کراچی(پی پی آئی) موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں کیونکہ خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی اور قدیم فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار در آمدی سائیکلوں پر ہے، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتیں ڈیڑھ سو فیصد تک بڑھی ہیں۔ماضی میں 9 ہزار روپے میں ملنے والی مقامی سائیکل اب گاڑی کھاتہ کی سائیکل مارکیٹ میں 20ہزار روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح10 ہزار میں ملنے والی در آمد شدہ سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اور 18 ہزار والی سائیکل کی قیمت38 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری
ہوائی گالف چیمپئن شپ: تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
ایف اے کپ : آرسنل نے ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دیدی
نئی ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی
یوروگوئے فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میں کینسر کی تشخیص،کلب معاہد منسوخ
برسبین اوپن : لیٹن ہیوٹ نے راجر فیڈرر کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 اکتوبر سے شروع ہو گی
کراچی(پی پی آئی) پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں نیزپولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے دائمی معذوری والے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
جرمنی کے5 صوبوں میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن
برلن(پی پی آئی)جرمن پولیس نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ملک بھر کی رہائشی عمارتوں اور اپارٹمنٹس میں چھاپوں کے دوان ایک سو سے زائدافراد کوحراست میں لے لیا جن میں بشمول پاکستان مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث میں ملوث پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا۔جرمن حکام کے مطابق ان مشتبہ انسانی اسمگلروں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو منظم اور تجارتی طریقے سے جرمنی میں ا سمگل کیا اور ساتھ ساتھ یہ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔ فرینکفرٹپولیس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے لوور سیکسنی کے علاقے اشٹاڈے کی سات میونسیپلٹیز کے مختلف فلیٹس اور گھروں نیز نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، ہیسے، بریمن اور جنوبی صوبے باویریا میں بھی چھاپے مارے گئے۔
پی ایس او کے مالی بحران سے حکومت کو مشکلات کاسامنا
کراچی(پی پی آئی) پی ایس او کے مالی بحران سے حکومت کو مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ پی ایس او کے مجموعی واجبات 760 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ درآمدی آر این این جی کے واجبات پہلی بار 468 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔پی ایس او ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس نے درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 468 ارب روپے ادا کرنا ہیں جبکہ پاور سیکٹر پر واجبات 184 ارب روپے سے زائد بتائے جاتے ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے پر واجبات بڑھ کر 109 ارب روپے ہوچکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق دوسری طرف خود پی ایس او کو مقامی ریفائریز اور درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 230 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری
(January 6, 2014)
دبئی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری میں مصروف ہو گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھر پورحصہ لیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں قومی بیٹنگ کامیاب ہوئی تو کمزور بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دیوار بنی اور میچ کو ڈرا کی طرف بڑھا کر اپنی ہار کو ٹال دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے بیٹسمین احمد شہزاد اور بلاول بھٹی نے پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ احمد شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 93 رنز اسکور کیے۔ جبکہ بلاول بھٹی کی مجموعی پانچ وکٹیں بھی شاندار تھیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پر امید ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 8 جنوری سے دبئی میں شروع ہو گا۔

ہوائی گالف چیمپئن شپ: تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
(January 6, 2014)
ہوائی: ہوائی گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی۔ ہوائی میں جاری پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ امریکہ کے ڈسٹن جانسن ، ویب سمپسن اور جارڈن سپیتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تینوں امریکی گالفرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں کھلاڑی ایک شاٹ کی برتری حاصل کر کے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ دفاعی چیمپئن زیک جانسن کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی۔

ایف اے کپ : آرسنل نے ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دیدی
(January 6, 2014)
لندن: ایف اے کپ میں آرسنل نے روایتی حریف ٹوٹنہم ہوٹسپر کو دو گول سے ہرا دیا۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم حاوی رہی۔31 ویں منٹ میں سنتیگو کا زورلا نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، پہلا ہاف آرسنل کی برتری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں ٹوماس روسیکی نے خوبصورت گول کر کہ آرسنل کی جیت یقینی بنا دی۔ ٹوٹنہم ہوٹسپر میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔ دو صفر کی جیت کے سات آرسنل نے چوتھے راونڈ میں جگہ پکی کر لی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی
(January 6, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیم ایک درجہ کم ہو کر چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

یوروگوئے فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میں کینسر کی تشخیص،کلب معاہد منسوخ
(January 6, 2014)
یورا گوئے: یوراگوئے کے معروف کھلاڑی سیبسٹین آریسو میں کینسر کی تشخیص کے بعد فٹبال کلب نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔یوراگوئے میں اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ سے شکوہ کرتے ہوئے سیبسٹین آریسوں کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں نہ صرف کلب نے ان کی خدمات کو فراموش کیا بلکہ معاہدے کی منسوخی پر تین ماہ کی ملنے والی اضافی تنخواہ کو بھی روک لیا ہے۔اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ عارضی طور منسوخ کیا گیا ہے اور دفاعی کھلاڑی کی صحتیابی کے بعد دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

برسبین اوپن : لیٹن ہیوٹ نے راجر فیڈرر کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
(January 6, 2014)
برسبین: آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر برسبین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ برسبین میں کھیلے جانے والے فائنل میں فیڈرر اور ہیوٹ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ فیڈرر 2013کی ناکامیوں کا ازالہ 2014 میں بھی فتح کے ساتھ نہ کرسکے۔ہیوٹ نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں فیڈرر کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن سوئس کھلاڑی نے چھ چار سے سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں ٹاپ سیڈ فیڈرر نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ہیوٹ نے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کی موجودگی میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ہیوٹ کے کیرئیر کا29واںاور 2010 کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔

