کراچی(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی ریلیف نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوں، نئے چیف جسٹس کا ایک زبردست ریکارڈ ہے اور ہم انصاف ہی چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وہ تاریخ سے پہلے آ سکتے ہیں لیکن بعد کا سوال ہی نہیں، ان کے استقبال کیلیے ایسی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ارجنٹائن اور ڈچ فٹ بال لیگ کے شاندار مقابلے جاری
ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل اور محمد حفیظ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے
لیونل میسی کسی قسم کے جسمانی عارضے میں مبتلا نہیں : بارسلونا کوچ
ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان نے چین کو 1-5 سے شکست دیدی
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا
مسلسل ناقص کارکردگی پر ناصر جمشید کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا
لندن(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی اور ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیر اعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی۔ اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کیلیے 21 اکتوبر کا اعلان کر رکھا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی ایک بار پھر گرفتار؎
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، وہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے ہی تھے کہ اینٹی کرپشن حکام نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو پھرحراست میں لے لیا، حکام نے بتایا کہ پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت لیجایا جارہا ہے اور شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے گا۔وکیل پرویز الہٰی عبدالرازق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے اڈیالہ سیجوڈیشل کمپلیکس لایاجارہا ہے، لاہور پولیس پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ لیکر لاہور لیجانا چاہتی ہے۔عبدالرازق کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہے اور لاہور پولیس کسی اور مقدمے میں گرفتار کرکے لاہور لیجانا چاہتی ہے۔گذشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا، ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔
ڈیزل مہنگا ہونے سے نئی پریشانی، ٹرینوں کے کرائے مزید بڑھنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ گیا ہے جس کے بعد کرایوں ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اور رواں ماہ کے شروع میں بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی فی لیٹر17.34 روپے کا اضافے سے ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 61 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا، اس لحاظ سے ایک ماہ کے دوران ساڑھے 18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ 16 اگست اور یکم ستمبر کو بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے، 16 اگست کو 10 اور یکم ستمبر کو مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

ارجنٹائن اور ڈچ فٹ بال لیگ کے شاندار مقابلے جاری
(November 3, 2013)
ایمسٹرڈیم: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیوویلز اولڈ بوائز اور کولون کے درمیان میچ برابر ہو گیا، جبکہ ڈچ فٹ بال لیگ میں ویٹیسی کی ٹیم نے آئی ایکس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نمبر ون ٹیم اولڈ بوائز اور کولون کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہوا۔اولڈ بوائز ٹیم کے لیے دونوں گول فرانسیسی سٹار کھلاڑی ڈیوڈ نے سکور کیے۔اس شاندار پرفارمنس کے بعد ڈیوڈ نے کیرئیر میں گولز کی تعداد بھی تین سو ایک کر لی ہے جبکہ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے اولڈ بوائز کی ٹیم نے لیگ میں اٹھائیس پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔دوسری جانب ڈچ فٹ بال لیگ میں ویٹیسی کی ٹیم نے آئی ایکس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن کھیل کے آخری منٹ میں ویٹیسی کے فارورڈ نے شاندار ِکک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل اور محمد حفیظ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے
(November 3, 2013)
دبئی: آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی،پیپلز چوائس ایوارڈ کی فہرست سے محروم پاکستانی کھلاڑیوں نے باﺅلنگ اور آل راونڈ کیٹیگری میں ٹاپ پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف پرفارمنس دکھانے کا صلہ مل گیا،پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل دو درجے ترقی کر کے نمبر ایک بولر بن گئے۔بولنگ فہرست میں محمد حفیظ کی دسویں پوزیشن ہے لیکن آل راونڈرز کی فہرست میں پاکستانی محمد حفیظ نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔بوم بوم شاہد آفریدی کا ساتواں نمبر ہے۔بیٹنگ سائیڈ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔اس سے پہلے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے پانچ رکنی منتخب فہرست میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی تھی۔ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹڈ کھلاڑیوں میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی، ویرات کوہلی ، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک ، انگلینڈ کے الیسٹر کک اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

لیونل میسی کسی قسم کے جسمانی عارضے میں مبتلا نہیں : بارسلونا کوچ
(November 3, 2013)
بارسلون: بارسلونا فٹبال کے کوچ جیراڈو ٹاٹا مارٹینو نے سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی کے جسمانی عارضے میں مبتلا ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹار پلیئر کو کسی قسم کا کوئی عارضہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرئہ آفاق کھلاڑی کی جسمانی فٹنس سے متعلق بہت باتیں کی جا رہی ہیں تاہم کوئی فکر مندی کی بات نہیں ہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی جسمانی عارضہ نہیں ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان نے چین کو 1-5 سے شکست دیدی
(November 3, 2013)
ٹوکیو: ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی میں پاکستان کی فاتحانہ پیش قدمی جاری ،قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں چین کوایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔جاپان کے شہرکاکا میگھارا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں چین کوزیرکرکے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں اومان کوہرایا تھا۔ گرین شرٹس نے چین کوپانچ ایک گول سے آﺅٹ کلاس کیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم ایک دن آرام کے بعد منگل کواپنا تیسرا میچ ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا
(November 3, 2013)
ابوظہبی: پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کوابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم میچ کی تیاری کیلئے شیخ زید اسٹیڈیم میںبھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کوشکست دیکرپانچ میچوںکی سیریزایک ایک سے برابرکردی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب چھ نومبر کو تیسرے ون ڈے میں ابوظہبی میں آمنے سامنے آئیں گی۔ میچ کی تیاری کیلئے دونوں ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں پر یکٹس میں مصروف ہیں۔ سیریزبرابرہونے کے باوجود پاکستانی کپتان مصباح الحق پہلے میچ کی شکست کوبھلا نہیں پائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایک میچ میں کامیابی کے بعد سکون سے نہ بیٹھیں اورباقی میچوںمیں بھی میدان مارکرنئی تاریخ رقم کرنی ہے۔ دوسری جانب پروٹیزٹیم بھی بیٹسمینوں کی پرفارمنس میں عدم تسلسل سے تشویش میں مبتلا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کی خامیاں دورکرنے کیلئے تیسرے میچ سے قبل سخت محنت کریں گے۔

مسلسل ناقص کارکردگی پر ناصر جمشید کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
(November 3, 2013)
ابوظہبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کو جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ناصر جمشید کی جگہ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے جبکہ محمد حفیظ احمدشہزاد کے ساتھ اوپننگ کریں گے ۔ ناصر جمشید جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں صرف ایک ہی رنز بناسکے ہیں ۔رواں سال کے آغاز میں بھارت کے خلاف تین جنوری کو 106رنز کی اننگ کے بعد وہ 20ایک روزہ میچوں میں صرف دو نصف سنچریاں سکور کرسکے ہیں ۔واضح رہے کہ 24سالہ ناصر جمشید نے رواں سال پاکستان کی جانب سے بطور اوپنر سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں ۔