اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ’غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس سٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں۔ جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ کا سکولز اور کالجز کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم
Tue Dec 27 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے سکولز اور کالجز کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سکولز اور کالجز کو مزید 7 روز بند کرنے کا […]
