لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے،اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ک نبی کریم حضرت محمد;248; پوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں ۔ آپ;248; نے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے،استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں ، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے،وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی،اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے, تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قو میں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں ، آج کے دن ہ میں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔
ورلڈ ٹینس : عالمی نمبر ایک نڈال کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست
سال 2013 میں پاکستان کی کھیلوں میں کارکردگی ملی جلی رہی:رپورٹ
پہلے ٹیسٹ میں فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے : مصباح
بلاول بھٹی کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،4قومی کرکٹرز دبئی روانہ
ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ : اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کو چیلنج کردیا
لاہور(پی پی آئی)سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے سیاست اور پی ٹی آئی دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی والدہ نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کردیا۔عثمان ڈار کی والدہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو آپ چاہتے تھے وہ عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر حاصل کرلیا۔ ان کی والدہ نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں، اب تمہارا مقابلہ میں کروں گی۔ میرا چینلج ہے، میدان میں آؤ، دیکھنا تمہارے شیر کا میں کیا حشرکرتی ہوں۔ والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں، میدان میں آؤ اور میرا مقابلہ کرو۔ واضح رہے کہ عثمان ڈار نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کیا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی پارٹی چھوڑ رہا ہوں بلکہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے سانحہ 9 مئی کے دوران ہونے والے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا کھیل زمان پارک میں رچا گیا تھا۔۔
پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا،پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانس ہمالیہ فورم کا آغاز جغرافیائی رابطے اور ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کیلییکیا گیا، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ٹرانس ہمالیہ فورم سے خطاب کیا اور چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں سی پیک، باہمی تزویراتی رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضرورپڑھیں:کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے، فریقین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی، پاکستان نے جنیوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، بھارتی مظالم جنیوا کنونشن، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراپیگنڈے میں ملوث ہے، بھارت خود پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی، پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں، پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:الیکشن ملتوی؟افغان مہاجرین کی واپسی پر زور،کیا افغانی واپس جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا پاک افغان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی یہ بے بنیاد رپورٹس ہیں، پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے، پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی ڈیڈلائن ان کی تعداد اور اقدامات پر منحصر ہے۔ الیکشن کے دوران غیر ملکی مبصرین کو بلانے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہمارے ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے رابطے کیے گیے ہیں، یہ رابطے غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو پاکستان بلانے کے حوالے سے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کا ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ
;231;ٓلاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی بھی میدان میں اترنے کو تیارہوگئی ہے ۔ آئی پی کی الیکشن مہم بھی شروع ،آئی پی پی نے ملک بھر میں جلسوں اور کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پی پی آئی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو شیڈول فائنل کرنے کی ہدایت کر دی،استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں سیالکوٹ، لاہور، جھنگ، قصور اور سرگودھا میں کنونشن منعقد کریں گی ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے جلسوں اور کنونشن کے موقع سیاسی رہنماؤں شمولیت اختیار کریں گے ۔
تلاش کریں
خبریں

ورلڈ ٹینس : عالمی نمبر ایک نڈال کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست
ابوظہبی: عالمی نمبر ایک اسپینش سٹار رافیل نڈال کو ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہم وطن حریف ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ فائنل میں فیریر کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ ابوظہبی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو ڈیوڈ فیریر سے شکست کا سامنا ہوا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیریر نے ہم وطن حریف رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے زیر کر کے فائنل میں جگہ پکی کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن فرانس کے جو ویلفریڈ سونگا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ورلڈ نمبر ٹو نوواک جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا۔

سال 2013 میں پاکستان کی کھیلوں میں کارکردگی ملی جلی رہی:رپورٹ
کراچی: سال2013 میں پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی شاندار رہی، گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی بار ون ڈے سیریز جیتی۔ ٹیسٹ میں زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف شکست ہوئی۔ قومی ہاکی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ سے ہی باہر ہو گئی۔ اسنوکر میں پاکستان نے ورلڈ ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئین شپ جیتی۔ دو ہزار تیرہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے مشکل سال ثابت ہوا۔ قومی ٹیم نے تین ٹیسٹ سیریزکھیلیں، ایک میں شکست ہوئی جبکہ دو برابر رہیں۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم اپنی تاریخ کے کم ترین اسکور 49 رنز پر آﺅٹ ہوئی۔ زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں چوبیس رنز سے شکست دے کراپ سیٹ کیا۔ ون ڈے میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی۔ گرین شرٹس نے مصباح الحق کی قیادت میں نو ون ڈے سیریزکھیلیں جس میں سے آٹھ میں فتح حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر پہلی بار شکست دی۔ پاکستان نے اس سال سب سے زیادہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے مصباح الحق اور محمد حفیظ قابل ذکر رہے۔ مصباح نے کیلنڈر ائیر میں1373 رنز اسکورکرنے کے علاوہ سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ سعید اجمل اس سال ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرر ہے۔ انہوں نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ ہاکی میں پاکستان ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔ پاکستان جونیئر ٹیم نے ورلڈ کپ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔ اسنوکر میں محمد آصف اور محمد سجاد نے پاکستان کیلئے ورلڈ ٹیم چیمپئین شپ اور سکس ریڈ چیمپئین شپ جیتی لیکن آصف ورلڈ چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔ کبڈی میں پاکستان نے بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پاکستان نے پہلی بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ جیتی۔ دبئی میں ہونے والی چیمپئین شپ میں سولہ ممالک کے ایک سو چھتیس پلئیرز میں پاکستان کے معیذاللہ بیگ نے پہلی اور جویریہ مرزا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دو ہزار تیرہ میں کرکٹ، ہاکی اور دیگرکھیلوں کو تنازعات کا سامنا بھی رہا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی سی بی ذکاءاشرف کے انتخاب کوکالعدم قرار دیا۔ حکومت نے نجم سیٹھی کو قائم مقام چیئرمین مقررکیا لیکن ان کی تقرری بھی چیلنج کردی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو سابق اولمپئینز کی بڑی تعداد نے غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے مستردکردیا۔ قاسم ضیاءکی جگہ اختر رسول فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے۔

پہلے ٹیسٹ میں فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے : مصباح
ابو ظہبی : پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں ہرانے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی زیر کرنے کے لیے کمر کس لی ،کپتان مصباح الحق نے پہلا ٹیسٹ بھی جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ابوظہبی میں قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل مختصر ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی،کھلاڑی کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو دور کریں گے۔ ناقص پرفارمنس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہونے والے آل راونڈر محمد حفیظ نے ون ڈے سیریز میں شاندار تین سنچریاں جڑ کر ناقدین کے منہ تو بند کیے ہی تھے،اب انہیں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ٹیسٹ سیریز میں بھی کار آمد ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے،کھلاڑی سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔کپتان کے مطابق ٹیم نئے سال کا جشن فتح کے ساتھ منانے کی خواہش مند ہے۔دوسری جانب آئی لینڈرز بھی ون ڈے سیریز میں ناکامی کو بھلا کر ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اکتیس دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔

بلاول بھٹی کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان
دبئی: بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی میں روک دیا گیا۔ قومی بولرکا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہونگے تاہم ذرائع کے مطابق انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹی نے سات ایک روز میچوں میں شرکت کی جس میں انہوں نے باسٹھ رنز اسکور کرنے کے ساتھ پانچ شکار بھی کیے۔ ان کی بہترین بولنگ میں37 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنا ہیں۔

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،4قومی کرکٹرز دبئی روانہ
لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے چار کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے،اظہرعلی کہتے ہیں کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی اتفاق نہیں،اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بلے باز اظہرعلی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کرکٹ کھیل کر بہت سی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے،مکمل تازہ دم ہوں،انشااللہ اچھا کھیل پیش کروں گا۔قومی ٹیم کی فتوحات کے بارے میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحد ہیں اور صرف جیت کا جذبہ لیے پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے،آئندہ بہتر نتائج دیں گے۔اظہرعلی کے ساتھ دبئی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں راحت علی ،خرم منظور اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ : اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا
ابو ظہبی: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی،جوویلفریڈ سونگا اور ڈیوڈ فیریر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ابو ظہبی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے،عالمی نمبر چار اینڈی مرے کو فرانس کے جوویلفریڈ سونگا سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔سونگا کی فتح کا سکور سات پانچ اور چھ تین رہا،ایک اور مقابلے میںا سپین کے ڈیوڈ فیریر نے سوئٹزرلینڈ کے سٹینلاس ورینکا کو زیر کیا۔سیمی فائنل میں ڈیوڈ فیریر کا مقابلہ ہم وطن عالمی نمبر ایک رافیل نڈال سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جوویلفریڈ سونگا اور سربین سٹار نوواک جوکووچ مدمقابل ہونگے۔
