کراچی (پی پی آئی)اورنگی اسلام چوک گاڑی پر پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا تاہم فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی غفلت قیمتی جان نگل گئی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس نے کار نہ روکنے پر گولی چلائی۔گاڑی پر فائرنگ سے کار سوار کی ہلاکت کے معاملے پر فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔عاصم قائمخانی کا کہنا تھا کہ چار پولیس اہلکارگشت کررہے تھے کہ کار میں سوار شخص کو رکنے کااشارہ کیا، اہلکاروں نے آدھے کلو میٹر سے زیادہ پیچھا کیا نہ رکنے پر گولی چلائی۔اہلکاروں کی جانب سے ٹائر پر گولی مارنے کی کوشش کی گئی، گولی پچھلا شیشہ توڑتے ہوئے ڈرائیور کوجالگی۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے کہا کہ کار میں بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنیکی کوشش کی جارہی تھی،کار کی پچھلی سیٹیں اور دیگر پارٹس نکالے ہوئے تھے۔اہلکار کاشف شاہ، وقاص،احمد اور وزیر کو حراست میں لیلیا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔
میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ، متعدد دکاندا رگرفتاراور جرمانے عائد
ثمینہ فاضل اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلا مقابلہ صدر منتخب
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
افغانستان سمیت 24 ممالک میں ہیضے کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ
کراچی (پی پی آئی)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیضہ وباکی صورت اختیار کرگیا ہے افغانستان سمیت 24 ممالک میں ہیضے کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔نیزپولیو کی طرح پاکستان کو خدشات لاحق ہیں ڈبلیو ایچ اوکی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں ہیضہ کے کیسز پچھلے سال کی نسبت دگنے ہوگئے تھے، اس سال بھی ہیضے کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جن ممالک میں ہیضے کے مرض میں اضافہ ہورہا ان میں افغانستان، کیمرون، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ملاوی، نائیجیریا، صومالیہ، شام میں 10 ہزار سے زائد مشتبہ اور مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں ہنگامی ویکسین فراہم کی گئی، جس کے بعد سے 2 خوراکوں پر مشتمل ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہے، رواں سال متعدی بیماری میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔۔رپورٹ کے مطابق ہیضہ کھانے اور پانی کے ذریعے پھیلتا ہے، سیلاب، طوفان اور خشک سالی کے دنوں میں اس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جاسکے۔پی پی آئی کے مطابق تفصیلات جمع کرنے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈیٹا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے جمع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔۔
پاکستان بھر میں فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی سہولت والے ای ورکنگ سینٹر قائم ہونگے
اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت پاکستان نے ملک بھر میں فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی سہولت کے لیے جدید ترین سہولیات سے لیس 5 ہزار ای ورکنگ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ای ورکنگ سینٹرز امیں آئی ٹی پروفیشنلز کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔عام طور پر حکومتیں ایسے سینٹرز میں تمام سہولیات ابتدائی طور پر مفت فراہم کرتی ہیں، تاہم ایسے سینٹرز میں سہولیات کی فراہمی انتہائی کم قیمت پر بھی کی جاتی ہے۔پاکستان میں پہلے ہی نجی سطح پر یا حکومتی سطح پر کچھ ای سینٹرز کام کر رہے ہیں۔نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق مشترکہ ای سینٹرز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق مشترکہ ای سینٹرز کے قیام کے سلسلے میں ہی وہ جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے جب کہ مذکورہ سینٹرز میں کام کرنے والے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو بلاسود قرضے بھی دیے جائیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

میر پور ماتھیلو : سماجی خاتون کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
میرپورماتھیلو: گھوٹکی میں سماجی کارکن خاتون کے قتل کے خلاف میرپور ماتھیلومیں سندھ ترقی پسند پارٹی ،این جی اوزاور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموںکی جانب سے ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رہنماﺅں جام عبدالفتح سمیجو ،راجا مجیب ،زاہد میرانی ،ثانیہ ،شاہیم مہر ،ثمینہ کلورو اور دیگر نے کہا کہ خاتون کارکن صاحب خاتون کے قتل میں ملوث صرف ایک ملزم اس کے شوہر علی محمد میرانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ دیگر افراد وڈیرہ شاہی بھی اس قتل میں ملوث ہےں جوکہ نہیں چاہتے کہ ضلع گھوٹکی میں خواتین سوشل ورک کریں اور آزاد ہوں ، رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے ،شرکا نے سکندر بھٹو کو دھمکیاں دئے جا نے کی بھی مذمت کی ۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں ، متعدد دکاندا رگرفتاراور جرمانے عائد
کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر شہر بھر میںگراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ پانچوں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر وں اور تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنروںکی جانب سے دودھ ، مرغی اوردیگر اشیاءخوردونوش عوام کو مقررہ سرکاری ریٹ سے زائدپر فروخت کر نے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈاون جاری ہے جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوںمیں قائم مارکیٹوںاور دکانداروںکے خلاف گراں فروشی پر کاروائیوںکے نتیجے میں22دودھ فروشوں ،11 پھل فروشوں ،12سبزی فروشوں،04اشیاءخوردونوش فروخت کر نے والوںاور11مرغی فروشوں کے خلاف سرکاری نر خنامے سے زائد قیمتوں پر اشیاءفروخت کرنے پر چالان اور جرمانے کئے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کر نے پر 02دکانداروں کوگرفتارکر کے جیل بھجوادیا گیا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں60دکانداروں کے چالان کئے گئے،1لاکھ ،11ہزار،9سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ گراں فروش عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی نہیں بنائینگے۔

ثمینہ فاضل اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلا مقابلہ صدر منتخب
اسلام آباد: اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ثمینہ فاضل کو اگلے ایک سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔دیگر ارکان میںرضوانہ آصف اول نائب صدر، شیریں جاویدنائب صدر جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں سروش رحیم، پروین خان، ارم قاضی، رافیعہ خان، عائشہ فاروق لون، زکیہ بی بی، شہناز پروین، عنبرینا شاہ، نائمہ انصاری اور روبینہ ناصر شامل ہیں۔انتخاب کے موقع پر ویمن چیمبر کی سابق صدورعالیہ اکرم اورفریدہ راشد ،سابق نائب صدر ممتاز اختردیگر عہدیدار اور ممبران کی موجودگی میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نو منتخب صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ وہ خواتین کی بلا امتیاز خدمت جاری رکھیں گی، کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ چیمبر اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے تمام کاروباری خواتین کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ثمینہ فاضل نے سبکدوش ہونے والی صدر فریدہ راشد کو ان کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،نائب صدور شیریں جاوید اور رضوانہ آصف نے کہا کہ وہ خواتین کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور انھیں معاشرہ میں جائز مقام دلانے کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کریں گے:سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز
کراچی: سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف احتجاج ،ہڑتال اور کرایوںمیں اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کیپٹن (ر) آصف محمود منعقد ہوا جس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم خان نیازی، سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین عبداللہ آسکانی، سندھ بلوچستان ائیرکنڈیشنڈ نان ائیر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل حسنی ،مکران کراچی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدرحمید شاہین عمرانی،بلوچستان کوئٹہ تافتان بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جمعہ خان بادینی، سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے میرا فضل خان، آل پاکستان کمبائنڈ نیٹو سپلائی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے حمایت شاہ، سپریم کونسل کی جانب سے خالد خان یوسف زئی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔شرکاءنے کہا کہ ہم نے عوام کے بہتر مفاد میںگزشتہ چار ماہ سے پیڑولیم مصنوعات کی مہنگائی کا بوجھ برداشت کرتے رہے لیکن اب حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،انکم ٹیکس میں اضافے، بس کوچز کے فی سیٹ ٹیکس 100/-روپے سے بڑھا کر 700/-روپے کرنے اور ٹریفک چالان جرمانوں کی مد میں ظالمانہ اضافے کے بعد ہمیں کرایوں میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جس کے بعد شرکاءاجلاس نے مشترکہ طور پر انٹرسٹی لانگ روٹ کی بسوں اور کوچز کے ساتھ ساتھ گڈز ٹرک ٹرالرز کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک گیر احتجاج ، ہڑتال کا بھی فیصلہ مشترکہ طور پر کیاجائے گا۔ شرکاءاجلاس نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے تمام فیصلوں اور مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ٹرانسپورٹروںنے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، شعبہ ٹرانسپورٹ پر انکم ٹیکس کی مد میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ، ٹرانسپورٹروں کو لوٹ مار، بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور بھتہ خوری سے نجات دلائی جائے، حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک چالان جرمانوں کی مد میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور جلی ہوئی گاڑیوں کامعاوضہ ادا کیا جائے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے باوجود ہمارے حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اضافہ کر رہے ہیں ، ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعظم سے پرزور اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

عرفان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم محمڈن اور اسلامیہ اسپورٹس کی کامیابی
کراچی: کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس گراﺅنڈ کورنگی میں منعقدہ عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن اور اسلامیہ اسپورٹس نے کامیابی حاصل کر لی ۔پہلے میچ میں شاہ فیصل ٹاﺅن کی ٹیم رحیم محمڈن نے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط ٹیم برما محمڈن کو 3-0سے زیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد اور صدام نے ایک ایک گول اسکور کئے ، دوسرے میچ میں اسلامیہ اسپورٹس نے مد مقابل کورنگی نیشنل کو 2-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی چیئر مین SYDOسورم بیگ چترالی سے کرا یا گیا اس موقع پر رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاﺅن کے روح رواں پرویز قاسو اور ٹورنامنٹ آرگنائزرزبھی موجود تھے، میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ابرار حسن ،عبدالواحد جمیل احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے ۔

ڈھرکی : تعلیم حاصل کرنے دی جائے ،طالب علم کا حکومت سے مطالبہ
ڈھرکی: ڈھرکی کے طالب علم کا پولیس آفیسر کے بیٹے پر الزم کہ انھیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہاہے۔ ڈھرکی کے رہائشی میٹرک کے طالب علم وقار احمد چاچڑ نے میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس میں الزام عا ئد کیا کہ پولیس افسرمحمد بخش اعوان کے بیٹے نے دوستی نہ رکھنے پرانھیں تین اسکولوں سے نکلوا دیا جس کے بعد تعلیم ادھوری رہ گئی ہے،انھوں نے کہا کہ مذکورہ شکایت لے کر جب وہ پولیس اسٹیشن ڈھرکی پہنچا تو عملے نے پولیس آفیسر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ طالب علم وقار احمد نے مزید کہا کہ پولیس افسر کے بیٹے نے اس کے گھر کے سامنے اپنے مسلح افراد کو بٹھا دیاہے اور ان کے گھر والون کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے،انھوںنے کہاکہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈرہیں لیکن اب وہ اپنے گھر میں بند ھ ہوکررہ گیا ہے ۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحفظ فراہم کرکے پولیس افسر اور اس کے بیٹے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے سامنے خودسوزی کروں گا ۔

