بیجنگ،اسلام آباد(پی پی آئی/()نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 17اور 18اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم بی آر ایف کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو ”کنیکٹیویٹی ایک اوپن عالمی معیشت ہے“کے موضوع پر اعلی سطحی فورم سے خطاب کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم چین میں چینی صدر شی جن-پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ٹوکیو میراتھن ریس کو یوگنڈا کے ابراہم کیپ لیمو نے جیت لیا
کرکٹرعمر اکمل کے معاملے کی انکوائری کرائیں گے: ذکاءاشرف
بنگلہ دیش کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
ڈیوس کپ : برطانوی ٹیم تاریخی فتح کے بعد کوارٹر فائنل میںپہنچ گئی
سوچی اولمپکس : افتتاحی تقریب کی ریہرسل کیلئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
اندراجِ ووٹ کے صرف 10 دن باقی: ترجمان الیکشن کمیشن
کراچی(پی پی آ ئی)تمام پاکستانی اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن رہ گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد (Freeze) کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی،الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ہے، 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! ہمسائیہ ملک میں زلزلہ،افسوسناک خبر آگئی ترجمان الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں، ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت (Facilitation) دی جارہی ہے،ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ہے، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے، انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد (Freeze) کر دیا گیا تھا، ووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمین سے متعلق کہا کہ سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتا ہے، تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے، ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہوں گے ان کے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔
آئیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گھیرامزید تنگ،43 ملزمان گرفتار
اسلام آباد)پی پی آ ئی) بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو آپریشن, ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں،آئیسکو ترجمان کے مطابق ایک ہی دن میں کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیٹیکشن ٹیموں نے مزید 43 بجلی چوروں کو پکڑ لیا 19 لاکھ 61 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے. تفصیلات کے مطابق الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آپریشن، حکومت اور وزارت توانائی کی براہ راست مانیٹرنگ میں شروع کی گئی اس مہم میں ماہ ستمبر 2023 سے آج تک اسلام آباد،راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک،جھلم اور چکوال سرکلز میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے 2 ہزار سے زائد میٹرز سے بجلی کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین کو 28 لاکھ 22 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں بجلی چوروں کو 13 کڑوڑ 7 لاکھ 41 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،434 ایف آئی آرز کا اندراج اور 336 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ آئیسکو کی تمام ڈیٹیکشن ٹیموں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور جو بجلی استمال کرے اور بل ادا نہ کرے ایسا ہرگز ممکن نہیں ملک اداروں اور عوام کی خوشحالی کی ضامن اس مہم کو 100 فیصد کامیاب بنائیں گے اور عوام اس مہم میں ہمارا مکمل ساتھ دیں اور بجلی چوروں اور سہولت کاروں کی اطلاع ہلپ لائن 118 اور کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبر 0519252933 پر دیں اطلاع دینے والوں کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔
نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں، لیگی قیادت کا گریٹر اقبال پارک کا دورہ
ؒٓلاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں اور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے سلسلے میں گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر و دیگر نے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسہ کے حوالے سے پنڈال اور سٹیج کے حوالے سے بریفنگ دی، جلسہ گاہ کے پنڈال اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کی پارکنگ بارے بھی صدر مسلم لیگ ن لاہور کو بریف کیا گیا۔گریٹراقبال پارک میں سٹیج کی تیاریوں کیلئے کنٹینر جلسہ گاہ پہنچانا شروع کر دیئے گئے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔
تلاش کریں
خبریں

ٹوکیو میراتھن ریس کو یوگنڈا کے ابراہم کیپ لیمو نے جیت لیا
(February 4, 2014)
ٹوکیو: جاپان میں ہونے والی میراتھن ریس کو یوگنڈا کے ابراہم کیپ لیمو نے اپنے نام کرلیا ۔ فاتح کھلاڑی نے 34کلومیٹر کے فاصلے کو 2گھنٹے 9منٹ اور23سیکنڈز میں طے کیا ۔جاپان کے ماسا وایمائی اس ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جاپان ہی کے کینچی سیریشی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔یوگنڈا کے 24سالہ ابراہم نے گزشتہ سال اگست میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں 19ویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔

کرکٹرعمر اکمل کے معاملے کی انکوائری کرائیں گے: ذکاءاشرف
(February 3, 2014)
لاہور: ذکاءاشرف نے عمر اکمل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انکوائری کروانے کی یقین دہانی بھی کروادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ فاٹا سے کراچی تک تمام ریجنز کو ملک کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے اعلان کی بھی خبر دیدی۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکاءاشرف نے ملک بھر سے آئے ہوئے تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ریجنز سے آنے والے تمام مندوبین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سے کراچی تک سب کو پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ آئی سی سی کے بگ تھری معاملے پر پوچھے گئے سوال پر چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف ہیں اس حوالے سے وہ ان کی رہنمائی چاہتے ہیں۔ ذکاءاشرف نے عمر اکمل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انکوائری کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی جو بہتر ہو گا اسے ہی منتخب کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
(February 3, 2014)
کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آوٹ آف فارم سینئر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے اور بولر رنگانا ہیراتھ کو ون ڈے سیریز میں ریسٹ دیا گیا جبکہ بیٹسمین ڈیموتھ کرونا رتنے اور لاہیرو تھریمانے بھی ون ڈے اسکواڈ سے آوٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اینجلو میتھیوز جبکہ ٹی 20 سیریز میں دنیش چندی مَل ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 12 فروری سے شروع ہو گی۔

کیون اسٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
(February 3, 2014)
اسکاٹس ڈیل: امریکہ کے کیون ا سٹیڈلر نے فینکس اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ اسکاٹس ڈیل کے خوبصورت ایریزونا میں ہونیوالی گالف چیمپئن شپ کے فائنل راونڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ امریکہ کے کیون اسٹیڈلرنے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری حاصل کی۔31سالہ کیون نے گالف کیریر میں پی جی اے ٹور کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کیون کے ہم وطن گالفربیوبا واٹسن سخت مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈیوس کپ : برطانوی ٹیم تاریخی فتح کے بعد کوارٹر فائنل میںپہنچ گئی
(February 3, 2014)
کیلیفورنیا: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں برطانیہ نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برطانوی ٹیم 79 سال بعد ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سنگلز میچز میں مہمان برطانوی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی سٹار اینڈی مرے نے میزبان ملک کے سیم کیوری کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ اینڈی مرے کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ ایک اور چھ تین رہا۔ اس سے قبل بھی برطانیہ کو میزبان حریف پر دو ایک کی برتری حاصل تھی تاہم اس فتح کے بعد برطانوی ٹیم 1935ءکے بعد پہلی بار ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

سوچی اولمپکس : افتتاحی تقریب کی ریہرسل کیلئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
(February 3, 2014)
سوچی: سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے لیے ہونیوالی شاندار آتش بازی نے رات کو دن میں تبدیل کر دیا۔ روس میں سوچی اولمپکس سے کچھ دن پہلے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے لیے آتش بازی اور میوزک کی شاندار ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کو خوبصورت رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ تقر یب کی ریہرسل دو گھنٹے تک جاری رہی۔ سوچی اولمپکس گیمز کا آغاز سات فروری سے ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدرولا دیمیر پیوٹن نے اس پراجیکٹ کے لیے 50 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی ہے۔
