پال جی ایلن نے ایبولا کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کی حالت سے نمٹنے کے عہد کے ساتھ ایبولا کے خلاف جدوجہد کو وسیع کردیا

انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا

پی ٹی سی ایل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان قومی سطح پر آن لائن کنکٹیویٹی معاہدے پر دستخط

میں کرکٹ کا دیوتا نہیں ،لوگوں کا پیارخداکی رحمت ہے:ٹنڈولکر

جرمن اسٹرائیکر میسوت اوزل کے والد کا ان کے خلاف عدالت مقدمہ

لاہور میں پہلی قومی ٹریک سائیکلنگ چمپینز شپ کا آغاز

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پال جی ایلن نے ایبولا کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کی حالت سے نمٹنے کے عہد کے ساتھ ایبولا کے خلاف جدوجہد کو وسیع کردیا

– سیو دی چلڈرن کے لیے سب سے بڑی نجی گرانٹ لائبیریا میں یتیم بچوں کو فوری دیکھ بھال فراہم کرے گی؛ تحفہ ایبولا بحران کے خلاف جنگ کے لیے 100 ملین ڈالر کے عہد کا حصہ ہے سیاٹل، 13 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ باکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے لائبیریا میں ایبولا بحران کے ہیبت ناک نتائج میں سے ایک،  وائرس سے یتیم ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال، کے لیے کئی ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ یونیسیف کے مطابق رواں سال اب تک گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں کم از کم 3,700 بچے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو کھو چکے ہیں۔ اس یتیم بچوں کو درپیش چیلنجز ان نوعمر افراد کی زندگیوں پر کئی دہائیوں تک اثرات مرتب کریں گے۔ جناب ایلن لائبیریا کے بچوں کو صحت، آرام اور تعلیم کی فراہمی کے لیے سیو دی چلڈرن کی کوششوں میں مدد کے لیے 6.6ملین ڈالر کا عہد کررہے ہیں۔ سرمائے کی یہ فراہمی مقامی برادری میں شعور اجاگر کرنے کے منصوبوں کا بھی احاطہ کرے گی جس کا مقصد وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔ گرانٹ پال جی ایلن کی ایبولا بحران سے نمٹنے کے منصوبوں میں کم از کم 100 ملین ڈالر کا سرمایہ دینے کے عہد کا حصہ ہے۔ جناب ایلن کی گرانٹ ایبولا سے نمٹنے کے لیے اب تک سیو دی چلڈرن کو وصول ہونے والا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔ مغربی افریقہ میں سیو دی چلڈرن کے کام کی وڈیو اور تصاویر دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.tackleebola.com/toolkit-save-the-children.html۔ بچے خاندان کے اراکین کی جدائی اور ان سے بچھڑنے کا سامنا کررہے ہیں، اسی شرح کے ساتھ جس سے ان کے والدین علاج کے لیے داخل ہو رہے ہیں۔ کئی اپنے گھروں  تک محدود ہیں؛ جبکہ وائرس سے بچ جانے والے دیگر بچے اپنی ملکیت یا گھر سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایبولا بحران کے یہ نوعمر شکار بسا اوقات تنہا رہ جاتے ہیں یا برادری سے نکال دیے جاتے ہیں جو ان کے حوالے سے بیماری کے خوف سے مبتلا ہوتی ہے۔ سیو دی چلڈرن 20 سے زیادہ سالوں سے مغربی افریقہ میں مضبوط پروگرام موجودگی رکھتی ہے۔ انہوں نے لائبیریا میں ایبولا کے پھوٹتے ہی فوری ردعمل دکھاتے ہوئے اپنا کام شروع کردیا تھا۔ جناب ایلن کی گرانٹ لائبیریا میں مندرجہ ذیل اقدامات کو آگے بڑھائے گی: ایبولا کے اثرات سہنے والے زد پذیر بچوں کا تحفظ: جناب ایلن کی مدد ایبولا کے اثرات سہنے والے بچوں کو بے حرمتی، استحصال، تشدد اور غفلت سے بچانے میں مدد دے گی۔ ان یتیموں کو نفسیاتی اور فرد و معاشرے کے روابط سے پڑنے والے اثرات کا علاج پیش کیا جائے گا، اور خاندان کی تلاش اور دوبارہ ملانے کی خدمات بھی پیش کی جائیں گی۔ بچوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بعد میں بھی ان پر نظر رکھی جائے گی۔ ہنگامی تعلیمی منصوبوں کا نفاذ: یونیسیف کے مطابق ایبولا کی وجہ سے بند ہونے والے اسکولوں نے اسکول جانے کے قابل تقریباً ایک ملین بچوں کو باضابطہ تعلیم سے دور کردیا ہے۔ سیو دی

مزید پڑھیں

انٹرپرائز گرے فیل نارڈک شراکت داری کے ساتھ اسکینڈینیویا تک پھیل گیا

لندن، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسکینڈینیویا میں انٹرپرائز برانڈ کو توسیع دینے کے لیے سویڈن اور ناروے میں گرے فیل نارڈک کو فرنچائز شراکت دار مقرر کردیا ہے۔ یہ معاہدہ گزشتہ 18 ماہ میں توسیع کے وضع کردہ منصوبے کا حصہ ہے جس میں انٹرپرائز نے یورپ بھر میں نقل و حمل فراہم کرنے والے معروف اداروں کے ساتھ شراکت داریاں کی ہیں۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d گرے فیل نارڈک کے ساتھ نئی شراکت داری انٹرپرائز کو دنیا بھر میں کرائے پر کار لینے والے صارفین کے لیے انتخاب کو بڑھانے اور مقامی کرایہ داروں اور بین الاقوامی سیاحوں دونوں کے لیے ادارے کی غیر معمولی صارفی سروس کی اہمیت کا مظاہرہ کرنے کے ہدف کے مزید قریب پہنچاتا ہے۔ معاہدہ اپنی طرف آنے والے سفر کی بڑی مارکیٹوں میں آزاد کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اعلیٰ معیار اور صارفی خدمات کے لیے ایک جال ترتیب دینے کے انٹرپرائز کے ہدف کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ نئی شراکت داری انٹرپرائز کے یورپ اور شمالی امریکہ اور ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی بڑھتے ہوئے آپریشنز میں جامع نیٹ ورک میں اضافہ کرتی ہے۔ گرے فیل نارڈک کی قیادت ایک تجربہ کار انتظامی ٹیم کرتی ہے، جو اسکینڈینیوین کار رینٹل مارکیٹ میں کامیابی کا متاثر کن ریکارڈ رکھتی ہے۔ ٹیم نے اسٹاک ہم ارلاندا، گوٹن برگ لینڈویٹر اور اوسلو گارڈرموئن پر انٹرپرائز برانڈ کے تحت ایئرپورٹ مقامات کھولے ہیں اور مزید کھولے جائیں گے۔ سویڈن اور ناروے کثیر القومی اداروں کی بڑی تعداد کا گھر ہیں اور ایک مستحکم مقامی رینٹل مارکیٹ رکھتے ہیں۔ یہ عالمی سیاحوں کے لیے بھی مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔ انٹرپرائز میں عالمی فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “معاہدہ کار کرائے پر لینے کے کامیاب کاروبار کی فروغ پاتی ہوئی برادری کا ایک اور اہم حصہ ہے جو ہم تعمیر کررہے ہیں۔ ہمارے صارفین نے ہمارے یورپی نیٹ ورک کی ترقی پر بہت مثبت انداز میں ردعمل دکھایا ہے، جو خدمت کا مضبوط ماضی رکھنے والے فرنچائز شراکت داروں کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ گرے فیل نارڈک جیسے ادارے ہمیں اپنے تمام صارفین کو جہاں بھی وہ سفر کریں، زیادہ قدر، معیار اور خیال پیش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔” گرے فیل نارڈک کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارٹن وان  کروف نے کہا کہ “اس معاہدے کو کاروباری قدر کے بنیادی محرک کی حیثیت سے صارفی خدمات کی اہمیت کے یکساں یقین کا سہارا ہے۔ ہماری نظریں انٹرپرائز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اچھی کار ہائیر اور شاندار صارفی خدمات دونوں تلاش کرنے والے کاروباری مسافروں اور سیاحوں کو خدمات فراہم کرکے باہمی ترقی اور کامیابی  پر مرکوز ہیں۔” ای ایم ای اے میں انٹرپرائز برانڈ البانیہ، آسٹریا، بیلجیئم، ہوسنیا ہرزیگووینا، بلغاریہ، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، مقدونیہ، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سربیا، سلوواکیہ، سلووینیا، ہسپانیہ، ترکی اور برطانیہ میں دستیاب ہے۔ ادارہ آنے والے مہینوں میں یورپ بھر میں اضافی ممالک میں کام کرے گا۔ انٹرپرائز رینٹ-اے-کار سینٹ لوئس میں قائم انٹرپرائز ہولڈنگز کا حصہ ہے،

مزید پڑھیں

پی ٹی سی ایل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان قومی سطح پر آن لائن کنکٹیویٹی معاہدے پر دستخط

 کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مینیجڈ ماڈل کے طور پر سی ٹی خدمات کی فراہمی اور قومی سطح پر اس کے انتظام کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر ، کمال احمد اور CAAکے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ائر وائس مارشل خاور حسین نے کراچی میں سول ایوی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں جدید ترین کمیونیکیشن سسٹم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس پراجیکٹ سے پاکستان سول ایوی ایشن ریڈار سائٹ اور ائر پورٹ پر فاضل بوجھ کے مقابلے میں ائر ٹریفک کنٹرولرز کو ڈیٹا کی بروقت وصولی اور ٹرانسمیٹنگ کی تیز تر اور قابل اعتماد انداز میں مدد ملے گی۔نئے سسٹم کے نفاذ سے ائر ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹ کے درمیان آواز کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، کیونکہ تمام مواصلات کسی بھی رکاوٹ کے بغیر بروقت ہوں گے۔ یہ نظام سول ایوی ایشن کے تمام آپریشنل اور کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک مؤثر ،توسیع پذیر اور قابل اعتماد مواصلاتی نظام فراہم کرے گا۔ائر وائس مارشل خاور حسین نے اس موقع پر کہا کہ نیا نظام پاکستان ائر اسپیس کو نہ صرف زیادہ محفوظ اور بے خطر بنائے گا بلکہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسرکمال احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پی ٹی سی ایل کے جدید ترین ICT انفرا اسٹرکچر اور خدمات پر اعتماد کے لئے سی اے اے کی تعریف کرنا چاہیں گے۔پی ٹی سی ایل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لئے اس طرح کی حکمت عملی اور جدید مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں

میں کرکٹ کا دیوتا نہیں ،لوگوں کا پیارخداکی رحمت ہے:ٹنڈولکر

نیودہلی:سچن ٹنڈولکر کو بہت سے مداح دیوتا کی طرح پوجتے ہیں لیکن لیجنڈ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کا دیوتا نہیں۔ ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں مجھ سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،کرکٹ کھیلنا میری محبت ہے لیکن میں عام سا ٹنڈولکر ہوں اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں یہ میرے لیے خاص رحمت ہے اور خدامجھ پر مہربان ہے،ایک سوال پرکہ لوگ انھیں پوجتے ہیں توان کا کہنا تھا کہ میں کسی بات کو اپنے مرہون منت نہیں سمجھتا،میں عام انسان ہوں لوگوں کے پیار کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں

جرمن اسٹرائیکر میسوت اوزل کے والد کا ان کے خلاف عدالت مقدمہ

برلن:جرمنی کے مشہور فٹ بال میسوت اوزل کے خلاف ان کے والد مصطفیٰ نے کیس دائر کردیا۔ میسوت اوزل نے اپنے والد کو اوزل مارکیٹنگ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدے سے ہٹادیا تھا جس کے بعد ان کے والد عدالت میں چلے گئے اور چمپین اسٹار کو عدالت میں حاضر کرادیا۔ میسوت اوزل کو پاﺅں میں ہلکا فریکچرہونے کے باعث تین مہینوں کے لیے مقابلوں سے باہر کردیا گیاہے۔ مصطفی اوزل نے میسوت کی ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ سے آرسنل میں ریکارڑ42.5ملین یورو میں معاہدے کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس پر 6لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ کے نقصان کی بھی شکایت درج کی گئی تھی۔جرمن میڈیا کے مطابق میسوت اوزل کا اپنے والد سے صلح صفائی ہوئی ہے جس کے بعد کمپنی کی بھاگ دوڑ میسوت کے بھائی مطلو اوزل کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور میں پہلی قومی ٹریک سائیکلنگ چمپینز شپ کا آغاز

لاہور:لاہور میں پہلی ٹریک سائیکلنگ چمپینز شپ کا آغاز ہوگیا۔قومی سائیکلنگ کے پہلے روز دو کیٹیگریوں کے مقابلے ہوئے جس میں سوئی سدرن اور سندھ رائیڈر نے کامیابی حاصل کرلی۔ ایک کلومیٹر انفرادی مقابلہ سوئی سدرن گیس کے نور عالم نے ایک منٹ13 سیکنڈمیں طے کرکے پہلا نمبر،واپڈا کے صابر دوسرے جب کہ آرمی کے ساجد تیسرے نمبر پر رہے۔ 5 سو میٹر جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل کا مقابلہ سندھ کے نور رحمٰن نے42 سیکنڈز میں طے کر کے اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں