سوچی اولمپکس : افتتاحی تقریب کی ریہرسل کیلئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

سوچی: سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے لیے ہونیوالی شاندار آتش بازی نے رات کو دن میں تبدیل کر دیا۔ روس میں سوچی اولمپکس سے کچھ دن پہلے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے لیے آتش بازی اور میوزک کی شاندار ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کو خوبصورت رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ تقر یب کی ریہرسل دو گھنٹے تک جاری رہی۔ سوچی اولمپکس گیمز کا آغاز سات فروری سے ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدرولا دیمیر پیوٹن نے اس پراجیکٹ کے لیے 50 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی ہے۔

Next Post

ڈیوس کپ : برطانوی ٹیم تاریخی فتح کے بعد کوارٹر فائنل میںپہنچ گئی

Mon Feb 3 , 2014
کیلیفورنیا: ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں برطانیہ نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ برطانوی ٹیم 79 سال بعد ڈیوس کپ میں امریکہ کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ سنگلز میچز میں مہمان برطانوی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی سٹار اینڈی […]