لاہور(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں پرویز الٰہی، مونس الٰہی، محمد خان بھٹی سمیت 6ملزمان کو نامزد کیا گیا،ریفرنس میں پرویز الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مارسیل کیٹل نے جیت لیا
فلائیڈ مے ویدر اورعامر خان کا مقابلہ طے نہیں کیا جاسکا
مجسٹریٹ کے حکم پر کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی واپس کردی گئی
قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقار یونس نے درخواست جمع کروادی
آکلینڈ ٹیسٹ : پہلے روز نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر329رنز بنا لیے
کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20کے وارم اپ میچوں کاشیڈول جاری
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کردی
اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل نے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کی استدعا کردی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہم نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی،ٹرائل کورٹ نے ہماری درخواست کو سنے بغیرنظرانداز کر دیا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کا نام تک نہیں،شاہ محمود قریشی نے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے درخواست دائر نہیں کی،ا?ج ٹرائل کورٹ نے طلب کر رکھا ہے لیکن ہم پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔وکیل شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے،بغیرکسی نوٹیفکیشن کے جیل ٹرائل جاری ہے،وکیل علی بخاری نے درخواست کی کہ عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک دو دن میں فریقین کو طلب کرکے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے،جیل نوٹیفکیشن سے متعلق شیر افضل کے کیس میں اہم ایک آرڈر دے چکے ہیں،یہ سارا معاملہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے،آپ کے کیس میں فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں۔
فلیٹس خریدنے سے پہلے دیکھ لیتے, عدالت کا کراچی میں 9 منزلہ عمارت گرانے کا حکم
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے آگرا تاج میں 96 گز پر 9 منزلہ عمارت بنانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ 96 گز کے پلاٹ پرعمارت بنا کر فلیٹس فروخت بھی کر دیے گئے، عدالتی احکامات کے باوجودعمارت کھڑی کردی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی چھٹیوں میں بلڈر نے پوری عمارت کھڑی کردی، عمارت مسمار کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے الاٹیز کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کن بنیادوں پر آپ نے عمارت میں فلیٹس لیے؟، جب فلیٹس خرید رہے تھے تب دیکھ لیتے۔عدالت نے الاٹیز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست مسترد کر رہے ہیں، آپ چاہیں تو معاوضے کے لئے الگ سے درخواست دائر کر سکتے ہیں۔عدالت نے96 گز پر تعمیرعمارت مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے الاٹیز کی درخواست بھی مسترد کردی۔عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو 2 ہفتوں میں عمارت مسمار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس بی سی اے عمارت مسمار کر کے رپورٹ جمع کرائے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اوربیواؤں کو واجبات کی بروقت یقینی ادائیگی کا حکم
کراچی(پی پی آئی) محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان نے چیف سیکریٹری سندھ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹائر ہونے والے ملازمین اور ان کی بیواؤں کو سروس کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے مذکورہ احکامات مسماۃ عائشہ خاتون کی درخواست کے ازالہ پر جاری کیے جس میں شکایت گزار کو ان کے شوہر کی موت کے چھ سال بعد ان کی سروس کے واجبات مبلغ 31,19,864/- روپے کی ادائیگی ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق شکایت گزار نے محتسب سندھ کو درخواست جمع کرائی تھی کہ ان کے شوہر محمد ابراہیم انصاری، ایگزیکٹیو انجینئر ہائی ویز ڈویژن سجاول میں بحیثیت ڈرافٹس مین ملازم تھے اور دورانِ سروس 2018ء میں انتقال کر گئے تھے اور بیوہ کو فیملی پینشن اور واجبات کی مَد میں چھ سال گزرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی اس لیے محتسب سے مداخلت کی درخواست ہے۔
تلاش کریں
خبریں

دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مارسیل کیٹل نے جیت لیا
(February 7, 2014)
دبئی: دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جرمنی کے مارسیل کیٹل نے جیت لیا۔ ریس میں دنیا بھر سے 127کھلاڑی اور 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ریس کا پہلا مرحلہ امریکی سائیکلسٹ ٹیلر فینی نے جیتا اور دوسرے مرحلے میں جرمنی کے مارسیل کیٹل نے میدان مار لیا ۔

فلائیڈ مے ویدر اورعامر خان کا مقابلہ طے نہیں کیا جاسکا
(February 7, 2014)
نیویارک: برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا 3مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے پر شکوک وشبہات بڑھ گئے۔ اپنے باکسنگ کیرئیر میں ناقابل شکست رہنے والے مے ویدر نے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ عامر خان کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتریں یا ارجنٹائن کے باکسر مارکوس میڈانا کے ساتھ مقابلہ کریں ۔

مجسٹریٹ کے حکم پر کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی واپس کردی گئی
(February 6, 2014)
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے دوران قبضہ میں لی گئی قومی کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی پولیس کو واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کے روبرو قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی گاڑی حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ۔دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر اکمل سے گاڑی سمیت دیگر اصل دستاویزات دیکھ کر پولیس کو عمر اکمل کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹریفک وارڈن سے جھگڑے پر گلبرگ پولیس نے عمر اکمل کی گاڑی قبضے میں لے لی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقار یونس نے درخواست جمع کروادی
(February 6, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے سابق کرکٹروقار یونس نے درخواست جمع کرا دی۔سابق کپتان اور کوچ وقار یونس ایک بار پھر ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند بن گئے۔ درخواست جمع کرانے کے بعد انہوں نے بتایا کہ جن مسائل کے باعث کوچنگ چھوڑی وہ سب حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا کوچنگ منصوبہ منتخب ہونے کے بعد ہی بتائیں گے البتہ ڈسپلن اور فٹنس پر پہلے سمجھوتہ کیا نہ اب کریں گے۔ لیجنڈ وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے وہ شارٹ لسٹنگ کے بعد انٹرویو کے لیے بلائے جائیں گے۔

آکلینڈ ٹیسٹ : پہلے روز نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر329رنز بنا لیے
(February 6, 2014)
آکلینڈ: آکلینڈ ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر329رنز بنا لیے۔سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں مہمان بھارت نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی تین وکٹیں صرف30 رنز پر گر گئیں لیکن پھر کیوی بیٹسمین ولیم سن اور کپتان برینڈن میکلم کی جوڑی کو کوئی توڑ نہ کر سکا۔ دونوں نے بھارتی بولرز کی خوب درگت بنائی اور اپنی شاندار سنچریاں اسکور کیں جس سے پہلے روز ٹوٹل چار وکٹ پر329تک پہنچ گیا۔ ظہیر خان اور ایشانت شرما نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم سن 113 اور برینڈن میکلم 143 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20کے وارم اپ میچوں کاشیڈول جاری
(February 6, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیمیں دو دو وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ سے بنگلا دیش میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، 19 مارچ کو پاکستان دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم بھی دووارم اپ میچ کھیلے گی۔ 18 مارچ کو پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ اور20 مارچ کو بنگلا دیش سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔