اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے دوران گفتگو سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کہاکہ کل کا فیصلہ درست ہے۔پی پی آئی کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں۔اسد عمر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے، جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے۔اسدعمر نے کہا کہ سائفر 4 لوگوں میں آتا ہے، جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں، پلاننگ منسٹر کہاں سے آ گیا، ایف آئی آر میں میرا صرف نام آیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے؟ جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم
آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے
برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو معزز ترین کرکٹر قرار دے دیا
وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بحالی کو چیلنج کرنے فیصلہ کرلیا
پی سی بی نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا گیا
وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
الیکشن کمیشن حملہ کیس میں اسدعمر کی درخواست بریت انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں دائر کردی ہے۔وکیل صفائی سردار مصروف نے اسد عمر کی بریت کی درخواست اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں میں دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر کے خلاف کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا، عدالت کا قیمتی وقت ضائع نہ کیاجائے، اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے 10سالہ جشن میں پاکستان سمیت 130 ممالک کی شرکت متوقع
بیجنگ/اسلام آباد (پی پی آئی)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے کی ایک دہائی کا جشن منانے کے لیے اگلے ہفتے غیر ملکی رہنماؤں کے ایک اجتماع کی میزبانی کرے گا، جس میں پاکستان سمیت 130 ممالک کی شرکت متوقع ہے نیزروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شرکت بھی یقینی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو صدر شی جن پنگ کی بیرون ملک چین کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوششیں کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ ہے اور چین نے کہا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں اب پوری دنیا میں 20کھرب ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والی اس تقریب میں 130 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جس میں شی جن پنگ استقبالہ تقریب سے خطاب کریں گے اور غیر ملکی رہنماؤں کی ضیافت کی میزبانی کریں گے۔
دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، 3کھلاڑی باہر
لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق نداڈارکوقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقراررکھا گیا ہے، 15رکنی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش جائے گی،شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ڈراپ، فاطمہ ثنا فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمیٰ معروف شامل ہیں،ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی بھی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں،ان کے علاوہ نشریٰ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعد یہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی، وحیدہ اختر بھی شامل ہیں،نان ٹریولینگ ریزر میں امبرکائنات، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم
لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے پلان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی میں انتخاب عالم اور جاوید میاں داد شامل ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 کے سلسلے میں منصوبہ بندی کرے گی۔ کمیٹی ورلڈ کپ 92 کے فاتح کھلاڑیوں سے تجاویز لے گی اور بہتر حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈی جی کرکٹ جاوید میانداد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 13 ماہ پہلے تیاری کے آغاز سے ٹیم پر مثبت اثر پڑے گا۔

آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے
میلبورن: آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی کو ثانیہ مرزا کی جوڑی سے شکست ہو گئی۔ چین کی لی نا اور سلواکیہ کی چیبکووا ڈومنیکاویمنز فائنل میں پہنچ گئیں۔سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق جرمن پارٹنر جولیا گارجیس کے ساتھ ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکاﺅکے مد مقابل ہوئے۔ پاک جرمن جوڑی کو بھارت اور رومانیہ کے کھلاڑیوں سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا ہوا۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اعصام الحق کی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میچ میں قسمت ان کے ساتھ تھی۔ خواتین کے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سلواکیہ کی ڈومینیکا نے پولینڈ کی رڈوانسکا آگنیسکاکو اپ سیٹ شکست دی۔ سلواکین کھلاڑی ٹینس کیریر میں پہلی بار گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں۔ اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی لی نا نے کینیڈا کی یوگینی بوچرڈ کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو معزز ترین کرکٹر قرار دے دیا
لندن: برطانوی اخبار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو دورِ حاضر کی کرکٹ کا ذہین و مضبوط ترین اعصاب کا مالک اور دنیا کا سب سے باعزت کرکٹر قرار دیدیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستانی کپتان کو دنیا کا سب سے عزت دار کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ اس لسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کا نام بھی شامل تھا، مصباح دور جدید کی کرکٹ کے ذہین اور مضبوط اعصاب والے کرکٹر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصباح الحق نے سری لنکن ٹیم پر حملے اور پھر3 پاکستانی کھلاڑیوں پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے الزام کے بعد بدترین حالات میں جس طرح ٹیم کی قیادت کی اگر لیجنڈ کرکٹر عمران خان بھی ہوتے توان کے لئے بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت آسان نہ ہوتی، مصباح مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور سری لنکا کے خلاف 302 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ان کی اظہر علی کے ساتھ 109 رنز کی شراکت نے اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بحالی کو چیلنج کرنے فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاءاشرف کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے قانونی مشیر کے مطابق ذکاءاشرف کی بحالی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ نجم سیٹھی اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ۔وفاقی حکومت نے اس سے قبل عدالت کے احکامات پر عمل در آمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا تاہم دو روز قبل نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے احکامات ملے ہیں ۔اٹھارویں ترمیم کے بعد اب صدرمملکت کی جگہ وزیراعظم پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ ہیں ۔ وزیراعظم کے احکامات پر ہی نجم سیٹھی کو پی سی بی کی عبوری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا ۔

پی سی بی نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا گیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا جبکہ انتخاب عالم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ذاکر خان کو عالمی سطح پر کرکٹ کے امور دیکھنے کیلئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ اضافی چارج انتخاب عالم کے پاس تھا۔ترجمان کے مطابق انتخاب عالم کو ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کے ساتھ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ۔ذکاءاشرف کی بحالی کے خلاف درخواست عاصمہ جہانگیر کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاحال نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا، نوٹیفکیشن کی رو سے ذکاءاشرف کو بحال نہیں کیا جاسکتا۔پی سی بی کے آئین کے تحت نجم سیٹھی کو عبوری چیئرمین مقرر کیا ، ان کی موجودگی میں ذکاءاشرف پی سی بی کا چارج بھی نہیں لے سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذکاءاشرف کی بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔