لاہور(پی پی آ ئی (نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کرے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے ملاقات کی، ربیع اورخریف کی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، گندم اوردیگر اجناس کے نرخ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔گندم کا نرخ یکساں رکھنے کی تجویز کا بھی جا ئزہ لیا گیا، کپاس کے نرخ میں استحکام کے حوالے سے ضروری اقدامات پر خصوصی بات چیت کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی معاونت سے کپاس کے نرخ میں استحکام لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیرڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی وزیراعلیٰ محسن نقوی کوپنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوارپر مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ز پر پنجاب کابینہ کے اجلاس کے انعقادکے اقدام کو بھی سراہا۔اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کاٹن کی اچھی پیداوار کے بعدکاشتکاروں کو ان کی محنت کاپورا معاوضہ دلانے کیلئے نرخوں میں استحکام ضروری ہے، وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے کپاس خرید کر نرخ کے استحکام میں اپنا بھر پور کردارادا کرے، کاٹن کی اچھی پیداوار خوش آئند ہے، ویلیو ایڈڈ پروڈکس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کا کہنا تھا کہ راوی اوردیگر دریاؤں و نہروں میں سیوریج ڈالنے سے آبی حیات اورماحولیات کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، آبی ماحولیات کے بچاؤ کے لئے سیوریج نہروں اور دریاؤں میں ڈالنے پر مکمل پابندی ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کی نشاندہی پر وزیراعلی محسن نقوی نے ایم ڈی واسا اورڈپٹی کمشنر لاہورکو ڈاکٹر کوثر عبداللہ کی رہنمائی میں جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایکسائز پولیس کی کارروائی ، ملزم کے قبضے سے افیون برآمد
میرپور خاص میںایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر یوم سوگ
ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد میں یوم سوگ منا یا گیا
جرائم کے خلاف حیدر آباد کی ضلعی حکومت بے بس ہے: ارکام اسمبلی ایم کیو ایم
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ حیدرآباد کا ملتوی پرچہ 9مئی کو کرانے کا اعلان
ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے خاتمے پر سابق کھلاڑیوں اور اداروں کا احتجاج
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
زندگی بچانے والی ادویہ سمیت کئی دوسری ادویات نایاب
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت ہوگئی ہے۔دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے یا سپلائی میں کمی سے زندگی بچانے والی دواؤں سمیت کئی دوسری ادویہ نایاب ہوگئیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے اور سینہ و امراض چشم کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔
عمران سمیت جو آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں: مریم اورنگزیب
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے، جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف واپس آئیں گے اور اپنا وژن دیں گے، 15 سے 16 سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ ن واپس آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں ن لیگ کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن نے سانگھڑ کے کامیاب کنونشن کے بعدکراچی اورسندھ میں تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کی حکمت عملی طے کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی پی کی پنجاب میں بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر مریم نوازسمیت کئی مرکزی رہنماؤں نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں، ن لیگ نے آئندہ ماہ سے کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں کنونشن کے انعقاد پر بھی کارکنان سے رائے مانگی ہے نیزن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نوازکی کراچی و سندھ کے دیگر اضلاع میں آئندہ ماہ آمد بھی متوقع ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ایکسائز پولیس کی کارروائی ، ملزم کے قبضے سے افیون برآمد
میرپورخاص: میرپور خاص ایکسائز پولیس نے جرائم کے خلاف کارروائی میںایک ملزم کو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضے سے 2کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون او ر ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔ایکسائز پولیس نے انچارج عبدالجبار کی سربراہی میں عمرکوٹ روڈ پر میرپورخاص شوگرمل کے پاس ایک موٹر سائیکل سوار غلام عباس سوڈھر کو روک کر اس کے قبضے سے 02کلو اعلی کوالٹی کی افیم اور ایک عدد بغیر کاغذات کی موٹر سائیکل برآمد کر لی ،ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بین الصوبائی منشیا ت اسمگل کرنے والے گروہ سے ہے اور ملزم ضلع دادو کے علاقے مہڑ کا رہاشی ہے، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت سے 14روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

میرپور خاص میںایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر یوم سوگ
میرپورخاص: ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر میرپورخاص میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ، شہر میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے ایک دُکان دار شدید زخمی ہوگیا ۔یم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کے خلاف میر پورخاص میں یوم سوگ منایا گیا ،یوم سوگ کے موقع پر جمعرات کی شام کو ہی مسلح افراد نے شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کر کے شہر کے تمام کاروبار ی علاقے اور مارکیٹوں کوزبردستی بند کر وادیا اور سٹرکوں پر ٹائروں کو آگ لگا کر سٹرکوں کو عام ٹریفک کے لےے بند کر دیا، جمعہ کے روز شہر میں مکمل طور پر کاروبار زندگی مفلوج رہا مارکیٹں اور تجارتی مراکز کے علاوہ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بھی بند رہے ،شہر میں 30سے 40موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد گشت کرتے رہے،اس دوران بھاسنگھ آبا د کے علاقے میں ایک پولٹر ی شاپ کے مالک عرفان سے دُکان بند کرنے کی تکرار کے دوران چھریاں لگنے سے دُکاند ار عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا، جب کہ یوم سوگ کے موقع پر شہر بھر سے پولیس غائب رہی جس کی وجہ سے شہریوں میںشدید خوف و ہراس پایا گیا۔

ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد میں یوم سوگ منا یا گیا
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی میںکارکنوں کی ہلاکت کے سوگ میں جمعہ کو حیدرآباد میں بھی کاروبار زندگی معطل رہا ‘مشتعل افراد نے شہر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے ‘ روکاوٹیں کھڑی کیں اسلام آباد چوک پر بعض دکانیں بند کرانے کے لیے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا ۔حیدرآبادمیں کاروباری مراکز بند رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پرحق پرست کارکنان کی مسخ شدہ لاشیںملنے کے خلاف سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس کی جانب سے ےوم سوگ کے سلسلے میں شہر لطیف آباد اور قا سم آباد کے مختلف علاقوں، حیدر چوک ، قلعہ چوک، لبرٹی مارکیٹ ، ہیر آباد، کچہ قلعہ، کھوکھر محلہ، کوہ نورچوک، بھائی ،خان چاڑی، دو قبر، گلشاہ بخاری، لیاقت کالونی، اسلام آباد، پھلیلی، پریٹ آباد، نورانی بستی ، تلک چاڑی، فقیر کا پڑھ ، گجراتی پاڑہ، حالی روڈ لطیف آباد یونٹ نمبر ۲،۵،۶،۷،۸،۹،۰۱،۱۱اور ۲۱ قا سم آباد سمیت شہر بھر میں میں کارکنان اور مختلف تاجر و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑی تعداد میں گھر وں،دوکانو ں، تنظیمی دفاتر کے علاوہ گلیوں، چوراہوں، گاڑ یوں پر بڑی تعداد میں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اسکے علاوہ کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے بازو وںپر سیاہ پٹیاں باندھیںجبکہ یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد شہر ،لطیف آباد اور قاسم آباد میں دن بھر سوگ کا عالم رہا اور بازاروں و کاروباری مراکز میں سناٹا چھایا رہا جبکہ شہر بھر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹ یونینز نے ایم کیوایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل عام کے خلاف اپنے دوکانیں اور کاروبار بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور یوم سوگ میں بھر پور انداز میں شرکت کی۔

جرائم کے خلاف حیدر آباد کی ضلعی حکومت بے بس ہے: ارکام اسمبلی ایم کیو ایم
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدرآبادکی ضلعی انتظامیہ نے شہر کو جرائم کی آماجگاہ بنادیا ہے اور نام نہاد عوامی حکومت ان کرپٹ افسران کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ حیدرآباد سے ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد میں بڑھتی ہوئے جرائم کی وارداتوں اور سرکاری سرپرستی میں زمینوں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے والے ادارے ہی جرائم کی پشت پناہی کررہے ہیں اور شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری سرپرستی میں منشیات اور فحاشی کے اڈے قائم ہےں اور اعلیٰ حکام کی شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر لاوارث نہیں ہے یہ شہر قائد تحریک الطاف حسین کا گھر ہے اور اس شہر میں رہنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہونے والے اقدامات میں حق پرست قیادت کوئی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کرسکتی ۔انھوں نے کہاکہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے اور شہر بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرے تاکہ حیدرآباد شہر جرائم سے پاک ہوسکے اور حیدرآباد شہر کے اطراف میں زمینوں پر قابض ہونے والے قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو ۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ حیدرآباد کا ملتوی پرچہ 9مئی کو کرانے کا اعلان
حیدرآباد: حیدرآباد ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 2مئی کو ملتوی ہو نے والا ایچ ایس سی پارٹ ون کا پرچہ اب جمعہ 9مئی کو لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے دس اضلاع حیدرآباد ‘ مٹیاری ‘ ٹنڈو الہیار ‘ ٹنڈو محمد خان ‘ بدین ‘ سجاول ‘ ٹھٹھہ ‘ جام شورو ‘ دادو اور ضلع بے نظیر آباد میں گیارہویں جماعت ہو نے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا۔

ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے خاتمے پر سابق کھلاڑیوں اور اداروں کا احتجاج
کراچی: پاکستان میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ڈھانچے سے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے کردار کو ختم کرنے پر سابق فرسٹ کلا س کرکٹروں،اداروں کے سربراہان اور سیاست دان نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے تحفظات کے بعدپی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ڈومیسٹک ڈہانچے کا جائزہ لینے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، جس کے سربراہ چیئر مین پی سی بی کے پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس ہوں گے دیگراراکین میں انتظامی کمیٹی کے کارکن اور سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم ،شکیل شیخ ،ڈائرکٹر گیم ڈیولپمنٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید شامل ہیں۔کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو اس وقت درپیش مسائل کا جائزہ لے گی۔فرسٹ کلاس ڈھانچے میں ڈپارٹمنٹس،ریجن ،اور ڈسٹرکٹس کے کردار، ڈھانچے میں بہتری اور پرکشش بنانے کے لئے کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی ۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے پر ڈائرکٹر ہارون رشید نے نجم سیٹھی اور پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے بعض اراکین کو ایک پریزینٹیشن دی تھی ۔طویل بحث ومباحثے کے بعد نجم سیٹھی نے کمیٹی سے سفارشات طلب کی ہیں۔قبل ازیںپی سی بی نے قومی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اداروں کا کردار محدود کرکے ریجنل ٹیموں کی مالی کفالت انھی اداروں سے کرنے کا جو منصوبہ تیار کیا ہے اس پر اداروں نے تحفظات ظاہر کردیے ہیں اور کئی سابق ٹیسٹ کرکٹروں نے بھی اسے ملکی کرکٹ کو تباہی سے دوچار کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔اقبال قاسم نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کر نے کا پلان پر عمل کیا تو وہ پی سی بی انتظا می کمیٹی سے مستعفی ہوجائےںگے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق چیئر مین اقبال محمد علی نے یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

