کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کاجماعت اسلامی سے رابطہ

خرم شیر زمان کا حافظ نعیم الرحمٰن کو فون،مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور، ملاقات پر غور
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی بدلتی سیاسی صورت حال کے منظرنامے میں پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔خرم شیرزمان نے فون پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہمیں مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، جماعت اسلامی نے گراؤنڈ پہ رہ کر کراچی کے مسائل کے حوالے سے جدوجہد کی، اور ہم بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کسی ابہام کا شکار نہیں ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات پر غور کر رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دونوں طرف کی قیادت آپس کے مشورے کے بعد مشترکہ حکمت عملی کی طرف جا سکتی ہیں، تاہم تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابہام سے نکلنا ہوگا۔

Next Post

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبریں بے بنیاد

Tue Jan 3 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد بتایاہے۔پی پی آئی کے مطابق این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم کا […]