مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کر دیا۔اس سلسلہ میں صدر مسلم لیگ ن نے 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس حوالے سے آ ج راولپنڈی، سیالکوٹ، شیرگڑھ،مردان میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کی گیا جبکہ، 13 دسمبر کو اسلام آباد، 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا۔جاری شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو شیخوپورہ، 16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا، 17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

Sun Dec 11 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ کاکہناہے کہ گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ […]