;231;لاہور)پی پی آ ئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں ، ہر وعدے کی تکمیل اور پاکستان کی روشن تقدیر نواز شریف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس موقع پر مریم نواز شریف نے یوتھ والنٹیئرز کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں دل سے سمجھتی ہوں کہ نواز شریف آئے گا تو پاکستان آگے جائے گا کیوں کہ پاکستان میں جو بھی بڑا منصوبہ ہے وہ نوازشریف کا لگایا ہوا ہے، اس لیے ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں ، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں ، نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا، نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے ۔
امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی
احمد شہزاد کی امپائر سے بحث ،جرمانہ عائد ہونے کا امکان
پشاور ہائیکورٹ : بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج غیر قانونی قرار
آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) 26ویں سالگرہ منائیں گے
کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھا دیئے
اسلام آباد)پی پی آ ئی ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں بالائی علاقوں میں برف پڑی ہوگی، لوگ ووٹ کیسے دیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوری میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی ہے، وہاں کے لوگ میدانی علاقوں میں آ جاتے ہیں ، ان دنوں میں تو وہاں کے لوگ اپنے علاقوں میں ہی نہیں ہوں گے تو ووٹ کیسے دیں گی;238; اس لیے اس معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کو سوچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں نوید سنائی گئی کہ ملک میں امن قائم ہو گیا ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ کسی بھی امیدوار کیلئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن مہم میں حصہ لینا مشکل ہے اور ہمارے لیے تو ناممکن ہے ۔ اسی طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی کے باعث جنوری میں انتخابات ممکن نہیں ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شاءع کی جائے گی، اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے ۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور ان کی آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اس کے دورانیے کو کم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حلقہ بندی کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر 2023ء تک کردی جائے گی، اگرچہ حلقہ بندیوں کی مدت میں کمی کے باوجود بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد سے متعلق آئینی شق کی خلاف ورزی ہوگی ۔
سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی
لاہور)پی پی آ ئی ) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، داخلوں کے لیے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبرز میرٹ سے حذف کر دیئے گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق حافظ قرآن طلبا ء و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دئیے جائیں گے، اضافی نمبرپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکم پر ختم کیے گئے، پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداحکامات دئیے، حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عملدرآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا، اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے، حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 55 فیصد تک نمبر لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈینٹل کالجوں کیلئے 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرے گی، پنجاب نگران کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ داخلے میں ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کا حصہ 50 فیصد، ایف ایس سی 40 فیصد اور میٹرک 10 فیصد ہوگا، گزشتہ سال کے ایم ڈی کیٹ کے نتاءج رواں برس داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہوں گے، داخلے کیلئے ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں کم سے کم 60 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا، طلبہ پبلک اور پرائیویٹ کالجز دونوں کیلئے یو ایچ ایس کے آن لائن داخلہ پورٹل پر درخواست دیں گے، امیدوار درخواست فارم میں تمام کالجوں کی چوائس دے سکیں گے، لسٹ میں نام آجانے پر امیدوار کو تین دن کے اندر کالج فیس جمع کرانا ہوگی ۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے 31 دسمبر تک مکمل کئے جائیں گے، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے داخلے 31 جنوری تک مکمل ہوں گے، سرکاری ڈینٹل کالجوں کے داخلے 15 فروری تک اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کے داخلے 28 فروری تک مکمل کئے جائیں گے، سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوں گے ۔
میانوالی میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
لاہور)پی پی آ ئی ) صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں کنڈل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ۔ کاءونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت زبیر نواز جب کہ دوسرے کی محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت کے ٹیپو گروپ سے ہے، ہلاک دہشت گرد زبیر نواز کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا، زبیر نواز پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں پولیس افسران کے قتل اور فرقہ واریت میں ملوث رہا، دوسرا ہلاک دہشتگرد محمد خان کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن تھا، دونوں ہلاک دہشتگرد اغوا ء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس کے بہادر جوانوں نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، اس حملے میں جام شہادت نوش کرنے پر پولیس اہلکار ہارون خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں ، غم کی اس گھڑی میں شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، ملک دشمن پاکستان میں امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ خیال رہے کہ دس سے بارہ دہشت گردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا، اس حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ چیک پوسٹ کی چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی جی پولیس عثمان انور نے بتایا کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ہارون خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، ایس ایم ڈی لاءٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹی میں موقع پر پہنچ گئی ہیں ، جنہوں نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا، تاہم اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کرنا پڑا ۔
تلاش کریں
خبریں

امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی
لاس اینجلس: امریکا نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں ایل اے لیکرز کی ٹیم نے ممفس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لاس اینجلس میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،لاس اینجلس کی ٹیم کو فائنل پیریڈ میں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سٹار کھلاڑیوں کوب برائنٹ اور پاﺅ گوسال نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پوائنٹس بنائے اور برتری حاصل کی۔لاس اینجلس نے میزبان میمفیز کو بانوے کے مقابلے میں چھیانوے پوائنٹس سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے کوبے برائنٹ نے سب سے زیادہ اکیس پوائنٹس سکور کیے۔

احمد شہزاد کی امپائر سے بحث ،جرمانہ عائد ہونے کا امکان
دبئی: پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پرجرمانہ لگنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ احمد شہزاد ریویو نہ دینے پرامپائر سے بحث میں لگے رہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ابھی گیارہ رنز ہی بنائے تھے کہ سرنگا لکمل کی گیند پرکی گئی ایک جاندار اپیل پرامپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قراردیدیا۔احمد شہزاد فیصلے سے ناخوش دکھائی دئیے اور ریویو لینا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ساتھی کھلاڑی شرجیل خان سے مشاورت میں مقررہ وقت ضائع کردیا جس کے بعد امپائر نے احمد شہزاد کو ریویولینے سے روک دیا۔امپائر کی جانب سے منع کرنے کے باوجود احمد شہزاد نے حسب روایت بحث شروع کردی جس کا ری پلے میچ کے دوران بار بار دکھایا گیا۔ اگردونوں امپائرزنے معاملہ میچ ریفری کورپورٹ کردیا توآئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پراحمد شہزاد جرمانے کی زد میں آسکتے ہیں۔ احمد شہزاد اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے ماضی میں بھی ٹیم سے باہررہ چکے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ : بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج غیر قانونی قرار
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کو غیر قانونی قرار دے دیا،ایک ماہ کے اندر صارفین کو پے منٹ واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل دو رکنی بینج نے فیول ایڈجسٹمنٹ کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر ماہ خیبر پختون خوا میں مختلف ٹیکسز لگادیتا ہے جو کہ خیبرپختون خوا کی عوام کے ساتھ ایک ظلم ہے عدالت کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے بجلی چوری میں صنعتکار ملوث ہیں، فیول ایڈجسمنٹ سرچارج کس قانون کے تحت لگایا گیا ہے کیونکہ ایسا کوئی نظام نہیں ہے ، عدالت نے پیسکو کو حکم دیا کہ ایندھن سرچارج کی مد میں وصول کی گئی رقم ایک ماہ کے اندر صارفین کو واپس کی جائے دوسری جانب کیس کی سماعت کیبعد پیسکو کے وکیل نے صحافیوں سے بات کرتیہوئے کہا کہ پیسکو کو اب تک 60 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے تاہم عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کی جائیگی۔

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) 26ویں سالگرہ منائیں گے
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ آج (بدھ ) اپنی 26سالگرہ منائیں گے ۔ عثمان خواجہ 18دسمبر 1986کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اب تک 9ٹیسٹ ،3ایک روزہ اور 28ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔ ٹیسٹ میچوں میں اب تک عثمان نے 377رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ون ڈے میں صرف 14رنز بناسکے ہیں ۔ ٹی 20کیرئیر میں وہ اب تک 562رنز اسکور کرچکے ہیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان کر دیا۔کوالیفائنگ راونڈ کی فائنلسٹ دو ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کریں گی،کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں کینیڈا ، ہانگ کانگ ، کینیا ، نیمیبیا ، نیپال ، ہالینڈ ، پاپوا نیو گینی ،سکاٹ لینڈ ، یو اے ای اور یوگینڈا شامل ہیں،کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ آئندہ سال بارہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
پرتھ: ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 150 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کینگروز کو چھ سال بعد ایشز سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔پرتھ میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پانچ وکٹ 251 رنز کے ساتھ آخری روز کا کھیل شروع کیا۔بین سٹوکس نے ذمہ دارانہ سنچری سکور کی لیکن بدقسمتی سے ان کے 120 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری ٹیم 353 رنز پر آوٹ ہو گئی۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 369 رنز پر ڈیکلئیر کر کے مہمان انگلش ٹیم کو 504 رنز کا پہاڑ ہدف دیا تھا۔ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ڈیوڈ وارنر 112 اور شین واٹسن 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو میلبورن میں شروع ہو گا۔