کراچی (پی پی آئی)ملک میں گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی فروخت میں کمی اوربڑھتی ہوئی قیمتوں کے سے ڈیلرز پریشان ہیں۔ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت متعدد لائسنس حاصل کرنیوالوں نے اپنے لائسنس محض اس لئے منسوخ کرادیئے کہ اب نفع کی بجائے نقصان کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق موٹرسائیکلوں وگاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے فروخت میں نمایاں کمی ہوئی،شوروم پرڈیلرزکے پاس رجسٹریشن میں 30فیصدکمی آئی ہے۔
ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فاطمہ قتل کیس میں ملزم اسد شاہ کا خسر فیاض شاہ بھی نامزد
نوشہرو فیروز (پی پی آئی) رانی پور میں ایک پیر گھرانہ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق گھریلو ملازمہ فاطمہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ملزم اسد شاہ کے خسر فیاض شاہ کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔ فاطمہ کی والدہ اور مدعی مقدمہ شبنم نے فیاض شاہ کا نام دیا ہے،فاطمہ کی والدہ نے بیان دیا کہ میں نے اپنی بیٹی کو بطورِ خادمہ پیر فیاض شاہ کے پاس چھوڑا تھا،فیاض شاہ نے اسے اپنی بیٹی سونیا شاہ کے حوالے کیا۔خاتون کے مطابق فاطمہ کے قتل میں فیاض شاہ بھی ملوث ہے،اب وہی پیر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا وڈیو بیان بھی سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے،بچیاں دو دو ماہ فیاض شاہ کے گھر رہ کر آتی تھیں۔صحافیوں کے سوالات پر بیٹے کے سسر فیاض شاہ پر برس پڑیں اور کہا کہ میرا بیٹا اسد شاہ بے گناہ ہے،ملک کی کسی بھی لیبارٹری سے اسد شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی فاطمہ پر تشدد ہوتے نہیں دیکھا، اجالا اور ثانیہ پہلے فیاض شاہ کے پاس رہتی تھیں۔
فاطمہ قتل کیس کے ملز مان کو بچانے کیلئے کچے کے ڈاکو میدان میں
رانی پور (پی پی آئی) رانی پور میں ایک پیر گھرانہ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں نامزدملزم اسد شاہ اس کے خسر فیاض شاہ سمیت تمام ملزمان کو بچانے کیلئے کچے کے ڈاکو میدان میں آ گئے،ڈاکوؤں نے ورثااور صحافیوں کو خطرناک ڈاکوؤں نے دھمکیوں والا ویڈیو پیغام بھیج دیا۔ڈاکوؤں نے ہاتھوں میں جدید ہتھیار لے کر ویڈیو بھیجی اور ورثا کو دھمکا کر مقدمے سے دستبردار ہونے کا کہا۔ڈاکوؤں نے بغیر کسی خوف کے پیروں کی حمایت میں بیان دیا،ڈاکوؤں نے دھمکی دی کہ پیروں کی حویلی اور پیروں کا نام جس نے بھی لیا ان کی خیر نہیں،پیروں کی حویلیوں کی ہم خود حفاظت کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں

ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مجھے نئے باﺅلرز کی کوچنگ کر کے خوشی ہوگی۔ ایک گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باﺅلرز کا قحط نہیں نئے باﺅلرز کو تلاش کرنے کا موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود تمام باﺅلر باصلاحیت ہیں لیکن ان کی کئی حوالے سے کوچنگ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض ایک لڑاکا کرکٹر ہے مگر وہ عدم اعتماد کا شکار ہے۔

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا ارادہ موخر کر دیا۔ ایونٹ کے میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت میں ہونے ہیں۔ سرحدی کشیدگی نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بگاڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز کی ایونٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں ہماری حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
(August 19, 2013)
بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
(August 19, 2013)
برلن( پی پی آئی) جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی۔جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے گروپ میچ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے برنس وِی کی ٹیم کو شکست دی۔ فاتح ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ بروشیا کی پوائنٹس ٹیبل پر صورحال بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔

امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی
(August 19, 2013)
برلن( پی پی آئی)امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اورفرانس کے ونسنٹ پیلارڈ تیسرے نمبر پر رہے۔جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ایونٹ میں عالمی نمبرتین اوراولمپکس دو ہزار بارہ بی ایم ایکس ایونٹ کے فائنلسٹ امریکی رائیڈر نے مقررہ فاصلہ اعشاریہ چھ تین تین سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اور فرانس کے ونسنٹ پیلارڈ نے تیسری اور کولمبیا کے کارلس البرٹو نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں چھتیس بی ایم ایکس رائیڈر نے حصہ لیا۔فتح کے بعد امریکی رائیڈر کونور فیلڈ کا کہنا ہے کہ یہ ریس بالکل مختلف تھی اس کے ٹریک پرموجود ہائی اور لو جمپ پراعتماد کے ساتھ کبھی تیز اور کبھی آہستہ جانا تھا جو مجھے بے حد پسند ہے۔
