انگلش ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا مشکل ہے: بین اسٹوکس

ڈیو واٹ مور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رہنمائی کریں گے

بارش نے آئرلینڈ کی امیدوں میں پانی پھیر دیا ، سیریز سری لنکا کے نام

کراچی واٹر بورڈ کی انتظامی غفلت کے باعث عوام پانی سے محروم ہیں:خرم شیر زمان

ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ،نیک نیتی سے نئے سفر کا آغاز کرنا چا ہتا ہوں :وقار یونس

ممبئی انڈینز نے انجرڈ ظہیر خان کی جگہ پراوین کمار کو شامل کرلیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

انگلش ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا مشکل ہے: بین اسٹوکس

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ان کا اس سیزن میں ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا مشکل   ہے۔22سالہ آل راﺅنڈر اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہیں،اسٹوکس مارچ میںویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں صفر پر آﺅٹ ہونے کے بعد اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈریسنگ روم میں لاکر پر ہاتھ مار کر اپنا ہاتھ زخمی کرا بیٹھے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوکس کاکہنا تھا کہ انگلش ٹیم میں اس وقت اچھے کھلاڑی موجود ہیں ان کی موجودگی میں ٹیم میں جگہ بنانا ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے واقعہ کے بعد سے وہ اپنے غصے پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔آئندہ وہ اس قسم کی حرکت سے پرہیز کریں گے اور میدان میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کریںگے۔

مزید پڑھیں

ڈیو واٹ مور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رہنمائی کریں گے

سڈنی: سابق آسٹریلوی بیٹسمن اور معروف کرکٹ کوچ ڈیو واٹمور ورلڈکپ2015کی تیاریوں کے سلسلے میں افغانستان،آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈاور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی رہنمائی کریں گے۔آئی سی سی کے ہائی پرفارمنس پروگرام کی مشاورتی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد واٹمورکاکہناہے کہ وہ ایسو سی ایٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں،ان ٹیموں میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیںجن کی جانب سے حال ہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے کوچ عاقب جاوید نے واٹمور کی تقرری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ واٹمور کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان کا کہنا ہے کہ واٹمور بہترین کوچ ہیں، ان کی تقرری سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاریوںکو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ واٹمور اس سے قبل پاکستان،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

بارش نے آئرلینڈ کی امیدوں میں پانی پھیر دیا ، سیریز سری لنکا کے نام

ڈنیڈن: سری لنکا نے بارش سے متاثرہ سیریز میں آئرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میںبارش نے آئر لینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، ڈنیڈن میں دو دن سے مسلسل بارش کے باعث دوسرے میچ کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا جبکہ پہلا میچ سری لنکا نے با آسانی 79رنز سے جیتا تھا ، آئر لینڈ اس میچ جو جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کی آس لگائے بیٹھی تھی لیکن شدید بارش نے میدان کی حالت اس قدر خراب کر دی تھی کہ صبح سے دھوپ نکلنے کے باوجود کھیل ممکن نہیں ہوسکا ۔ میچ انتظامیہ نے پچ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں

کراچی واٹر بورڈ کی انتظامی غفلت کے باعث عوام پانی سے محروم ہیں:خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کی انتظامی غفلت کے باعث عوام پینے کے پانی سے محروم ہےں ۔شہر بھر میں بننے والے اپارٹمنٹ کو سیاسی سفارش کے تحت پانی کی فراہمی کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب غریب عوام پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ میں واٹر بورڈ منیجنگ ڈئریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے دفترکے کئی چکر لگا چکا ہوں لیکن ان کی طرف سے کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ کہ بجلی کا مسئلہ تو کئی برسوں سے چلا آرہا ہے لیکن تقریباً تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کبھی متاثر نہیں ہوئی ۔ خرم شیر زما ن کا مزید کہنا تھا کہ اگر واٹر بورڈ اسی طرح غفلت برتتا رہا تو ہم اسی ہفتے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کریں گے اور مسئلہ کے حل ہونے تک جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ثمر علی خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ،نیک نیتی سے نئے سفر کا آغاز کرنا چا ہتا ہوں :وقار یونس

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی سے کو ئی اختلاف نہیں ،صاف دل کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔اپنی تقرری کے حوالے سے سابق کپتان اور موجودہ کوچ وقار یونس نے میڈیا کو کہا کہ ایک سسٹم کے تحت درخواست دے کر کوچ بنا کوئی غلط راہ اختیار نہیں کی ،تنقید کرنے والے کوچ کے انتخاب کا طریقہ کار دیکھ لیں۔ انھوں نے کہاکہ ماضی میں ہونے والی غلطیاں نہیں دہرائےں گے اب بہتر تجربے کے سا تھ کام کرنے آیا ہوں۔آئندہ ورلڈ کپ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل سری لنکا ،نیوزی لینڈ ،اور آسڑیلیا کے خلاف سیریز سے فائدہ ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میںکئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہےں جن کو صرف سمجھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

ممبئی انڈینز نے انجرڈ ظہیر خان کی جگہ پراوین کمار کو شامل کرلیا

ممبئی: ممبئی انڈینز نے انجرڈ فاسٹ بولر ظہیر خان کی جگہ فاسٹ بولر پراوین کمار کو ٹیم میں شامل کرلیا۔پراوین کمارکو فروری میں ہونے والی آئی پی ایل کی نیلامی میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔پراوین کمار اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں،کمار نے آئی پی ایل کے پچھلے ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 15میچوں میں12وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ ظہیرخان صرف 6میچز کھیلنے کے بعد انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں