لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں خفیہ طور پر ملنے والی معلومات پر کی گئیں۔ آپریشن میں پکڑے جانے والوں کی شناخت علی رضا، علی اکبر، ظاہر محمود اور نیک محمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے ممنوعہ لٹریچر اور دیگر اشیابرآمد کی گئیں، جب کہ ایک ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 327 آپریشنز میں 14 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔ 42 مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 39 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
Next Post
فواد چوہدری کا راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر ذومعنی تبصرہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیادہ بے جان اوربے وقعت ہے
Sat Dec 3 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ پر ذومعنی بیان جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدرینے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیادہ بے جان اوربے وقعت […]
