لاہور،صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے اراضی 500 سے بڑھا کر 700 کنال کرنے کی منظوری

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے اراضی 500 سے بڑھا کر 700 کنال کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صدر لاہورپریس کلب اعظم چودھری اور وفد نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہورمیں صحافی کالونی فیزٹو کیلئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دیدی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہاووسنگ سکیم فیز ٹو کیلئے700کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ روڈا ایریا میں صحافی کالونی فیز ٹوبنایاجائے گا،سات سو کنال اراضی پرصحافی کالونی فیزٹو میں صحافیوں کیلئے چھت کاخواب پورا ہوگا،لاہور پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5،5مرلے کے پلاٹس دئیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ممبرشپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی فیز ٹو میں 5، 5مرلے کے پلاٹس دیں گے،وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی فیزٹو میں پلاٹس دیں گے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ بی بلاک کے متاثرین کامسئلہ جلد ازجلد حل کیاجائے گا،صحافی کالونی ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔

Next Post

ناظم جوکھیو قتل کیس، پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس پر فرد جرم عائد

Sat Dec 10 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ملیر کورٹ کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس اور دیگر ملزمان پر فرد […]