شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیاتی الیکشن سے قبل ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے قبل جماعت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو برطرف کرنے کا اہم مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے اور پولنگ کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نئی اسکیمیں دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اس لیے اب نئی اسکیمیں نہیں آنی چاہئیں کیونکہ ایسے مرحلے پر نئی اسکیمیں دھوکا دینے کے لیے ہوتی ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بنیادوں پر انتظامی بھرتیاں کی ہوئی ہیں۔ الیکشن انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا تو حکومت اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی اس لیے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی نا اہل حکومت نے 6 سال میں اورنج لائن سسٹم بنایا جو انتہائی فلاپ منصوبہ ہے۔ یہ ہماری جیبوں پر ڈاکا مارتے ہیں۔ بی آر ٹی کراچی میں کامیاب سسٹم نہیں ہے۔ گرین لائن وفاق کا منصوبہ ہے اور وہ مکمل ہی نہیں ہو پا رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جتنا بھی مینڈیٹ دے دو کسی کی ترجیح میں کراچی نہیں ہے۔