کرکٹرمحمد عامرآئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے

لاہور: کرکٹرمحمد عامرجلد آئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان کی حمایت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کرکٹرمحمد عامراپنی سزا کی معافی کیلئے جلد آئی سی سی کودرخواست دینگے،پی سی بی ان کی سزامعاف کرنے کیلئے درخواست کی حمایت کرے گا،آئی سی سی کے نئے بنائے گئے لیگل سسٹم کے تحت محمد عامرکومعافی مل سکتی ہے،امید کی جارہی ہے کہ محمد عامرکومعافی ملنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی،ذرائع کے مطابق محمد عامرکی اپیل آئی سی سی کی ریوائزکمیٹی دیکھے گی،آئی سی سی نے یقین دلایا ہے بگ تھری کے بعد اس معاملہ کو دیکھا جائے گا۔

Next Post

چیف آف ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ: اسلام آباد کے محمد نذیر سرفہرست

Sat Feb 1 , 2014
کراچی: اسلام آباد کے محمد نذیرشاندارکارکردگی پیش کرتے ہوئے72سکورکے ساتھ چیف آف ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ میں سرفہرست ہوگئے۔ پی اے ایف بیس کورنگی کے ایئرمین گالف کب میں 32لاکھ روپے انعامی مالیت کے دوسرے روز محمد نذیر نے غیر معمولی پرفارمنس دیتے ہوئے اپنے حریف کھلاڑیوں پربرتری حاصل کی۔ گزشتہ سال کے ڈی ایچ اے اوپن کے چیمپیئن نذیر72گراس […]