خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اس ضمن میں زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے گہرائی 94کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مغربی اسمار سے 29 کلومیٹر دور تھا۔

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا دنیا بھر میں اس وقت 65 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

Sat Dec 3 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن ہفتے کے روز منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر […]