مجسٹریٹ کے حکم پر کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی واپس کردی گئی

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے دوران قبضہ میں لی گئی قومی کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی پولیس کو واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کے روبرو قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی گاڑی حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ۔دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر اکمل سے گاڑی سمیت دیگر اصل دستاویزات دیکھ کر پولیس کو عمر اکمل کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹریفک وارڈن سے جھگڑے پر گلبرگ پولیس نے عمر اکمل کی گاڑی قبضے میں لے لی تھی۔

Next Post

فلائیڈ مے ویدر اورعامر خان کا مقابلہ طے نہیں کیا جاسکا

Fri Feb 7 , 2014
نیویارک: برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا 3مئی کو لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے پر شکوک وشبہات بڑھ گئے۔ اپنے باکسنگ کیرئیر میں ناقابل شکست رہنے والے مے ویدر نے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ عامر خان کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتریں یا ارجنٹائن کے باکسر مارکوس میڈانا کے ساتھ مقابلہ کریں […]