لاہور (پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،آئی جی اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں؟سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جواب آیا ہے، عدالت نے کہاکہ ہم نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا تھا وہ کہاں ہیں؟ کیا آپ عدالتی احکامات کو ایزی لے رہے ہیں،ہم نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد میں مصروف ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ آئی جی اسلام آبادسے پوچھ کر بتائیں کیسے آنا چاہیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک پیش ہونے پر عدالت نے شوکاز نوٹس واپس لے لئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا
گریم اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاک ایران بارڈر میر جاوے،تفتان کراسنگ پوائنٹ پر مزید گیٹ نصب ہوں گے
اسلام آباد (پی پی آئی)پاک ایران بارڈر میر جاوے،تفتان کراسنگ پوائنٹ پر مزید گیٹ نصب ہوں گے جن سے کسٹمزسے متعلق اْمور، موثر بارڈر مینجمنٹ، تجارت اور زائرین کی آمدورفت میں مدد ملے گی۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ متوقع تھا،پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے: فیصل کریم کنڈی
لاہور(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا گزشتہ روز کا فیصلہ متوقع تھا، پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے۔لاہور میں ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں سب نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس میں معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سی ای سی میں کے پی، بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت اضافہ کیا گیا، غریبوں کو ریلیف دینا چاہیے، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مزید کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کے مسائل ہیں، نیب کو سیاسی انتقام اور پارٹیوں کو توڑنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی بھی سیاسی قیدی موجود نہیں تھا، اگر ہم بھی نئے اتحادی بنائیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم نے کبھی بیساکھیوں کی تلاش نہیں کی، کچھ پارٹیاں ہمیشہ بیساکھیوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کو کانٹوں پر گھسیٹنے کے مترادف: فردوس عاشق اعوان
لاہور(پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کو کانٹوں پر گھسیٹنے کے مترادف ہے۔پی پی آئی کے مطابق فردوس عاشق نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا سوئی ہوئی عوام پر ایک بار پھر پٹرول بمباری کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، نگران حکومت تمام مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرے۔مرکزی سیکرٹری استحکام پارٹی نے مزید کہا عوام دوست فیصلوں سے ہی غریب عوام کا دل جیتا جا سکتا ہے، آئی پی پی کا منشور بنیادی عوامی مسائل کے حل کا فارمولا ہے، صرف آئی پی پی تین سو یونٹ فری بجلی اور آدھی قیمت پر پٹرول کی فراہمی کی دعویدار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے استحکام پارٹی کا برسر اقتدار آنا ضروری ہے، آئی پی پی ہی ملک میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کا مشن لے کر آئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں کوئٹہ بورڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر ترانوے رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی ٹیم نے بارہ اعشاریہ تین اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چورانوے رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ لاڑکانہ کی طالبہ حور پچیس رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں جبکہ کوئٹہ کی طالبہ کائنات دو وکٹیں لیکر نمایاں رہی۔ دونوں ٹیموں کی بالرز طالبات کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئٹہ کی بالرز نے تینتالیس جبکہ لاڑکانہ کی بالرز نے اڑتالیس ایکسٹرا رنز دیئے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمئن شپ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔

مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو اسپن باﺅلنگ میں نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی ۔ ایک گفتگو کے دوران مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی عزت ملی ہے پاکستان کی بدولت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ءتک معاہدہ ہے ،لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے ،تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اگر چاہے تو ملک بھر میں انڈر16اور19سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہوں ۔

ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
کراچی: پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان ویت نام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے قومی ٹیم کے ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار دے دیا ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی خواجہ سعید حئی ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر دلاور عباس کو سونپ دی ہے ۔ویت نام کے خلاف ہونے والی ٹینس ٹائی کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائل 7سے 12نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے ۔

شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہسپتال میں جاکر شکیب کی عیادت کی تھی ۔

اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو بچانے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا، نجکاری کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج تجویز کیا تھا، جسے سیکریٹری صنعت و پیداوار شفقت نغمی کے زیرصدارت اجلاس میں مسترد کردیا گیا۔ ادارے کی نجکاری کیلئے جیسا ہے اور جہاں ہے، کی بنیاد پر یا تنظیم نو کے بعد نجکاری کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ بورڈ نے اسٹیل ملز کے اکاﺅنٹس کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے کی مالی صحت اور واجبات کے بارے میں صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔ بورڈ نے کمیٹی کو رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسٹیل ملزانتظامیہ کو پرائیویٹ سیکٹر کی تین کمپنیوں کی پیشکش پر غور کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جنہوں نے تیارشدہ مصنوعات کے عوض خام مال کی فراہمی میں دلچسپی ظاہرکی،، تاہم حکومتی گارنٹی مسترد کردی۔

گریم اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے
دبئی: جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ ہیڈ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈ ے سیریزکے بقیہ میچوں سے باہرہوگئے۔دبئی ٹیسٹ کے دوران گریم اسمتھ پاکستانی فاسٹ بالرمحمد عرفان کی گیند سرپرلگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم اس میچ میں اسمتھ نے ڈبل سنچری اسکورکی تھی۔ اسمتھ نے دبئی ٹیسٹ کے بعد ابتدائی دوون ڈے میچزمیں بھی حصہ لیا۔ پروٹیزٹیم کے منیجرمحمد موسی جی کے مطابق اسمتھ کی جانب سے چکرآنے اوردھندلے پن کی شکایت کے بعد ان کا ایم آرآئی کرایا گیا اوررپورٹ کے مطابق ان کے دماغ پرکوئی چوٹ نہیں ہے۔ ڈاکٹرزنے اسمتھ کودوہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم منیجرکے مطابق اسمتھ جنوبی افریقہ روانہ ہورہے ہیں جہاں میڈیکل اسٹاف ان کی مانیٹرنگ کریگا۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے بقیہ دوون ڈے میچوںکیلئے اسمتھ کی جگہ ہینری ڈیوڈزکواسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

