حافظ آباد )پی پی آ ئی )ضلع سرگودھا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف محکموں کی 48ارب 18 کروڑ روپے کی 164سکیموں پر کام جاری ہے، رواں مالی سال کےلئے ان سکیموں کےلئے 5 ارب 12کروڑ 40لا کھ روپے مختص کئے گئے جن میں سے اب تک ایک ارب 83کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں اور جاری فنڈز کا 71فیصد استعمال میں لایاگیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف ;223;پلاننگ) شعیب نسوانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین،سی ای او ایجوکیشن سردار اختر عباس بلوچ اور ایکسین پی ایچ ای محمد علی کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ امسال اے ڈی بی کی 7 کروڑ 60 لاکھ روپے تخمینہ کی 2 مزید نئی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں فراہمی ونکاسی آب کی 14،لوکل گورنمنٹ کی 27سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 68،محکمہ بلڈنگ کی 13،ہائیر ایجوکیشن کی 2،سپورٹس کی 5‘ محکمہ صحت کی 6، سوشل ویلفیئر کی 4، انہار کی 13، ہیومن راءٹس اور مینارٹی افیئر کی 2جبکہ معدنیات، زراعت، انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات، پی ایچ اے، شکاریات اور سکول ایجوکیشن کی ایک ایک سکیم پر کام جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے متعلقہ محکموں کو دستیاب فنڈز کا شفاف انداز میں استعمال یقینی بنانے، کام کی رفتار کو تیز کرنے کے علاوہ جاری ترقیاتی کاموں کی سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا ۔ اجلاس میں ہر محکمے کی سکیموں کاتفصیلی جائزہ پیش کیاگیا ۔
تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا
کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی
گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم
فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ جلد سماعت کی درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی،آمنہ جنجوعہ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقرر نہیں ہو سکی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
اکتوبر16 سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان
کراچی(پی پی آئی)16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ اورگلف مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92ڈالر فی بیرل جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 84ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،ذراءع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے, ڈالر کے موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی 26ہزار 220روپے بنتی ہے جبکہ 15 ستمبر کو فی بیرل قیمت 29ہزار898روپے بنتی تھی;46; یہ بھی پڑھیں : پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بھی بیس روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے، اس وقت ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی نکل چکا ہے،ذراءع کے مطابق اگر حکومت نے مزید ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے ۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کر دی
لاہور(پی پی آئی)سابق کپتان اور ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 خامیوں کی نشاندہی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد حفیظ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ چونکہ پاکستان کی ٹیکنیکل کمیٹی سے وابستہ تھے تو مجھے 4 ایسے کھلاڑی بتادیں جن سے متعلق آپ کو خدشات تھے اور آپ کے خیال میں ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا;238; سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے صاف کہوں گا کہ ٹیم میں سیکنڈ اوپنر،نمبر 5 پر موجود کرکٹر، متبادل سپنرز اور نئی بال کا آپریٹر، یہ 4 ایسی پوزیشن ہیں جن کیلئے ہم تیار نہیں ہیں ، سابق کپتان نے مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے اسپنرز اچھے کھلاڑی ہیں لیکن تیار نہیں ، نئی بال کا آپریٹر ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ نہ کرے اگر ورلڈکپ کے 48 دنوں میں شاہین یا حارث کو کوئی انجری ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس ان کے متبادل میں کوئی بولر نہیں اگر پانچویں ایشو کو دیکھیں تو ہمارے پاس بولنگ آل راؤنڈر بھی نہیں ہے ۔
تلاش کریں
خبریں

تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا
کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 159 رنز سے شکست دے دی۔کوئنز ٹاون میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کو 84 رنز پر 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔کورے اینڈرسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹل میں 131 رنز جوڑے۔حریف ٹیم کے جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 124 رنز بنا سکی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی
کوئنز ٹاﺅن: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی۔ جیسی رائیڈر نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔ انہوں نے کورے اینڈرسن کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ میں 191 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ انہوں نے اس دوران 51 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے انفرادی 104 رنز بنائے۔ انکو 104 کے انفرادی سکور پر ہولڈر نے ملر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ جیسی رائیڈر اور کورے اینڈرس کی سنچری کو بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو میچ میں 159 سے شکست دی۔

گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا، انھوں نے کہا خواہش تھی کہ ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہتا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صبح وہ سو رہے تھے جب ان کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے کے بارے میں بھانجے سے خبر ملی، جسے سن کر وہ کافی حیران ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر سے ریکارڈ ٹوٹنے کا خطرہ تھا، سوچا بھی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی ان کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کولن انڈریسن کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ تو بنتے ہیں، ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن ان کی خواہش تھی کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک قائم رہتا لیکن ایسا نہیں ہوا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے گیارہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو شامل نہ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں2002 کے بعد یہ منفرد ریکارڈ بنایا ہے، قومی ٹیم میں کوئی بھی بائیں ہاتھ کا بیٹسمین شامل نہیں ہے۔اس سے قبل دوہزار دو میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین موجود نہیں تھا۔اس ٹیسٹ کی خاص بات انضمام الحق کی ٹرپل سنچری تھی، جس نے پاکستان کو اننگز اور324رنز سے فتح دلائی تھی۔

فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت
پیرس: فارمولا ون ٹیم فراری کے ٹیم ممبرزنے فرانس کے ہسپتال میں زیرعلاج سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین مائیکل شوماکرکی عیادت کی۔ اتوار کو فرانس کے اسکی ریزورٹ پر حادثے میں زخمی ہونے والے جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر گرینوبل کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔ شوماکر کے سابق بوس اورایف آئی اے کے موجودہ صدرجین ٹوڈ اور سابق ٹیسٹ ڈرائیور لوکا بڈورنے ہسپتال جا کر شوماکرکی عیادت کی۔ ہسپتال کے باہر فراری کے مداحوں نے ایک کیمپ لگایا ہے جس میں فراری کا جھنڈا بھی لگایا گیا ہے۔ شوماکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دوسرے آپریشن کے بعد ان کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن صورتحال اب بھی بہت نازک ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
لاہور: بھارت کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے روایتی حریف ٹیم کے خلاف 24 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پی بی سی کے مطابق بلائنڈ کرکٹ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارتی ٹیم آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی کرکٹ سیریز میں تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچز کھیلیں جائیں گے۔
