کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار ایکسپریس بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی، پی پی آئی کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ شالیمار ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ روپے خسارے میں تھی۔
شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لال حویلی ڈی سیل کرنے سے متعلق شیخ رشید کی استدعا مسترد،محکمہ اوقاف سے جواب طلب
راولپنڈی(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی لال حویلی فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور محکمہ اوقاف سے جواب طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی،ہائیکورٹ راولپنڈی نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے کہاکہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد کرتے ہیں جواب آنے دیں پھر کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے ایڈمنسٹریٹو محکمہ اوقاف، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹیشن کا شق وار 26ستمبر منگل کو جواب طلب کرلیا،ہائیکورٹ نے چیئرمین وقف متروکہ املاک اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الٰہی انتقال کرگئے
بریڈ فورڈ/کراچی (پی پی آئی)برطانیہ میں اردو کی ترقی اور ترویج کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف افسانہ نگار شیخ مقصود الٰہی 89 برس کی عمر میں بریڈ فورڈ میں انتقال کرگئے۔ حکومت پاکستان نے دس برس قبل انہیں اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی دیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق شیخ مقصود الٰہی ا نیشنل بنک سے وابستہ رہے،ان کے 9 افسانوی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔شیخ مقصود الٰہی کی ادبی سرگرمیوں کے باعث پاکستان میں ان پر پی ایچ ڈی کی گئی جب کہ ان ہی خدمات کے عوض بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹیاں، دوبیٹے اور چاہنے والوں کا وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو ویسٹ گیٹ جامع مسجد بریڈ فورڈ میں ادا کیگئی جب کہ سیمنٹری روڈ قبرستان میں دفن کیا گیا۔
آڈیو لیکس کیس میں بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس معاملے میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست کے متن میں کہا گیا اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے،18ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی، مرکزی کیس اب 30اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے،کیس زیرالتوا ہونے کے باوجودایف آئی اے نے 19ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف اے کے نوٹس کو معطل کرے۔جسٹس بابر ستار نے کہاکہ ایف آئی اے کس چیز کیساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا کہ ایف اآئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔
تلاش کریں
خبریں

شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہداد پور اور ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے حالت تشویش ناک ہو گئی ،متعدد سینٹر بند اور عملہ کوفارغ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ سال قبل صوبے بھر میں ہیپا ٹائٹس کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے شروع کیا جانے والا پروگرام دو ماہ سے سرکاری طور پر انجکشن اور ادویات نہ ملنے سے عملاً بند ہو چکا ہے ،ضلع سانگھڑ کے سرکاری اسپتالوں میں قائم سینٹروں میںہیپاٹائٹس کے موذی مراض کی دوائیاں دو ماہ سے مریضوں کو نہیں ملنے کے سبب متا ثرہ لوگ سخت عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر مریضوں کو مقررہ مدت میں دوائیاں نہیں ملی تو یہ مرض مزیدشدت کے ساتھ ابھر ے گا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اسپتال شہدادپور میں تقریبا±چا ر سوکے قریب مریض درج ہیں، اس اسپتال میں ہیپائٹس کی پانچ ہزار روپے کی پی سی آر ٹیسٹ صرف آٹھ سو روپے میںکی جاتی ہے لیکن ادویات اور بھاری قیمت والے انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور بے سہار امریضوں کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔ادھر پی ایم اے شہداد پور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام شبیر قائم خانی نے حکومت کی توجہ اس امر کی جا نب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس موذی مرض کے انسداد کے لئے اقدامات کر نا اشد ضروری ہے ، ہیپاٹائٹس پروگرام سے مستقل ادویات اور انجکشن فوری طور پر فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ کام متعلقہ اداروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوںپر کر نا چاہیے۔

فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
(September 21, 2013)
سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب 2010میں امریکا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں ایل سلواڈور کو دو ایک سے شکست ہوئی ۔جون 2011میں میکسیکو کے خلاف گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ایل سلواڈور پانچ صفر سے ہزیمت اٹھانی پڑی ،جبکہ رواں سال فروری میں پیراگوئے کے ایل سلواڈور کو چار ایک سے ہرایا تھا ۔ابتداءمیں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 22کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا ،جن میں سات کھلاڑیوں کو 20دن سے 18ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ایل سلواڈور فٹبال ٹیم کے کوچ آگسٹن البرٹو نے کہا ہے کہ ملک کی نئی ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تحقیقات میں شامل کسی کھلاڑی کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیاجائے گا۔

آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
(September 21, 2013)
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
(September 21, 2013)
لوزانے: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان اولمپک تنازع پر بات ہو گی۔لوزانے ہونے والا اجلاس پاکستان اولمپک تنازع کے حوالے سے خاص اہمیت اختیار کر گیا۔ چار اکتوبر کو آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان کے اسپورٹس حکام بھی شریک ہوں گے۔ آئی او سی اجلاس میں بین الصوبائی وزارت کے وزیر ریاض پیرزادہ، عارف حسن اور اکرم ساہی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں حکومت نواز اور حکومت مخالف پی او اے معاملہ حل ہونے کا قوی امکان ہے۔

شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہداد پو ر میں مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہداد پور کے گنجان آباد علاقے محمدی ٹاﺅن میں تین نامعلوم مسلح رہزنوں نے علاقے کے زمیندار گل حسن کیریو اورسارنگ خاص خیلی سے گن پوائنٹ پر ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انھوں نے مزحمت کی ، مزاحمت پر مسلح افرادنے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوںافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوںزخمیوں کوشہدادپور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
