لاہور(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گئے وہاں الیکشن کروا دینگے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نام ہی رواداری کا ہے، عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، عمران خان پونے چار سال تک وزیر اعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی، اب عمران خان نے مذکرات کی بات کی ہے جو کہ ایک سیاسی بات ہے، تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔عمران خان نے کچھ نہیں کرنا نہ اسمبلی توڑنی ہے لہذا کچھ نہیں کرنے جا رہے ہیں، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گئے وہاں الیکشن کروا دینگے۔
Next Post
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 مشتبہ افراد گرفتار
Sat Dec 3 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں خفیہ طور پر ملنے والی معلومات پر کی گئیں۔ آپریشن میں […]
