خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند، موٹرویز متعدد مقامات سے بند

لاہور (پی پی آئی) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز بھی دھند کا راج ہے جبکہ حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور، لاہور ملتان موٹرے وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ موٹر وے ایم فور کو فیصل آباد سے عبدالحکیم جبکہ موٹرے وے ایم فائیو کو بھی شیر شاہ سے ظاہر پیر تک حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔