اسلام آباد (پی پی آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں ملاقات کیلئے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔
مشرف پر فرد جرم عائد ہونا جمہوریت کی فتح ہے: نثار کھوڑو
واپڈا نے 61ویں قومی سائکلنگ چمپیئن شپ جیت لی
ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن سپر سیریز فائنل کی میزبانی دبئی کو مل گئی
بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین پرمیچ فیس کا 15فی صد جر مانہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، پاکستان کی تیسری پوزیشن ،آل راﺅنڈر ز میںمحمدحفیظ کاپہلا نمبر پر
جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی سیمی فائنل میں جیت کے لیے پر عزم
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت، عمران خان اور شاہ محمود قریشی عدالت کے روبرو پیش
اسلام آباد (پی پی آئی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔پی پی آئی کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور وکیلِ صفائی سلمان صفدر بھی عدالت پیش ہوئے۔اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی نقول لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کیں۔دوران سماعت پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، تاہم جو ضروری نقول تھیں وہ فراہم کر دی گئی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سرکاری گواہان کی طلبی کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ دیتے ہوئے 17 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
پاکستان اور ایران کا قیدیوں کی معلومات کے تبادلے پر اتفاق
تہران/ اسلام آباد (پی پی آئی(پاکستان اور ایران نے سرحد پر مکمل باڑھ لگانے اور ایرانی تیل کی ا سمگلنگ کو روکنے، بارڈر کراسنگ، بجلی کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے قیدیوں کی معلومات کا تبادلے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقیہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایران راجے/تفتان کے چار دیہات کو بجلی فراہم اور زائرین کے ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرے گا۔
ٹریفک حادثات پر مرتب عالمی فہرست میں پاکستان کا شمار بد ترین ممالک میں نمایاں
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک خصوصا کراچی میں حادثات کے باعث سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بد ترین ممالک کی فہرست میں ہے، اسی لئے مرحوم عبدالستار ایدھی نے اہم شاہراہوں پر حادثات کے شکار افراد کیلئے اسپتالوں کی تجویز پیش کی تھی پی پی آئی کے مطابق سب سے زیاد ہ حادثات خیبر پختون خوا، اس کے بعد پنجاب اسلام آباد اور پھر سندھ میں ہوتے ہیں، مگر اندرون سندھ حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی ہے یہی سبب ہے کہ ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھی زخمیوں کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن جاتی ہے سندھ بھر میں 40 فی صد جان لیوا حادثات انڈس ہائی وے پر جامشورو سے سیہون راستے پر ہوتے ہیں،۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں 65 فی صد حادثات ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جن کا سب سے زیادہ شکار موٹر سائکل سوار بنتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

مشرف پر فرد جرم عائد ہونا جمہوریت کی فتح ہے: نثار کھوڑو
(April 1, 2014)
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آمر پرویزمشرف پر فردجرم عائدہوناجمہوریت کی فتح ہے اور آرٹیکل 6 نے عدلیہ اور پارلیمینٹ کوطاقت دلائی ہے جس کی وجہ سے آمر کو عدلیہ کا سامنا کرنا پڑاہے۔پرویز مشرف کے معاملے اب وفاقی حکومت اور عدلیہ کی کورٹ میں ہیں اور امیدہے وہ اسے منظقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے منگل کو فریئر ہال کراچی میں انٹرنیشنل کیمٹی آف دی ریڈکراس(آئی سی آرسی)کودنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے۰۵۱ سال مکمل ہونے پر فوٹوگرافی کی نمائش کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سے زیادہ مسلم لیگ ن کا کوئی اور دشمن نہیں جس نے ہربات کو بدزبانی سے ہینڈل کیا ہے اور اسی قسم کا آدمی سندھ میں بھی تھا جو آج کل ن لیگ کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست سنجیدگی کا نام ہے اس لیئے رانا ثناءاللہ سوچ سمجھ کر بات کریں ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ وزراءبلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے والی کالعدم تنظیم کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں کالعدم تنظیم کی جانب سے دی جارہی ہےں،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ایسی دھمکیاں ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے ایک دوسرے سے رابطے اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں جلد یا بدیر شمولیت کا عمل سیاست کاحصہ ہے۔

واپڈا نے 61ویں قومی سائکلنگ چمپیئن شپ جیت لی
(April 1, 2014)
لاہور: 61ویں قومی سائیکلنگ چمپیئن شپ واپڈا نے جیت لی۔ واپڈا نے 246پوائنٹس حاصل کرکے61ویںقومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔ لاہور میں ہونے والی پانچ روزہ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں واپڈا کے سائیکلسٹ چھائے رہے، جنھوں نے مجموعی طور پر 9 ایونٹس میں گولڈ میڈلز جیت لئے،اور دو سو چھیالیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔افغانستان نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری یعقوب نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن سپر سیریز فائنل کی میزبانی دبئی کو مل گئی
(April 1, 2014)
دبئی: دبئی حمدان اسپورٹس کمپلیکس سالانہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن سپر سیریز فائنل کی میزبانی کرے گا۔ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن نے دبئی کے حمدان اسپورٹس کمپلیکس کو سپر سیریز فائنل کی میزبانی چار سال کے لیے سونپی ہے ، ٹورنامنٹ د17سے21دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن کے سپر اسٹارز حصہ لیں گے جن میں ورلڈ چمپیئن ملائیشیا کے لی چونگ وائی ،چین کی چن لانگ اور انڈیا کی سائینا نہوال شامل ہے ۔ آٹھ کھلاڈی سنگلز اورڈبلز میں حصہ لیں گے جنھیں پانچ کیٹیگریوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ان کیٹگیریوں کو سپر سیریز کی 12مراحل میں کارکردگی کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین پرمیچ فیس کا 15فی صد جر مانہ
(April 1, 2014)
ڈھاکا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین حسین کے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وانرکو آﺅٹ کرنے کے بعد تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15فیصد جر مانہ کر دیا گیا۔ڈیوڈ وانر 48رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 7وکٹ سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، پاکستان کی تیسری پوزیشن ،آل راﺅنڈر ز میںمحمدحفیظ کاپہلا نمبر پر
(April 1, 2014)
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر براجمان ہے ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کار کر دگی کے با وجود پاکستان کر کٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں انڈیا اور سری لنکا کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دی درجہ بندی میں انڈیا پہلے، سری لنکا دوسرے، تیسرے نمبر پر پاکستان ،چوتھے پر جنوبی افریقا ،پانچویں پر ویسٹ انڈیز نے پنجے گاڑھے جبکہ آسٹریلیا کی تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبرپر آگئی ہے ، نیوزی لینڈ ساتویں ، انگلینڈ آٹھویں ، آئر لینڈ نویں ، بنگلہ دیش دسویں جبکہ افغانستان گیارھویں نمبر موجود ہے ۔ انفرادی کا رکردگی میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری بولنگ میں پہلے، ویسٹ اندیز کے ہی سنیل نرائن دوسرے ، سعید اجمل تیسرے ،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے ، سری لنکا کے سینینائیکے پانچویں اور انڈین اسپنر ایشون چھٹے ، میک کولم ساتویں،نووان کولاسیکارا آٹھویں ، پاکستان آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور کپتان محمد حفیظ مشترکہ طور پر نویں نمبر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ارون فنچ پہلے ، انگلینڈ کے الیکس ہیلز دوسرے ، انڈیا کے ویرات کوہلی تیسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم چوتھے ، سری لنکا کے پریراپانچویں،انڈیا کے یوراج سنگھ چھٹے ، انڈیا کے سریش رائناساتویں اور جنوبی افریقی ڈومینی اورویسٹ انڈین کرس گیل آٹھویں نمبرپر موجود ہیں، مہیلاجے وردھنے دسویں نمبر پر موجو د ہیں۔پاکستان کی جانب سے احمدشہزاد گیارھویں اور عمر اکمل سولھویں نمبر پر موجو دہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راﺅنڈر میں محمد حفیظ پہلے اور شاہد آفریدی پانچویںنمبر پر براجمان ہیں۔

جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی سیمی فائنل میں جیت کے لیے پر عزم
(April 1, 2014)
میرپور: جنوبی افریقی بیٹسمین پا ل ڈومینی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم انڈین اسپنرز کے حملوں سے نمٹنے کی پو ری صلاحیت رکھتی ہے۔گروپ میچوں میں کا میابی سے ٹیم کا مورال بلند ہے بالخصوص انگلینڈ کے خلاف کامیابی سے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہواہے تا ہم سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ڈومینی کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل سے قبل انڈین اسپنرز کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے ،انڈیا ایک مشکل حریف ضرور ہے لیکن ہم سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی انڈین اسپننر ز کو کامیابی سے کھیل چکے ہیںاور جانتے ہیں کہ سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ایونٹ میں انڈین اسپنر امیت مشرا11وکٹوںکے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

