کراچی (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر کو 30ستمبر بروز ہفتہ کو رات 8بجے تک ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی
کراچی (پی پی آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سندھ ٹین پن باولنگ کے صدر علیم آغا نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔
مخالفین کو کہتا ہوں ہمیں حلوہ نہ سمجھنا کھانے سے پہلے سوچ ضرور لینا: فاروق ستار
کراچی (پی پی آئی)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وقت، حالات، غلطیوں اور سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری بجلی، پانی کو ترس رہے ہیں،۔فاروق ستار نے کہا وقت، حالات،غلطیوں، سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کیا، مخالفین کو کہتا ہوں ہمیں حلوہ نہ سمجھنا کھانے سے پہلے سوچ ضرور لینا۔
آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سرسبز علاقے بنجر،قدرتی حسن بھی ماند
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد جموں و کشمیر شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، آبادی کے پھیلاؤ اور جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے سرسبز علاقے حیرت انگیز طور پر کم ہو رہے ہیں۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہونے کی وجہ سے بارش میں کمی اور گرمی میں اضافہ ہورہا ہے، پی پی آئی کے مطابقماحولیاتی تبدیلی کے باعثسرسبز علاقے بنجر بنتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑنے لگا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کئی علاقوں میں چشمے تک خشک ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، کئی سالوں سے ندی نالے خشک اور دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی ہے۔آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
(November 1, 2013)
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے چترال اسپورٹس کو 7-2سے زیر کردیا، فاتح ٹیم کے فرید نے 4 گول کئے ،تیسرے میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو 5-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
(October 31, 2013)
سیول: جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جنوبی کوریا کی 23 سالہ کم یونا آخری بار ونٹر اولمپکس میں جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔ سوچی اولمپکس میں صرف 100 روز باقی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاﺅں کی انجری سے نجات تو حاصل کر لی ہے مگر اب بھی درد محسوس ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ سوچی اولمپکس تک مکمل فٹ ہو جائینگی اور گولڈ میڈل جیت کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دونگی۔

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
(October 31, 2013)
نیویارک: بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ کارل ایریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دوران جاپان میں سرگرم ایک ایسے جنگجو گروپ کی ہے جس میں شامل ایک نوجوان کو اپنے ماسٹر کو انصاف دلانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بنی اس فلم میں بہادر جنگجو کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکار کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ٹیڈانو بو، رِنکو کیکوچی اور ہیرو یوکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 175 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
(October 31, 2013)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار احمد نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے پرکام کرنے سے روکا،،نجم سیٹھی نے سوشل ویب سائٹ پرخود کوچیئرمین کہا،نجم سیٹھی نے جان بوجھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،،نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں عدالتی حکم نامے کے خلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔سوشل ویب سائٹ پرنجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر مجھے چیئرمین پی سی بی کے طور پرکام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،،جسٹس شوکت عزیزصدیقی آج (جمعہ )درخواست کی سماعت کریں گے۔

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
(October 31, 2013)
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
(October 31, 2013)
اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کل تک رپورٹ پیش کرے کہ کتنے کنٹینرغائب ہوئے اوراس میں کتنا اسلحہ تھا ،حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے شعیب سڈل کمیشن کے باوجود اسلحے کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے، کراچی کو اسلحے سے پاک کئے بغیرامن ومان سے متعلق اقدامات کو برقراررکھا ناممکن ہوگا، اسلحے سے علاوہ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے پیٹرول ایران سے لایا جاتا ہے، اسمگل شدہ اشیاءسندھ اوربلوچستان کی مارکیٹوں میں کم قیمت پردستیاب ہیں۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس افسرمحمد ریاض نے تسلیم کیا کہ شہرمیں اسلحہ موجود ہے،شہرمیں غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی،کالے دھن سے حاصل ہونے رقم بدامنی میں استعمال ہوتی ہے۔

