ڈومیسٹک میچ فکسنگ ،پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کا لاہور میں اجلاس

لاہور: ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کے لئے قائم کی گئی پی سی بی کی 3رکنی کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں شفیق پاپا ، علی نقوی اور کرنل (ر) وسیم نے شرکت کی ۔کمیٹی ارکان نے سیالکوٹ اسٹالیئنز اورکراچی ڈولفنز کے مابین ہونے والے متنازعہ میچ کی دونوں اننگز کی ویڈیو دیکھی ۔ ذرائع کے مطابق میچ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے سیالکوٹ اسٹالیئنز کے کپتان شعیب ملک اور عمران نذیر کو بھی طلب کیا جائے گا اور ان سے تفتیش کی جائے گی ۔

Next Post

جنوبی افریقی کرکٹر پیٹرسن کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

Fri Feb 21 , 2014
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز پیٹرسن کی وائرل انفیکشن میں مبتلاءہونے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز پیٹرسن کا حال ہی میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق پیٹرسن وائرل انفیکشن میں مبتلاءہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کیخلاف […]