لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ کاکہناہے کہ گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا،اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجرا کا ازسر نوجائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کاکہناہے کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے، مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب کی بچت بھی کی گئی۔اجلاس میں لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزرا راجہ محمد بشارت، محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔
Next Post
وفاقی حکومت کا مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
Sun Dec 11 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی حکومت کا مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے، ریکوڈیک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی۔قانون سازی کے لئے سینیٹ اجلاس طلب […]