پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی میڈیا ذرا ئع کے مطابق خیبرپختو نخوا میں کرپشن میں سرکاری محکموں کے افسران بھی شامل ہیں، 141 سرکاری ملازمین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین سے 50 کروڑ روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔محکمہ انسداد بدعنوانی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سرکاری محکموں میں کرپشن کی 1561 شکایات موصول ہوئیں، 16 کرپشن کیسز میں ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیاں رواں سال عمل میں لائی گئیں۔
Next Post
کراچی میں بلدیاتی الیکشن 7ویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان
Tue Dec 27 , 2022
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں بلدیاتی الیکشن ساتویں مرتبہ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔ جس کے بعد سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ترجمان […]
