سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی نے فواد حسن فواد کی تقرری نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر کی۔
لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
حیدر آباد: پی پی پی رہنماﺅںکا بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خوشی اورقیادت بھر پور اعتماد کا اظہار
سیہون: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سمیت پندرہ اداروں کی بجلی معطل
جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
معاشی مسائل سے دوچار پی آئی اے مزید طیارے گراؤنڈ کرنے پر مجبور
کراچی (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے آئندہ چند ماہ تک فلائٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے فنڈز کے حصول میں دشواری کے سبب مزید طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران اس کے بنیادی فنکشنز اور غیر اہم اثاثوں کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت ہوا بازی نے گزشتہ ہفتے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو بتایا کہ پی آئی اے اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے پر قرض دہندگان، طیارے لیز پر دینے والوں، ایندھن فراہم کرنے والوں، بیمہ کنندگان، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ایئرپورٹ آپریٹرز اور حتیٰ کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔نتیجتاً پی آئی اے اپنے 13 لیز پر لیے گئے طیاروں میں سے 5 کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور ہے اور خدشہ ہے کہ مزید 4 طیاروں کے حوالے سے بھی یہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔بڑھتے ہوئے خدشات میں اضافہ کرتے ہوئے وزارت ہوابازی نے انکشاف کیا کہ بوئنگ اور ایئربس ستمبر کے وسط تک اسپیئر پارٹس کی سپلائی بند کرنے والے ہیں۔
فٹبال کے 6 مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار
ڈیرہ بگٹی (پی پی آئی)فٹبال کے 6 مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن میں مصروف سیکیورٹی فورسز نیواقعے میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ پی آئی کے مطابق فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کچھی کینال سے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے سبی جا رہے تھے۔
سندھ میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، مقدمات درج
کراچی(پی پی آئی)سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رینجرز نے 41 اور پولیس نے بارڈر کراس کرنے والے 34 افغان باشندوں سمیت 120 کو دھرلیا۔پاکستان رینجرز سندھ کا غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران حب چیک پوسٹ پر 41 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران شناختی کوائف کی جانچ پڑتال پر 25 افراد سے ایکسپائر افغانی شناختی کارڈ ملا جس پر بلوچستان کا ایڈریس بھی درج ہے۔۔دیگر 16 افراد کو شناختی دستاویزات نہ دینے پر گرفتار کیا گیا۔ زیرحراست افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار تارکین وطن کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن ون ون زیر ون پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔دوسری جانب ضلع غربی پولیس بے غیر ملکی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے 34 افراد کو گرفتار کرلیا۔افغان باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں موجود تھے۔گرفتاریاں تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیرآباد، پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ اور گلشن معمار کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔اس کے علاوہ کورنگی کے مختلف علاقوں سے 45، ضلع شرقی سے 18،ضلع ملیر سے 14 جبکہ سٹی پولیس نے 9 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتار افغان باشندوں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی،پہلے مرحلے میں ایک ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔یہ بات انھوں نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں اساتذہ کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ۵۴ ایچ ایس ٹی کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انھوںنے مزید کہا کہ سندہ میں جے ایس ٹی کے سات ہزار اساتذ ہ جبکہ پی ایس ٹی کے بارہ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائےں گے، یہ سلسلہ ضلع بینظیرآباد سے شروع کیا گیا ہے،جو کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے۔انھوںنے ایچ ایس ٹی کے ۵۴ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں نے بہت محنت کی ہے۔اور میرٹ پہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو ترجیحی بنیادوںپربڑھایا جائے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ ڈائریکٹر اسکول،کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید منگنیجواور دوسرے تعلیمی افسران اور پارٹی رہنما موجود تھے۔

شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے محلہ اسلام آباد میں سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے سات سالہ فیصل آرائیں گر کر جاں بحق ہو گیا ، بچی والدہ خبر سن بے ہوشی کے شدید دورے پڑنے لگے ۔

حیدر آباد: پی پی پی رہنماﺅںکا بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خوشی اورقیادت بھر پور اعتماد کا اظہار
(September 21, 2013)
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے رہنماوؤں اور کارکنان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سر پرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر خوشی اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پی پی پی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری فیاض حسین شاہ کے رہائش گاہ پر منعقدہ سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے ضلعی صدر زاہد علی بھرگڑی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بہادر جرائت مند رہنما ثابت ہونگے اور رب پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیںلمبی عمر عطا کرے تاکہ وہ ملک اور قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ان کا پختہ یقین ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والدین کی طرح ملک اور قوم کی غریب عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ سیال ، آفتاب احمد خانزادہ ، جبار خان ،علی محمد سہتو ، رجب خاصخیلی ، قاضی بابو عبد اللہ اور دیگر نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی رہنمائی میں جس طرح غریب عوام کی خدمت کی گئی ہے اسی طرح سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا، تقریب میں 25پاوؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

سیہون: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سمیت پندرہ اداروں کی بجلی معطل
(September 20, 2013)
سہون: سیہون میں حیسکو کی جانب سے سرکاری محکموں ،ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے دفتر اور واٹر سپلائی کا محکمہ سمیت پندرہ سرکاری اداروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسن حیسکو واپڈا کوٹری کے حکم پر ایس ڈی او واپڈا سیہون شریف ایم ابراہیم کیریو نے ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف سمیت پندرہ دیگر سرکاری اداروں کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جن پر لاکھوں کے بقایاجات بتائے جاتے ہیں،دوسری جانب ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے تمام بجلی کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں جن سے واٹر سپلائی، اسٹریٹ لائیٹ اور دیگر شہری ادارے متاثر ہوگئے ہیں۔ واٹر سپلائی کا نظام معطل ہوجانے سے شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ،اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ٹاﺅن کمیٹی سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صرف تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے دیگر کاموں کو چلانے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
(September 20, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ سوم سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق 1315امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 316امیدوار فرسٹ کلاس اور 571سیکنڈ کلاس میں پاس قرار دیے گئے ہیں تاہم 353 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق54 امیداروںکے نتائج مختلف اسباب کے باعث روک لیے گئے اور21 امیدوارامتحان میں غیر حاضر رہے۔ تاہم ایل ایل

سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
(September 20, 2013)
سہون: سیہون کے قریب گاﺅں عمر رودرانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ،دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے بیس کلو میٹر دور یونین کونسل بوبک کے قریبی گاﺅں عمر رودرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پرپولیس اے ایس پی سیہون طارق ولایت کی سربراہی میں علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرلی،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی جا کے جوا ب میں فائرنگ سے ایک ملز م ایوب رودرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسر ی جانب علاقہ مکینوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اے سی پی سیہون نے بلاجواز ہمارے گاﺅں پرحملہ کرکے بے گناہ نوجوان کو قتل کر دیا ہے ، مقامی لو گوں نے لال باغ کے قریب انڈس ہائی وے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو ہائی وے پر رکھ کر دھر نا دیا،جس سے حیدر آباد اور داود کے درمیان ٹریفک معطل ہو گئی ،مظاہرین کا کہناہے کہ مقتول ایک شریف انسان تھا پولیس نے بلا جواز ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے ،متاثرین نے مطالبہ کیا کہ اے ایس پی سیہون طارق ولایت،ایس ایچ او بھان سعید آبد پیر ممتاز علی اور اے ایس آئی اسحاق سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ داخل کیا جائے ،جب تک مقدمہ درج نہیںہوتا تب تک انڈس ہائی وے پر ہمارا دھر نا جاری رہے گا۔ ایس پی سیہون شریف نے صحا فیوں کو بتایا کہ ملزم ضلع دادو اور ٹنڈو جام پولیس کواغوا اور لوٹ مار کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
