کراچی (پی پی آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کراچی سمیت ملک بھر میں سپر، منی مارکیٹس اور سہولت بازار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مختلف شہروں میں 353 سپر، منی مارکیٹس بنائی جائیں گی، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے پانچ شہروں میں مارکیٹس اور سہولت بازار بنائے جائیں گے، سہولت بازار، منی، سپر مارکیٹس میں شہریوں کو سستی اشیا دستیاب ہوں گی۔جی ایم آپریشن یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے محکمانہ اقدامات کرنے کے آرڈر جاری کر دیا۔ سہولت بازار، منی، سپر مارکیٹس میں شہریوں کو سستی اشیاء دستیاب ہوں گئی۔ پسماندہ علاقوں میں ان مارکیٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
Next Post
انٹرنیشنل میڈیامیں بھی پاکستان کی بڑھتی مہنگائی کے تذکرے
Wed Jan 4 , 2023
وزیر اعظم پاکستان کے اعتراف اورپاکستان کے ادارہ شماریات کا حوالہ ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمت میں بھی کئی فیصد اضافہ کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی نشاندہی کرنے لگا، بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک […]
