کراچی (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے 16 اور 17 اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 16 سے 17 اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا سے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس
پریمیئر ٹینس لیگ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 2مارچ کو ہوگی
پاکستان کے ناصر اقبال کو اٹلانٹا اوپن اسکواش کے فائنل میں شکست
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
رومانوی چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے مرحوم اداکار وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مرادسپرد خاک
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے پہلے رومانوی چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے مرحوم اداکار وحید مراد کی بیوہ سلمیٰ مراد کی جو جمعہ کو کراچی میں انتقال کر گئی تھیں ہفتہ کے روزتدفین 14 اکتوبر ڈیفینس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے قبرستان میں کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹس ہیں کہ سلمیٰ مراد طویل العمری کے باعث متعدد طبی مسائل کا شکار تھیں وحید مراد نے کیریئر کے آغاز میں ہی سلمیٰ مراد سے 1960 کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کو تین بچے تھے، جس میں سے ایک بیٹی پیدا ہوتے ہی انتقال کر گئی تھیں جبکہ عالیہ مراد اورعادل مرادپسماندگان میں شامل ہیں۔
نیب ترامیم کے خلاف فیصلہکالعدم قرار دینے کی نجی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) کو غیر قانونی قرار دینے والے 15 ستمبر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے حکومتی فیصلے کے فوراً بعد اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی ایک نجی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے ذریعے نظرثانی کی درخواست عبدالجبار نامی ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی, جو قانونی چارہ جوئی کے پچھلے مرحلے میں نہ تو فریق تھے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن نیب ترمیمی فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے کیونکہ ان کے خلاف نیب ریفرنس زیر التوا ہے۔جمعرات کو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ نگران حکومت 15 ستمبر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی، جوکہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے جاری کردہ آخری حکم تھا۔چونکہ مختصر حکم کے تحت سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کو برقرار رکھا گیا ہے، اس لیے اس قانون کے نافذ ہونے کے دن کے بعد آرٹیکل 184(3) کے تحت جاری کیے گئے سپریم کورٹ کے تمام فیصلے، نیب آرڈیننس میں ترامیم کے فیصلے سمیت اپیل کے قابل ہیں۔لیکن عبدالجبار نے نظرثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے انہیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا کیونکہ وہ سپریم کورٹ میں عمران خان (نیب ترمیم) کیس کی آئینی پٹیشن نمبر 2021 میں فریق نہیں تھے، علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اس معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت عدالت عظمیٰ کے دائرہ اختیار کا استعمال ذمہ داری سے کیا جانا چاہیے لیکن نیب ترمیمی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس اصل دائرہ اختیار کو استعمال نہیں کیا گیا۔درخواست میں روشنی ڈالی گئی کہ 15 ستمبر کے فیصلے میں پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قانون سازی کو ختم کرنے کے لیے قائم کردہ اصولوں پر غور کیے بغیر قانون سازی کے ایک حصے (نیب آرڈیننس میں ترامیم) کو آئین کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ 15 ستمبر کے فیصلے نے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیارات کو کم کر دیا ہے حالانکہ یہ پارلیمنٹ ہی ہے جس نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کو نافذ کیا تھا اور یہ پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرتی ہے کہ اس میں کب اور کس طرح ترمیم یا ردوبدل کرنا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ فیصلہ اس بات کے ادراک میں بھی ناکام رہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے قومی احتساب آرڈیننس میں کی گئی ترامیم نے کسی جرم کو قانون کی گرفت سے ازاد نہیں ہٹایا بلکہ اسے متعلقہ حکام تک پہنچانے کی راہ ہموار کی ہے۔درخواست میں کہا گیا 15 ستمبر کے فیصلے کے ذریعے سپریم کورٹ نے ’قانون ساز‘ اور ’پالیسی میکر‘ کی جگہ لی جو اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔درخواست میں استدلال کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ متضاد تھا اور قانون کی غلط تشریح پر مبنی تھا۔
لاگت میں کمی کے باوجود ’ایم ایل ون‘ منصوبہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط
کراچی (پی پی آئی)کراچی سے پشاور تک 1726کلومیٹر پر محیط مین لائن –ون (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے پر عمل درآمد عالمی مالیاتی اداریکی منظوری اور وزارت خزانہ کی چین سے 6 ارب 67 کروڑ ڈالر قرض کے لیے خودمختار گارنٹی فراہم کرنے سے مشروط ہے، حالانکہ منصوبے کے لاگت میں 32 فیصد کمی کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق فریم ورک معاہدے پر مئی 2017 میں دستخط کیے گئے تھے، قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے اگست 2020 میں منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب 80 کروڑ ڈالر لگایا تھا۔تاہم یہ منصوبہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، اب توقع ہے کہ پاکستان اور چین باضابطہ اعلان کریں گے اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیجنگ کے آئندہ دورے کے دوران دستخط متوقع ہیں گا، جہاں وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔منصوبے کی لاگت نظرثانی کے بعد اب دونوں فریقین کی جانب سے 6 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے، اگر 25-2024 کے بجٹ میں رقم مختص کی گئی، اور عالمی بولی کا عمل وقت پر مکمل کیا گیا، تو منصوبے کا پہلا مرحلہ اگلے برس شروع ہو سکتا ہے۔اس منصوبے میں اہم تبدیلی ٹرینوں کی رفتار کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان کرنا ہے۔لاگت کو کم کرنے کے لیے پروجیکٹ کے ڈیزائن سے کئی پل، انڈر پاسز اور فلائی اوور ختم کر دیے جائیں گے، جبکہ انڈر پاسز اور فلائی اوور شہروں اور قصبوں تک محدود ہوں گے۔نظرثانی شدہ پروجیکٹ کو تین مرحلوں میں بھی لاگو کیا جائے گا، جس کا آغاز 2 اب 70 کروڑ ڈالر کے پیکیج ون سے ہوگا، جو پانچ سال میں مکمل ہوگا، اسی طرح 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرا پیکیج کے 7 سال میں مکمل ہوگا، اور ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کا پیکیج 3 چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا سے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس
(January 28, 2014)
اسلام آباد: پاکستان سکی ٹیم کا دستہ جنوبی کوریا کے صوبے گینگون میں ہونے والے ڈریم ٹریننگ پروگرام 2014میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سونے اور کانسی کے تمغے جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ۔قومی دستے میں شامل ضیا ءالرحمٰن نے سونے جبکہ محمد امتیاز نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔پاکستان سکی فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے پاکستانی دستے سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔اطہر حسین نے امید ظاہر کی ڈریم ٹریننگ پروگرام سے قومی ٹیم کو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھرپور فائدہ ہوگا ۔

پریمیئر ٹینس لیگ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 2مارچ کو ہوگی
(January 28, 2014)
ابو ظہبی: انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ کے لئے پلیئرز کے ڈرافٹ کی تقریب 2مارچ کو متحدہ عرب امارات میں ہوگی ۔ آئی پی ٹی ایل کے شریک بانی مہیش بھوپتی نے کہا ہے کہ انہیں ابتدائی طور پر پانچ ٹیموں کی ملکیت کا اعلان کرنے پر انتہائی خوشی ہورہی ہے ۔ اعلان کردہ ٹیموں میں ممبئی ،بنکاک ،سنگاپوراور کوالالمپور کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ایک مزید ٹیم کا انتخاب مڈل ایسٹ سے کیا جائے گا ۔ٹینس لیگ کو گزشتہ برس مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

پاکستان کے ناصر اقبال کو اٹلانٹا اوپن اسکواش کے فائنل میں شکست
(January 28, 2014)
کراچی: پاکستان کے ٹاپ اسکواش پلیئر ناصر اقبال امریکا میںجاری اٹلانٹا اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل جیتنے سے محروم ہوگئے ۔ میچ کے ابتداءمیں ناصر اقبال کی کارکردگی بہت عمدہ رہی اور انہوں نے پہلا راﺅنڈ جیت لیا ،تاہم ان کے حریف سیزر نے مسلسل تین راﺅنڈز جیت کرنہ صرف فتح حاصل کی بلکہ ٹرافی بھی اپنے نام کرلی ۔

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان
(January 28, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اجراءمیں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق نئے معاہدے کو رواں ماہ کے دوران مکمل ہوجانا تھا لیکن چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی جانب سے سلیکٹرز کو اس معاملے پر کوئی واضح ہدایت نہ ملنے اور سپریم کورٹ میں ذکاءاشرف کی بحالی کے خلاف اپیل اور سماعت پر معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
(January 28, 2014)
ؒکیپ ٹاﺅن: آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان آج (بدھ ) کیا جائے گا ۔ آل راﺅنڈر جیک کیلس کی ریٹائرمنٹ اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز کے انجری مسائل کی بناءپر ٹیم میں بعض تبدیلیا ں متوقع ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12فروری سے سینچورین میں کھیلا جائے گا ۔

عالمی گالف رینکنگ میں امریکا کے ٹائیگر ووڈز کی حکمرانی بدستور قائم
(January 28, 2014)
نیویارک: گالف کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ۔امریکا کے شہر آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز 10.83پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسکاٹ ایڈم 8.93پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سوئیڈن کے ہینرک اسٹین تیسری پوزیشن پر ہیں ۔