کراچی(پی پی آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کرسکتا۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہاکہ سیاست میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا، محترمہ نے آئین اور جمہوریت کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے تمام تر مشکلات کے باوجود جمہوریت کیلئے مزاحمت جاری رکھی۔سابق صدر نے مزید کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، شہید بی بی بہادری،صبر اور برداشت کی علامت تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ آج بھی میری رہنمائی کرتا ہے۔
Next Post
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
Tue Dec 27 , 2022
کراچی(پی پی آئی) نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، ڈسکوز صارفین کے لئے ساڑھے 18 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی […]
