کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی، 2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں، سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ایچ ایف کیلئے 10کروڑ گرانٹ کا اعلان
بھارت کےخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے 15رکنی قومی بلائنڈ ٹیم کا اعلان
سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی قومی اسکیئر محمد کریم سوچی پہنچ گئے
قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز
چٹاگانگ ٹیسٹ : شکیب الحسن نے 5وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
اسپینش لیگ : شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 3میچوں کی پابندی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے:چیف جسٹس فائز عیسیٰ
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے مکمل دستاویزات پیش نہ کرنے پر وکیل کو 2 ہزار جرمانہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکم ٹیکس کیس میں سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے ساتھ ریونیو کا کوئی وکیل نہیں آیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی میرے ساتھ کوئی نہیں آیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا انکم ٹیکس کیس متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا بندہ ساتھ ہونے تک چل سکتا ہے۔ عدالت کو معاونت ملتی نہیں اور کہتے ہیں کیس پر سپریم کورٹ کا اسٹے ہے۔ سپریم کورٹ نے ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کر دیا اور دستاویزات مکمل نہ ہونے پر وکیل کو بھی جرمانہ کیا۔
آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے: لطیف کھوسہ
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی ضمانت سے متعلق لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اگر چالان پیش کر دیا جاتا تو آج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جاتی،انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آج کیس کا چالان جمع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں، تحریری حکم نامہ کے بعد اڈیالہ منتقل کیا جائے گا، انہیں ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، آج چیئرمین تحریکِ انصاف کو بری کر دینا چاہیے تھا۔ اْن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی راجہ بازار میں صفحہ لہرایا تھا کہ امریکا نے انہیں دھمکی دی تھی، بھٹو نے بھی ہنری کسنجر کی دھمکی سے قوم کو آگاہ کیا تھا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سائفر کا ترجمہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں سب کے پاس تھا، کابینہ ممبران کو سائفر کی کاپی بھی دی جاتی ہے، عدالتیں احکامات دیتی ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی کتنی بار ضمانتیں ہوئیں لیکن وہ تاحال گرفتار ہیں۔
نواز شریف پاکستان کے لیے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملکر اطمینان ہوا کہ وہ پاکستان کے لیے خاصے فکر مند ہیں۔پی پی آئی کے مطابق میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ2017کی ڈوبی معیشت کو،ملک کو نوازشریف ہی گرداب سے باہر نکالیں گے، جب طاقت ور افراد من مرضی کے فیصلے کراتے ہیں تو انصاف پر سوال اٹھتا ہے من مرضی کے فیصلے نا کرنے والوں کو نوکری سے برخاست کردیا جاتاہے۔ریاستی اداروں میں خود احتسابی کا طریقہ کار موجود ہیں لیکن طاقت ور لوگ اپنا احتساب نہیں ہونے دیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر منصف آئین و قانون کے مطابق فیصلے دیتے تو کسی کو کہا جاتا اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں،طاقتور افراد آئین و قانون کے بجائے اپنا فیصلہ سنانے کی ہدایت کرتے تو انکار پر نوکری سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ایچ ایف کیلئے 10کروڑ گرانٹ کا اعلان
(February 6, 2014)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں پی ایچ ایف کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا ۔پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہور کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ہاکی کے فروغ کے لئے سفارشات پیش کرے گی ۔شہبا ز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پی ایچ ایف کے ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔

بھارت کےخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے 15رکنی قومی بلائنڈ ٹیم کا اعلان
(February 6, 2014)
لاہور: بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ تین میچزکی سیریزکا آغاز15 فروری سے ہوگا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت ذیشان عباسی کر یں گئے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر اسحاق، محمد توفیق، محمد ظفر، محمد ادریس سلیم،ساجد نواز، انیس جاوید، نثارعلی، محمد ہارون، اسرار الحسن، عرفان مجید، محمد جمیل، محمد اکرم، زاہد محمود اور طارق سیمیول شامل ہیں۔ پاکستان اوربھارت کیدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے پرمشتمل سیریزکھیلی جائیگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا میچ 15 فروری کوباغ جناح لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی فیصل آباد میں ہو گا۔ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی قومی اسکیئر محمد کریم سوچی پہنچ گئے
(February 6, 2014)
کراچی: قومی اسکیئر محمد کریم سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی میں پہنچ گئے ۔کریم پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔کریم جائنٹ سلالم ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔اسکی فیڈریشن آف پاکستان کے ترجمان عبیدالرحمن عباسی کے مطابق گلگت بلتستان کے گاﺅں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے سوچی پہنچ گئے ہیں اور فیڈریشن کو ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں ۔

قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز
(February 6, 2014)
کراچی: قومی انڈر23 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاکراچی میں آغاز ہوگیا ، کھلاڑیوں اورآفیشلزکا کہنا ہے کہ حکومت سرپرستی کرے تو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ شہر قائد میں ٹورنامنٹ کے پہلے روزدو میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پہلے میچ میں آرام باغ کلب نے منوڑہ کلب کودلچسپ مقابلے کے بعد 39-35پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ڈاو کلب نے باونس کلب کے خلاف 31-47 سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی تسلیم احمد نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دے کرشہرقائد اورپاکستان کا مثبت تصوراجاگرکیا جاسکتا ہے۔ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود وہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ پانچ روزہ مقابلوں میں شہر بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

چٹاگانگ ٹیسٹ : شکیب الحسن نے 5وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کردیا
(February 6, 2014)
چٹاگانگ: ممتاز بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر کرکٹر شکیب الحسن نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔شکیب الحسن 2008کے بعد سری لنکا کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچوں کی ایک اننگز میں 5وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے ۔شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کا 34واں میچ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اب تک 121وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسپینش لیگ : شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 3میچوں کی پابندی
(February 6, 2014)
میڈرڈ: ریال میڈرڈ کلب کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اسپینش لیگ کے آئندہ تین میچوں میں شرکت سے محروم ہوگئے ۔ رونالڈو کو ایتھلیٹکو بلباﺅ کیخلاف ایک ایک سے ڈرا ہونے والے میچ میں مڈفیلڈر اینڈاترراپس سے ٹکرانے پر کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ریڈ کارڈ دکھایا گیا ہے ۔

