بزرگ سیاسی کارکن رشادمحمود کی یادداشتوں پر مشتمل

کتاب ”نگاہِ آئینہ ساز میں“ کی تقریبِ رونمائی آج ہوگی
کراچی (پی پی آئی) انسٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ کے زیراہتمام شائع کتاب ”نگاہِ آئینہ سازمیں“ کی تقریب رونمائی جمعرات کی شام ساڑھے چار بجے سہیل یونی ورسٹی شہیدملت روڈ کے ڈاکٹرذکی حسن آڈیٹوریم میں ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق صدارت زاہدہ حنا کریں گی، جب کہ نذیرلغاری، محمد عثمان جامعی، ندیم اختر اور ڈاکٹرناظر محمود اظہارخیال کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق یہ کتاب بزرگ سیاسی کارکن رَشاد محمود کی سترسال سے زیادہ عرصے پر پھیلی یادداشتوں پر مشتمل ہے۔ آئی ایچ ایس آر کے ڈائریکٹر اور ممتازمحقق اور دانش ور ڈاکٹرسید جعفراحمد نے رشاد احمد کا طویل انٹرویو کرکے اسے کتاب کی صورت دی ہے۔

Next Post

پولیس اہلکار شہریار نے عامر پر 2 گولیاں چلائیں، گرفتار اہلکاروں کااعتراف

Wed Dec 28 , 2022
عامر سے اسلحہ نہ ملا تو پولیس اہلکاروں نے سرکاری پستول دکھا کر برآمدگی کا دعویٰ کیا عامر نے ہاتھ سے اشارہ کیا،گمان ہوا کہ اس نے پستول نکالا ہے:ملزمان کا موقف کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں نے افسران کے سامنے اعترافی […]