کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما منظور وسان نے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے قائد مسلم لیگ ن کے بارے میں کہا کہ اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں؟۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 28 جنوری اتوار کو الیکشن ہوں گے اس لئے جیالے تیاری کریں، پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہو گا،سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتیں ایک ساتھ الیکشن لڑیں گی لیکن جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے،سندھ میں پی پی پی سوئپ کرے گی۔پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے۔ منظور وسان نے کہا ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں سے متعلق واویلا بلا جواز ہے،ایم کیو ایم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔
برطانوی ٹینس کھلاڑی ایلینابیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ قرار
اے ٹی پی ٹینس : نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر سیمی فائنل پہنچ گئے
برازیل میں شیڈول فٹبال کنونشن کشیدہ صورتحال کے باعث منسوخ
کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کی ویسٹ انڈیز کیخلاف 51 رنز سے فتح
آل کراچی فیصل انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ق لیگ کاملک کو درپیش سنگین حالات کے پیش نظر قومی کانفرنس بلوانے پر غور
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ق نے نے ملک کو درپیش سنگین حالات کے پیش نظر قومی کانفرنس بلوانے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ مسائل کا حل تجویز کیا جاسکے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔ چودھری شجاعت نے کہا میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، بیٹے کو بھی یہی کہا ہے، چودھری شافع اور سالک کو کہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کا راستہ روکنا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔ سربراہ ق لیگ نے مزید کہا الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے، پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں، پرویزالہٰی پر کبھی تنقید نہیں کی
مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے پارٹی قائد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق فوجی جرنیلوں کے احتساب کے حوالے سے ’سخاوت‘ کا مظاہرہ کرکے معاف کرنے، بھول جانے اور آگے بڑھنے کے ’مستقبل کے نقطہ نظر‘ پر عمل کریں۔پی پی آئی کے مطابق مشاہد حسین نے کہا کہ آنجہانی نیلسن منڈیلا نے انھیں کہا تھا کہ ایک سیاستدان کی سب سے بڑی خوبی سخاوت ہے، جب انصاف اور انتقام کا معاملہ آیا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی سخاوت کا مظاہرہ کیا۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر آپ ماضی میں دیکھتے ہیں تو ہاں احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف کا غصہ جائز ہے۔تاہم، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ وہ آزمائے ہوئے، اور ناکام فارمولے کا انتخاب نہ کریں۔سینیٹر مشاہد حسین نے پرویز مشرف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی احتسابی کارروائی کے نتائج پر بھی سوال اٹھایا۔سینیٹر نے کہا کہ کہ ’انہیں ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے تحفظ فراہم کیا، سیکیورٹی فراہم کی اور ہماری اپنی حکومت کے دوران محفوظ راستہ دیا اور آپ بے بس تھے۔‘پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنے چیف کی حفاظت کرے گی، چاہے وہ کتنا ہی متنازع کیوں نہ ہو، اسے مکمل فوجی اعزازات دیے جائیں گے، لہٰذا وہ اجازت نہیں دیں گے،۔سینیٹر نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور سیاست دان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر آپ اس انتقام کے عمل میں پھنس گئے تو حکومت نہیں کر پائیں گے۔
مریم نواز گلے کی سرجری کیلئے رواں ہفتے سوئٹزر لینڈ جائیں گی
لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ہفتے لندن سے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور گلے کی سرجری شیڈول ہے۔پی پی آئی کے مطابق شریف خاندان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز لندن میں اہم ملاقاتوں کے لئے رْکی ہوئی ہیں، اس کے بعد وہ سوئٹزر لینڈ جبکہ شہباز شریف پاکستان روانہ ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایلینابیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا
لندن: سابقہ برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایلینا بیلٹیکا نے ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔بیلٹیکانے 2012میں ٹینس کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ففٹی میں جگہ بنائی ۔30سالہ بیلٹیکا نے اپنے ٹینس کیرئیر میں نامور کھلاڑیوں کو شکست دی جس میں چین کی لی نا اور فرنسیسکاشوﺅن شامل ہیں ۔بیلٹیکا دومرتبہ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک مرتبہ ومبلڈن میں بھی تیسرے راﺅنڈ تک پہنچی ۔فٹنس مسائل کے سبب بیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ قرار
جوہانسبرگ: قومی کرکٹ ٹیم کے دو ممتاز آل راﺅنڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق کو ان فٹ قرار دے کر جنوبی افریقا کیخلاف کرکٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے کرکٹ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھالیکن اب ان کو فٹنس مسائل کے سبب سیریزسے باہر کردیا گیا ہے ۔ شعیب ملک اپنی انگلی کے زخم اور عبدالرزاق ہیمسٹرگ انجری کے باعث جنوبی افریقا سے واپس وطن لوٹیں گے ۔ واضح رہے کہ دو نوں کھلاڑیوں کو طویل عرصے کے بعد حال ہی میں دبئی میں شیڈول جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20سیریز میں واپسی کا موقع دیا گیا تھا ۔

اے ٹی پی ٹینس : نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر سیمی فائنل پہنچ گئے
لندن: دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اور سوئس سٹار روجر فیڈرر نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لندن میں جاری سیزن کے آخری اے ٹی پی ایونٹ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور ارجنٹائن کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو مدمقابل ہوئے پہلے سیٹ میں فتح کے بعد جوکووچ کو دوسرے سیٹ میں ناکامی کا سامنا ہوا لیکن عالمی نمبر دو کووچ نے تیسرے سیٹ میں شاندارکم بیک کیا اور ارجنٹائنی حریف کو مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔جوکووچ کی فتح کا سکور چھ تین ، تین چھ اور چھ تین رہا۔گروپ بی ہی کے ایک اور میچ میں سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف رچرڈ گیسکیٹ کو مات دی۔سوئس سٹار روجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل ہوئی۔

برازیل میں شیڈول فٹبال کنونشن کشیدہ صورتحال کے باعث منسوخ
ریو ڈی جنیرو(پی پی آئی)برازیل نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ریوڈی جنیرو میں ہو نے والے فٹبال کنونشن منسوخ کر دیا۔ فیصلہ ریو اور ساﺅ پالو میں تازہ ترین فسادات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس نے اگلے سال جون میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کی ویسٹ انڈیز کیخلاف 51 رنز سے فتح
کولکتہ: بھارت نے کولکتہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔کولکتہ میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا،میزبان بھارت نے چھ وکٹ پر 354 رنز کے ساتھ پہلی اننگز شروع کی تو ڈیبیو کھیلنے والے روہیت شرما ڈبل سنچری کا خواب دل میں سجائے 177 رنز کی شاندار ننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔روہیت شرما 124 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے،میزبان ٹیم نے ٹوٹل کو 453 تک پہنچاتے ہوئے 120 رنز کی برتری حاصل کی،مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسری اننگز شروع کی تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیرن سیمی 37 ، کیرون پاول 36 اور کرس گیل 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،بھارت کی جانب سے محمد شامی نے پانچ ، ایشوین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آل کراچی فیصل انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی فیصل انو ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔کوارٹر فائنل کے لیے کھیلے گئے پہلے میچ میں نور شہید فٹ بال کلب نے کورنگی مجاہد کو 4-0سے زیر کرکے، دوسرے میچ میں کراچی سٹی فٹ بال کلب نے اسلام مجاہد کورنگی کو 1-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،تیسر ے میچ میں اولڈ فائٹر نے 2-2گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر حسن بغداد کو 4-3سے ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے سخت مقابلے کے بعد نورانی اسٹار فٹ بال کلب کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر4-3سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم ،نور الحق اور رحمت نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر رئیس اور عبداللہ تھے ۔