لاہور(پی پی آئی) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کاپی رائٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، پی پی آئی کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے کارروائیاں بادامی باغ، سبزہ زار کے علاقوں میں کی گئیں، پہلی کارروائی میں ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم عثمان بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 17 لاکھ 88 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے، ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔دوسری کارروائی میں غیر معیاری انجن آئل کی تیاری اور فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد، وقار محمود، محمد عادل اور نیئر رفیق شامل ہیں۔دوران ریڈ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں رجسٹرڈ کمپنی کا پائریٹڈ اور غیر معیاری انجن آئل برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان غیر معیاری انجن آئل تیار کرکے رجسٹرڈ کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے فروخت کر رہے تھے۔
ذکاءاشرف بحالی کیس ،سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی
پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی
پشاور میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کی ذمہ داری شاہد آفریدی کے سپرد
پی سی بی کا میچ ریفری الیاس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ
سندھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 29جنوری کو ہوگا
جنیفر لوپز اور پٹ بل فیفا ورلڈ کپ 2014کا نغمہ تیار کریں گے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار
کراچی (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے منشیات ا سمگلنگ کیخلاف تین کارروائیوں میں افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 56کلوگرام منشیات اور بھاری مقدارمیں ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کابتانا ہے کہ لگژری گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، یہ کارروائیاں اسلام اباد،لاہور اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی میں 30 کلوگرام ہیروئن،24کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان ایاین ایف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 کلو آئس، 190 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور مختلف اقسام کا ممنوعہ پاؤڈر برآمد کیا گیا، دوران کارروائی ایک گاڑی سے5عدد30 بورپستول بمعہ میگزین بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
اسلام آباد/کابل(پی پی آئی) افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔
پی آئی اے کی نجکاری سے قبل تنظیم نو، 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کے انتظامات شروع
کراچی (پی پی آئی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری سے قبل ادارے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو کا عمل تیز کردیا گیا ہے،کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات اور تجاویز لی جائیں گی، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے، تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضہ جات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے، زیادہ تر قرضے 2003 سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کیلئے لئے گئے جس پر پی آئی اے پر 150 ارب سالانہ کی ادائیگیوں کا بوجھ پڑتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ذکاءاشرف بحالی کیس ،سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کے معاملے پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔عدالت عظمی کے 2 رکنی بینچ کے روبرو حکومتی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف ذکاءاشرف کو بحال کیا، عبوری کمیٹی کے ایس آر او کو معطل نہیں کیا۔ججز نے کہا کہ عبوری کمیٹیاں صرف خلاءپر کرنے کیلئے بنائی جاتی ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عبوری کمیٹیاں خود بخود ختم ہوگئیں۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کی تعیناتی بھی ایس آر او کے تحت ہوئی تھی، ایسا مان لیا جائے تو چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہو جائے گی۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ان ایس آر اوز کی کیا اہمیت ہے، آئندہ سماعت پر بتائیں کہ یہ ایس آر اوز کن قوانین کے تحت جاری ہوئے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی کو ہٹا سکے، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے تو اپیل کیوں دائر کی؟ہدایات لے لیں کہ اپیل کی پیروی کرنی ہے یا اختیار استعمال کرنا ہے، کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی ۔

پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی
لاہور: پاکستان نے بھارت کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی جسے بھارتی لابی کی جیت خیال کیا جا رہا ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یو اے ای سمیت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی ہے۔ یہ خبر کرکٹ قبضہ کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ حکمرانی کے حوالے سے “قبضہ گروپ” کو پاکستان کی طرف سے سخت مزاحمت کا خطرہ تھا اس خطرے کو ٹالنے کے لیے بھارت نے پاکستان کو مختصر سیریز کھیلنے پیشکش کی جسے پاکستان کی کرکٹ طرف سے منظور کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ مصروفیت کے باعث پاک بھارت سیریز کب ہو گی شیڈول نہیں بتایا گیا اور اب بھارتی پیشکش کو مان لینے کو یہی عندیہ سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے حق میں ووٹ دے گا۔

پشاور میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کی ذمہ داری شاہد آفریدی کے سپرد
کراچی: خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 25جنوری کو پشاور میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کی ذمہ داری سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو سونپ دی ۔ پشاور میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب کرکے انہیں تربیت دی جائے گی ۔ عمران خان نے خصوصی طور پر فون کرکے شاہد آفریدی کو یہ ذمہ داری سونپی ۔

پی سی بی کا میچ ریفری الیاس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کرنے اور قوانین کے غلط اطلاق پر میچ ریفری الیاس خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ الیاس خان نے پورٹ قاسم کے وکٹ کیپر محمد سلمان پر لیول تھری کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ان پر تین میچوں کی پابندی لگائی تھی ،جس پر محمد سلمان نے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے ۔

سندھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 29جنوری کو ہوگا
کراچی: سندھ گیمز کے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں 29جنوری کو سندھ اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگا ۔ اجلا س میں ڈویژنل اولمپک ایسوسی ایشنز کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،میرپور خاص اور لاڑکانہ کے صدور اور سیکریٹریز کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں سندھ گیمز کی تاریخوں کا اعلان ،بجٹ کی منظوری کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔

جنیفر لوپز اور پٹ بل فیفا ورلڈ کپ 2014کا نغمہ تیار کریں گے
ریو ڈی جنیرو: امریکی پاپ گلوکارہ جنیفر لوپز اور ریپرپٹ بل فیفا ورلڈ کپ 2014کا آفیشل گانا تیار کریں گے ۔ برازیلین گلوکارہ کلاڈیالیٹ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی ۔ گانے کے بول وی آر ون اولا اولا رکھے گئے ہیں ۔ تمام فنکار میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کریں گے ۔نغمے کو جلد ریلیز کیا جائے گا ۔
