کراچی(پی پی آئی) محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان نے چیف سیکریٹری سندھ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹائر ہونے والے ملازمین اور ان کی بیواؤں کو سروس کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے مذکورہ احکامات مسماۃ عائشہ خاتون کی درخواست کے ازالہ پر جاری کیے جس میں شکایت گزار کو ان کے شوہر کی موت کے چھ سال بعد ان کی سروس کے واجبات مبلغ 31,19,864/- روپے کی ادائیگی ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق شکایت گزار نے محتسب سندھ کو درخواست جمع کرائی تھی کہ ان کے شوہر محمد ابراہیم انصاری، ایگزیکٹیو انجینئر ہائی ویز ڈویژن سجاول میں بحیثیت ڈرافٹس مین ملازم تھے اور دورانِ سروس 2018ء میں انتقال کر گئے تھے اور بیوہ کو فیملی پینشن اور واجبات کی مَد میں چھ سال گزرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی اس لیے محتسب سے مداخلت کی درخواست ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ 2014کا شیڈول جاری کردیا
چیف آف ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ: اسلام آباد کے محمد نذیر سرفہرست
کرکٹرمحمد عامرآئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے
فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر کومے سے باہر آنے لگے
نیویارک :این بی اے باسکٹ بال ،اوکلوہاما تھندر سٹی فتح سے ہمکنار
ڈیو س کپ : سوئٹزرلینڈکو سربیا کے خلاف دوصفر کی برتری حاصل ہوگئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی ثی سی ایل پینشنرز الائنس قائم،10رکنے رابطہ کمیٹی تشکیل
کراچی (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل کے پینشنرز الائینس کا ایک اہم اجلاس ایاز جعفری کے گھر پراطہر جاوید صوفی کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ چیدہ چیدہ پینشنرز نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے اختتام پر باہمی رضا مندی سے پی ثی سی ایل پینشنرز الائنس کا قیام عمل میں لایا گیااور دس رکنی کمیٹی بنائی گئی جو کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ آ اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل پینشنرز کو اس کمیٹی کے لیے چنا گیامحمد آعظم قریشی ٹنڈو آدم.اطہر جاوید صوفی کراچی. محمد مسعود فریدی کراچی سرور جاوید بھٹی سکھر ایاز حسین جعفری لاڑکان. امیر بخش بگٹی. محمد اسحاق مگسی،سید ندیم رضازیدی، ملک عبید اللہ طالب حسین ہزارہ کوئٹہ مندرجہ بالا کمیٹی دوسرے صوبوں کے پینشنروں سے ملاقات کرے گی اور اس اتحاد کو وسعت دینے میں اپنا بھر پور کردار کرے
نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، اسٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق فورس میں ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں، نیب میں ایف بی آر، بینکنگ امور، اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد (پی پی آئی) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 17 اکتوبر کو دن دو بجے، جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی نے منگل کو پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے پاس یہ بہت سنہری موقع ہے اس کو ہوم گراؤنڈ ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔پاکستانی ٹیم 12 اکتوبر کو کمبوڈیا کی سر زمین پر کمبوڈیا کے خلاف اپنا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیل چکی ہے۔عرفان نیازی نے کہا کہ اگر پاکستان میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل ہوگی اور پھر پاکستان گروپ جی میں اردن، سعودی عرب اور تاجکستان کو جوائن کرے گا۔
تلاش کریں
خبریں

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ 2014کا شیڈول جاری کردیا
(February 1, 2014)
جنیوا: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے رواں سال ہالینڈ میں ہونے والے مینز اور ویمنزہاکی ورلڈ کپ کے لیے شیڈول جاری کردیا ۔ ٹورنامنٹ31 مئی سے کھیلا جائے گا۔ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستانی ہاکی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی نہ کرنے کے سبب شرکت سے محروم ہے۔

چیف آف ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ: اسلام آباد کے محمد نذیر سرفہرست
(February 1, 2014)
کراچی: اسلام آباد کے محمد نذیرشاندارکارکردگی پیش کرتے ہوئے72سکورکے ساتھ چیف آف ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ میں سرفہرست ہوگئے۔ پی اے ایف بیس کورنگی کے ایئرمین گالف کب میں 32لاکھ روپے انعامی مالیت کے دوسرے روز محمد نذیر نے غیر معمولی پرفارمنس دیتے ہوئے اپنے حریف کھلاڑیوں پربرتری حاصل کی۔ گزشتہ سال کے ڈی ایچ اے اوپن کے چیمپیئن نذیر72گراس اسکورکے ساتھ پروفیشنل کیٹگری میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ چیمپیئن شپ میں اسلام آباد کے شبیراقبال 71اسکورکے ساتھ دوسرے جبکہ لاہور کے امداد حسین ایک اسکور کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

کرکٹرمحمد عامرآئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے
(February 1, 2014)
لاہور: کرکٹرمحمد عامرجلد آئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان کی حمایت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کرکٹرمحمد عامراپنی سزا کی معافی کیلئے جلد آئی سی سی کودرخواست دینگے،پی سی بی ان کی سزامعاف کرنے کیلئے درخواست کی حمایت کرے گا،آئی سی سی کے نئے بنائے گئے لیگل سسٹم کے تحت محمد عامرکومعافی مل سکتی ہے،امید کی جارہی ہے کہ محمد عامرکومعافی ملنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی،ذرائع کے مطابق محمد عامرکی اپیل آئی سی سی کی ریوائزکمیٹی دیکھے گی،آئی سی سی نے یقین دلایا ہے بگ تھری کے بعد اس معاملہ کو دیکھا جائے گا۔

فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر کومے سے باہر آنے لگے
(February 1, 2014)
جنیوا: فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر کومے سے باہر آنے لگے ۔شوماکر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی کوششیں رنگ لارہی ہیں اور شوماکر نے اپنی آنکھیں جھپک کر زندگی کی طرف واپسی کا عندیہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ شوماکر ایک ماہ سے اسکیٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہونے کے بعد کومے میں ہیں۔

نیویارک :این بی اے باسکٹ بال ،اوکلوہاما تھندر سٹی فتح سے ہمکنار
(February 1, 2014)
نیویارک: نیویارک میں جاری این بی اے باسکٹ بال چیمپئن میں اوکلوہاما تھندرسٹی نے نیوجرسی نیٹ کو 95 کے مقابلے میں 120پوائنٹ سے شکست دے دی۔ کیلی فورینا میں ڈیوس کپ ٹینس کے میچ میں انگلینڈ نے امریکہ کو دو صفر سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ڈیو س کپ : سوئٹزرلینڈکو سربیا کے خلاف دوصفر کی برتری حاصل ہوگئی
(February 1, 2014)
نووی ساڈ: ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ سربیا کے شہر نووی ساڈ میں کھیلے جانے والے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں آسٹریلین اوپن کے چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے سربیا کے ڈوسان لیجووک کو چار سیٹ میں مقابلے کے بعد زیر کرلیا ۔سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، چار چھ ،چھ ایک اور سات چھ رہا ۔ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ ہی کے راجر فیڈرر نے سربیا کے لیجابوزولجک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے برتری کو دگنا کردیا ۔دوسرے ٹائی میں فرانس نے آسٹریلیا کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔
