیکشن میں مبتلاءہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کوسٹن ڈی کوک کو شامل کیا گیا ہے تاہم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

ڈومیسٹک میچ فکسنگ ،پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کا لاہور میں اجلاس
لاہور: ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کے لئے قائم کی گئی پی سی بی کی 3رکنی کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں شفیق پاپا ، علی نقوی اور کرنل (ر) وسیم نے شرکت کی ۔کمیٹی ارکان نے سیالکوٹ اسٹالیئنز اورکراچی ڈولفنز کے مابین ہونے والے متنازعہ میچ کی دونوں اننگز کی ویڈیو دیکھی ۔ ذرائع کے مطابق میچ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے سیالکوٹ اسٹالیئنز کے کپتان شعیب ملک اور عمران نذیر کو بھی طلب کیا جائے گا اور ان سے تفتیش کی جائے گی ۔

سابق کرکٹر جیک کیلس کی اعزاز میں تقریب منعقد ہوگی
کیپ ٹاﺅن: سابق جنوبی افریقی آل راﺅنڈ ر جیک کیلس کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اعزازی تقریب آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کے وزیر کھیل فیکل مابلولا کی جانب سے سجائی جائے گی اور سابق کھلاڑی کو بھر پور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران اٹلی میں پہنچ گئی
روم: فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی عالمی سفر کے دوران اٹلی میں پہنچ گئی ۔دلکش رنگوں سے سجا جہاز 9ماہ طویل ورلڈ ٹور کے دوران ٹرافی کو فیفا کے تمام 6کنفیڈریشنز میں لے کر جارہا ہے ۔ جہاز کا استقبال کرنے والوں میں اے سی میلان کے مڈفیلڈر گیناروگاٹوسو بھی شامل تھے جو 2006کے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح اطالوی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے۔

کوئنٹن ڈی کوک کا جنوبی افریقاکرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کیپ مل گئی
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کو ک کو ٹیسٹ کیپ مل گئی ۔ ڈی کوک جنوبی افریقا کی طرف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 317ویں کھلاڑی بن گئے ۔ ڈی کوک کو اوپننگ بلے باز الویرو پیٹرسن کی جگہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے جو کہ وائرل انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ ڈی کوک اس سے قبل 16ایک روزہ میچ اور10ٹی 20میچوں میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

ورلڈ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر انتہائی خوش ہوں : مارٹن گپٹل
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ ٹی 20کیلئے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سلیکشن کمیٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔اور نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اپنے بھرپور کردار ادارکریں گے ۔
