ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس اہلکار شہریار نے عامر پر 2 گولیاں چلائیں، گرفتار اہلکاروں کااعتراف

عامر سے اسلحہ نہ ملا تو پولیس اہلکاروں نے سرکاری پستول دکھا کر برآمدگی کا دعویٰ کیا
عامر نے ہاتھ سے اشارہ کیا،گمان ہوا کہ اس نے پستول نکالا ہے:ملزمان کا موقف
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکاروں نے افسران کے سامنے اعترافی بیان دے دیا۔تفتیشی حکام کے مطابق اعترافی بیان میں گرفتار اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اہلکار شہریار نے نوجوان عامر پر یکے بعد دیگرے 2 گولیاں چلائیں۔تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کے اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ عامر سے اسلحہ نہ ملا تو پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرکاری پستول دکھا کر برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا۔بیان میں گرفتار اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عامر نے ہاتھ سے اشارہ کیا تو ہمیں گمان ہوا کہ اس نے پستول نکالا ہے۔پی پی آئی کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں کو راشد منہاس روڈ پر موٹر سائیکل پیٹرولنگ کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار شہریار اور اہلکار ناصر 2018ء میں، تیسرا اہلکار فیصل 2012ئمیں بھرتی ہوا۔پی پی آئی کے مطابق تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقتول عامر کا پولیس کے پاس کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔