وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ذکاءاشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ۔ذکاءاشرف کی بحالی کے خلاف درخواست عاصمہ جہانگیر کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاحال نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا، نوٹیفکیشن کی رو سے ذکاءاشرف کو بحال نہیں کیا جاسکتا۔پی سی بی کے آئین کے تحت نجم سیٹھی کو عبوری چیئرمین مقرر کیا ، ان کی موجودگی میں ذکاءاشرف پی سی بی کا چارج بھی نہیں لے سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذکاءاشرف کی بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

Next Post

پی سی بی نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا گیا

Thu Jan 23 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کردیا جبکہ انتخاب عالم ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ذاکر خان کو عالمی سطح پر کرکٹ کے امور دیکھنے کیلئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہ اضافی چارج انتخاب عالم کے پاس تھا۔ترجمان کے مطابق انتخاب […]