اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سے استفسار کیا کہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں جس پر جج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نپٹائی اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا، ڈیوٹی جج نے پوچھا بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس نے بعدازاں بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا جس پر سابق خاتون اول روسٹرم پر آگئیں تاہم اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کی کسی عدالت میں بشریٰ بی بی روسٹرم پر نہیں آئیں۔بعدازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں 31 اکتوبر تک ضمانتیں منظور کر لیں۔
چٹاگانگ ٹیسٹ : شکیب الحسن نے 5وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
اسپینش لیگ : شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 3میچوں کی پابندی
بگ بیش لیگ : پاکستانی آل راﺅنڈر یاسر عرفات آل اسٹار الیون میں شامل
مرد کرکٹر ز کی بیہودہ جملے بازی پریشان نہیں کرتی : امپائر کیتھی کراس
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی بگ تھر ی معاملے پر خفیہ ڈیل کی سخت تردید
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کے الیکٹرک کی 3 روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست، عوامی سماعت پرسوں ہوگی
کراچی (پی پی آئی)کے الیکٹرک نے رواں سال اپریل تا جون سہ ماہی کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3.02 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 19 اکتوبر کو عوامی سماعت کے لیے درخواست منظور کر لی جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کے الیکٹرک کی ٹیرف میں اضافے کی درخواست درست ہے یا نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عوامی سماعت میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کمپنی کو اس کے دعوے کے مطابق ناقابل وصول بلوں کے عوض 13 ارب 20 کروڑ روپے کے ’رائٹ آف‘ کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔کے الیکٹرک کی جانب سے 3.02 روپے فی یونٹ اضافی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اپریل-جون کی طے شدہ قیمت 2.57 روپے فی یونٹ پر نظرثانی کے باعث کی گئی ہے۔یہ درخواست اس تناظر میں اہم ہے کہ نیپرا اور وفاقی حکومت پہلے ہی کے الیکٹرک صارفین کے لیے اکتوبر اور نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.46 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے چکی ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کے لیے 3.28 روپے فی یونٹ اضافے کی گزشتہ ماہ بھی منظوری دی گئی تھی جو اکتوبر سے مارچ 2024 تک وصول کیا جائے گا۔کراچی والے اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں مختلف سلیب اور کیٹیگریز کے لحاظ سے فی یونٹ 4.76 روپے سے 7.73 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں، اس کے علاوہ دسمبر سے مارچ تک اوسطاً 3.28 روپے تک اضافی ادا کر رہے ہیں۔
کراچی میں بونداباندی،موسم خوشگوار آئندہ 2روز مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان
کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق ایئرپورٹ اور ملیر کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔ گرومندر، ناظم آباد، لسبیلہ، لیاقت آباد سمیت دیگر قریبی مقامات پر بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہے، پیر سے یہ مغربی ہواؤں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو رہا ہے۔کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن، لاونج اندھیرے میں ڈوب گیا
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث لاونج اندھیرے میں ڈوب گیا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کو اسٹینڈ بائی جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی منقطع ہونے کے سبب امیگریشن کے نظام میں بھی خلل پیدا ہوا ہے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن کے الیکٹرک کے نظام میں خرابی کے باعث ہوا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

چٹاگانگ ٹیسٹ : شکیب الحسن نے 5وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
چٹاگانگ: ممتاز بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر کرکٹر شکیب الحسن نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔شکیب الحسن 2008کے بعد سری لنکا کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچوں کی ایک اننگز میں 5وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے ۔شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کا 34واں میچ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اب تک 121وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسپینش لیگ : شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 3میچوں کی پابندی
میڈرڈ: ریال میڈرڈ کلب کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اسپینش لیگ کے آئندہ تین میچوں میں شرکت سے محروم ہوگئے ۔ رونالڈو کو ایتھلیٹکو بلباﺅ کیخلاف ایک ایک سے ڈرا ہونے والے میچ میں مڈفیلڈر اینڈاترراپس سے ٹکرانے پر کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہے ۔

بگ بیش لیگ : پاکستانی آل راﺅنڈر یاسر عرفات آل اسٹار الیون میں شامل
سڈنی: پاکستانی آل راﺅنڈر کرکٹر یاسر عربات بگ بیش لیگ کی ٹیم آل اسٹار الیون میں شامل ہوگئے ۔ عرفات بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کررہے تھے لیکن فٹنس مسائل کے باعث انہیں ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی ۔ایونٹ میں کم میچ کھیلنے کے باوجود عرفات آل اسٹار الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔عرفات ٹیم میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

مرد کرکٹر ز کی بیہودہ جملے بازی پریشان نہیں کرتی : امپائر کیتھی کراس
ویلنگٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے مقرر کردہ پہلی خاتون امپائر کیتھی کراس نے کہا ہے کہ مردوں کے میچوں میں امپائرنگ ان کے لئے مشکل نہیں ہوگی ۔ مردوں کے ایک میچ میں امپائرنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراس نے آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شمولیت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا ۔ 57سالہ کراس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرد کھلاڑیوں کا اپنے حریفوں پر نازیبا فقرے بولنے سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کو چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا۔اپنا چارج سنبھالنے کے بعد عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کو بین الاقوامی سطح تک لے جانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں سابق کپتان عامر سہیل نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی۔پی سی بی کی جانب سے عامر سہیل کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔سابق کپتان عامر سہیل کے پاس ڈائریکٹر گیم اینڈ ڈویلپمنٹ کا عہدہ بھی ہو گا جو اس سے پہلے انتخاب عالم کے پاس تھا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کراچی ریجنل اکیڈمی کے کوارڈی نیٹر کے طور پر کام کریں گے جبکہ سابق کوچ انتخاب عالم ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر برقرار رہیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو قومی ویمن اور جونیئر ٹیموں کا چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم دنیا کے کسی بھی حالات اور کنڈیشنز میں اپنا بہتر کھیل دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اپنی بہترین فارم کے باعث ٹیم میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔چیف سلیکٹر بننے کے بعد عامر سہیل کا پہلا امتحان ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے15رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گا۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی بگ تھر ی معاملے پر خفیہ ڈیل کی سخت تردید
ڈربن: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے بگ تھری فارمولے کے حق میں ووٹ دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔افریقن بورڈ نے بگ تھری کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے انکار کر دیا۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی سے جوڑ توڑ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے پہلے کرکٹ ویب سائٹ میں جنوبی افریقہ اور بی سی سی آئی میں گٹھ جوڑ کرنے کے بارے میں رپورٹ دی گئی تھی جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی ٹیم جنوبی افریقہ بھیجنے کے بعد پروٹیز بورڈ کا ووٹ بگ تھری کے حصے میں آ سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممبر ملک سے ڈیل کی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے دیگر ممبران سے بگ تھری کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔جنوبی افریقن بورڈ کے صدر نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے۔افریقن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ اائی سی سی کو پوزیشن پیپر میں بگ تھری معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی ضروت ہے۔ہارون لورگاٹ کے مطابق تین بڑوں کے حوالے تمام مالی اور انتظامی امور سونپنے سے پہلے آئی سی سی کو باقی ممبران کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔